اردو
हिन्दी
نومبر 7, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دھونس،دھمکی ،ڈیل :عالمی طاقت کے لیے ٹرمپ کا مافیا اسٹائل کھیل شروع

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

••برطانوی جریدے اکانومسٹ کا تجزیہ
عالمی منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے اور 1945 کے بعد قائم عالمی نظام ٹوٹنے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ برطانوی جریدے اکانومسٹ کے مضمون کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا مافیا جیسا انداز اپناتے ہوئے عالمی طاقت کے حصول کی دوڑ شروع کر دی ہے، جس کے تحت بڑی طاقتیں چھوٹے ممالک پر دباؤ ڈال کر سودے بازی کر رہی ہیں۔ اس ہفتے اقوام متحدہ میں پیش آنے والے غیر معمولی مناظر نے دنیا کو حیران کر دیا جب امریکا نے یوکرین اور یورپ کے مقابلے میں روس اور شمالی کوریا کا ساتھ دیا۔
جرمنی کے ممکنہ نئے چانسلر فریڈرک مرز نے خبردار کیا ہے کہ جون تک نیٹو کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ سودے بازی امن لائے گی اور 80 سال سے جاری امریکا کے استحصال کا بدلہ لے کر اسے اپنے سپر پاور مقام سے منافع دلانے میں مدد دے گی۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے دنیا زیادہ خطرناک ہو جائے گی اور امریکا خود کمزور اور غریب ہوگا۔ ٹرمپ نے 24 فروری کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ یوکرین پر بات چیت کے بعد کہا، میری پوری زندگی ڈیلز کے گرد گھومتی ہے۔
ان کے قریبی ساتھی، اسٹیو وٹکاف، سعودی عرب سے اسرائیل کی شناخت اور کریملن کی بحالی تک کے سودوں کے لئے دارالحکومتوں کے درمیان پروازیں کر رہے ہیں۔یوکرین میں امریکی ڈان کورلیون انداز واضح ہوا جہاں ابتدائی طور پر 500 ارب ڈالر کے مطالبے کے بعد ایک مبہم معاہدہ طے پایا، جس کے تحت یوکرین کے معدنیات کو مشترکہ فنڈ کے ذریعے ترقی دی جائے گی۔ یہ واضح نہیں کہ بدلے میں امریکا سکیورٹی ضمانتیں دے گا یا نہیں۔
اس نئے نظام میں امریکا سرفہرست ہے، اس کے بعد وہ ممالک ہیں جن کے پاس وسائل، دھمکیاں، اور آمرانہ لیڈر ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن روس کو دوبارہ سلطنت بنانا چاہتے ہیں، محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ کو جدید بنانے اور ایران سے بچنے کے خواہشمند ہیں، جبکہ شی جن پنگ ایک مضبوط چین کے لیے کمیونسٹ اور قوم پرست نظریات کو ملانا چاہتے ہیں۔ تیسرے درجے میں امریکا کے اتحادی ہیں، جن کی وفاداری اور انحصار کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔ 1945 کے بعد کے اصولوں کو توڑتے ہوئے سرحدیں مذاکرات کی میز پر ہیں۔ یوکرین کی سرحد ٹرمپ اور پوٹن کے ہاتھ ملانے سے طے ہو سکتی ہے۔
اسرائیل، لبنان اور شام کی سرحدیں 17 ماہ کی جنگ سے دھندلا گئی ہیں۔ ٹرمپ نے غزہ اور گرین لینڈ پر نظریں جمائی ہیں، جبکہ چین کے ساتھ بات چیت میں شی جن پنگ تائیوان، جنوبی بحیرہ چین یا ہمالیہ پر رعایت مانگ سکتے ہیں۔
معیشت پر بھی سودے بازی ٹیرف سے آگے بڑھ کر تیل کی پیداوار، تعمیراتی معاہدوں، اسٹارلنک سروس اور گولف ٹورنامنٹس تک پھیل گئی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ انداز دنیا اور امریکا کے مفاد میں ہے۔ اگرچہ 1945 کا نظام زوال پذیر تھا اور ابراہم معاہدوں جیسے غیر روایتی خیالات کامیاب ہوئے، لیکن سودے بازی کو بنیادی اصول بنانا پیچیدہ ہے۔ سعودی عرب ایران سے بچنے کے لئے دفاعی معاہدہ چاہتا ہے، لیکن اس کے لئے اسرائیل اور فلسطین کو دو ریاستی حل ماننا ہوگا، جسے ٹرمپ نے مسترد کر دیا۔ روس تیل کی پابندیاں ہٹوانا چاہتا ہے، جو سعودی عرب کی آمدنی کم کر سکتا ہے۔ اس سے جنگوں کا خطرہ بڑھے گا اور بھارت جیسے بڑے ممالک بھی غیر محفوظ ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ اتحادیوں اور بحر اوقیانوس کی دوری سے فائدہ ہوگا، لیکن خلائی اور سائبر جنگیں اسے غلط ثابت کرتی ہیں۔
اتحادیوں کے تعاون کے بغیر، جیسے جرمنی کا رامسٹین ایئربیس یا آسٹریلیا کا پائن گیپ، امریکا کمزور ہوگا۔ جیسے جیسے اتحادی متبادل تلاش کریں گے، امریکا کی طاقت کم ہوگی اور نئے خطرات، جیسے ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ، بڑھیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگریس، مالیاتی منڈیاں یا ووٹر ٹرمپ کو روک سکتے ہیں، لیکن دنیا پہلے ہی ایک قانون سے خالی دور کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ کیا یہ نیا نظام عالمی امن لائے گا یا افراتفری؟ وقت ہی بتائے گا۔

ٹیگ: Donald Trumptrumpzelenskyzelensky Trump

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Supreme Court Order Stray Dogs
خبریں

آوارہ کتوں کو پبلک مقامات سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے۔سپریم کورٹ کا پھر سخت آرڈر

07 نومبر
Supreme Court SIR Hearing News
خبریں

سپریم کورٹ SIR کے خلاف فوری سماعت کے لیے تیار ہے۔ تاریخ بھی طے کردی

07 نومبر
Sambhal Waqf Awareness Workshop
خبریں

سنبھل میں وقف بیداری پر ورکشاپ: کچھ خوشگوار پہلو

07 نومبر
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN