لکھنؤ:جمیعت علمائے ہند کی اترپردیش اکائی، نے ریاستی حکومت کی طرف سے ہند-نیپال سرحد کے ساتھ واقع مدارس پر بلڈوزر کے حالیہ اقدام پر اعتراض اٹھایا ہے اور اسے آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعرات کو لکھنؤ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں، جس میں ریاستی صدر مولانا سید اشہد رشیدی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، تنظیم نے خاص طور پر سرحدی اضلاع میں مدارس اور مساجد کی سیکورٹی اور کام کاج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے اس پر تشویش کا اظہار کیا جسے انہوں نے مذہبی اداروں کے خلاف ٹارگٹڈ اقدامات قرار دیا۔یہ ہمیں دیئے گئے آئینی حقوق میں براہ راست مداخلت ہے،” مولانا رشیدی نے سرحدی علاقوں میں مدارس کے انہدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔ "اگر کوئی کوتاہیاں ہیں تو ان کو دور کیا جانا چاہیے۔ لیکن مذہب کی بنیاد پر ہمیں نشانہ بنانا قابل قبول نہیں ہے۔
جمعیت کی اگلی میٹنگ یکم جون کو اعظم گڑھ میں ہونے والی ہے، جس میں قومی صدر مولانا ارشد مدنی کے مدارس اور ان کے مستقبل پر ہونے والی گفتگو میں شامل ہونے کی امید ہے۔