اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ضمنی انتخابات، ہماچل، راجستھان میں کانگریس، بنگال میں ممتا نے کلین سویپ کیا، بی جے پی کو کرارا جھٹکا، ایم‌پی و آسام میں کمل کھلا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ضمنی انتخابات، ہماچل، راجستھان میں کانگریس، بنگال میں ممتا نے کلین سویپ کیا، بی جے پی کو کرارا جھٹکا، ایم‌پی و آسام میں کمل کھلا
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

ملک کی کئی ریاستوں میں لوک سبھا کی 3 اور 29 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کئی ریاستوں میں بی جے پی اور کچھ ریاستوں میں کانگریس جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ آسام ،ایم پی میں بی جے پی تو راجستھان میں کانگریس سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں بی جےپی جشن منانےبھی لگی ہے۔ سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے پھلجھڑی جلا کر بی جے پی کی جیت کا جشن منایا ۔

آندھرا پردیش کی باڑویل سیٹ پر وائی ایس آر کانگریس کو ملی جیت – آندھرا پردیش کے باڑویل میں، حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آرام سے سیٹ برقرار رکھی۔ وائی ​​ایس آر سی پی امیدوار ڈاکٹر ڈی سودھا کو 1,12,211 ووٹ ملے۔ کل ووٹوں کا 77 فیصد سے زیادہ، جبکہ بی جے پی کے پی سریش کو 21,678 ووٹ ملے اور کانگریس کو 700 سے کم ووٹ ملے۔

آسام ضمنی انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی نے آسام کی تھورا، بھبنی پور، مریانی سیٹوں پر جیتحاصل کی، جبکہ اس کی اتحادی یو پی پی ایل نے گوسائیگاؤں میں جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ تھورا سیٹ سے کانگریس سے سشانت بورگوہین نے 54,956 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے اکھل گگوئی کے رائےجور دل سے اپنے قریب ترین امیدوار دھیجیا کنور کو 30,506 ووٹوں سے شکست دی۔ دریں اثناء یو پی پی ایل کے جیرون باسومتری نے گوسائیگاؤں سیٹ (بوڈو ٹیریٹوریل ایریا کا حصہ) میں کانگریس کے جووئل ٹوڈو پر 28252 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے پانچویں سیٹ تمول پور پر بھی اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔

کرناٹک ضمنی انتخابات: یہاں بی جے پی کوجھٹکا لگا ہے۔ کرناٹک میں کانگریس نے وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع میں بی جے پی سے اسمبلی کی جیت چھین لی ہے۔ بی جے پی کے بھوشنور رمیش بلاپا نے سندھگی سیٹ سے کانگریس کے اشوک ملاپا مناگولی کو 31,185 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفس نے بتایا کہ رمیش کو 93,380 ووٹ ملے اور اشوک مناگولی کو 62,292 ووٹ ملے۔ دریں اثناء کانگریس امیدوار سری نواس مانے نے ہناگل حلقہ سے بی جے پی کے شیوراج سجنار کے خلاف 7,426 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ سری نواس مانے کو 87,300 ووٹ ملے اور شیوراج سجنار کو 79,874 ووٹ ملے۔

راجستھان: کانگریس نے راجستھان کی دونوں اسمبلی سیٹوں پر بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی ایک جگہ تیسرے اور دوسری جگہ چوتھے نمبر پر رہی ۔

ہماچل میں کانگریس کی جیت: ہماچل پردیش میں کانگریس نے ایک لوک سبھا اور 3 اسمبلی سیٹیں جیتیں۔ ایک اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کی ضمانت ضبط ہو گئی ہے۔

بنگال ضمنی انتخاب کا نتیجہ: کوچ بہار کی دنہاٹا اسمبلی سیٹ پر ٹی ایم سی نے جیت حاصل کرلی ہے۔ یہ سیٹ پہلے بی جے پی کے پاس تھی، ٹی ایم سی کے اُدین گوہا کو 1,14,086 ووٹ ملے، جبکہ قریب ترین حریف بی جے پی کے پلاش رانا کومحض 20,254 ووٹ ملے۔ٹی ایم سی نے 93,832ووٹوں کے متاثر کن فرق سے سیٹ جیت کر کھردہ اسمبلی حلقہ کو بھی برقرار رکھا۔ اسی طرح ٹی ایم سی امیدوار سبرت منڈل نے گوسابہ اسمبلی ضمنی انتخاب میں 1,43,051 ووٹوں کے بھاری فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔

ہریانہ: ایلن آباد ضمنی انتخاب میں آئی این ایل ڈی کے ابھے چوٹالہ نے 6,500 سے زیادہ وٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے ۔

بہار ضمنی انتخابات: یہاں آر جے ڈی اور جے ڈی یو دونوں ایک ایک سیٹ پر آگے ہیں۔ کشیشور سیٹ پرجے ڈی (یو) کے امیدوار امر ہزاری 14 راؤنڈ کی گنتی کے بعد آر جے ڈی امیدوار گنیش بھارتی کے خلاف 7,000 ووٹوں سے آگے ہیں۔ جہاں ہزاری نے اب تک 36,000 ووٹ حاصل کیے ہیں، وہیں بھارتی نے بائے پول فائٹ میں 29,000سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ کانگریس امیدوار اتیرک رام ، جن کے والد اشوک رام 2020 کےانتخابات میں رنراپ تھے، مقابلے میں بہت پیچھے ہیں ۔

بنگال کے ضمنی انتخابات: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جیت کے بعد اپنی پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ چاروں سیٹوں پر جیتنے والے امیدواروں کو میری دلی مبارکباد! یہ جیت عوام کی جیت ہے، عوام کے آشیرواد سے ہم بنگال کو مزید بلندیوں پر لے جانے کا وعدہ کرتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN