اردو
हिन्दी
دسمبر 13, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کینیڈا جی7 سمٹ: بھارت چھ برسوں میں پہلی بار مدعو نہیں،مگر کیوں

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized, خبریں
A A
0
77
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ:جاوید اختر

"اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا کہ جی سیون اجلاس میں بھارت کو مدعو نہ کیا جانا امریکہ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ’’ثالثی‘‘ کی اجازت دینے کی ’’غلطی‘‘ کے بعد ملک کے لیے ’’ایک اور بڑا سفارتی دھچکہ‘‘ ہے۔”

کینیڈا 15 سے 17 جون تک البرٹا صوبے میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں روس-یوکرین تنازعہ اور مغربی ایشیا کی صورت حال سمیت دنیا کو درپیش اہم چیلنجز پر غور کیا جائے گا۔ اس معاملے سے واقف افراد نے بتایا کہ چھ سالوں میں پہلی بار، وزیر اعظم نریندر مودی کے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔روایتی طور پر، میزبان ملک کا مہمانوں کے دعوت نامے، ایجنڈے کی ترتیب، اور سربراہی اجلاس کا لہجہ طے کرنے کا صوابدیدی اختیار ہوتا ہے، جس سے وہ اس تقریب کو اپنی ترجیحات اور خارجہ پالیسی کے مقاصد کے مطابق بنا سکے۔بھارت کو اس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلیٰ سطحی دورے کے اشارے بھی نہیں ملے ہیں، جس سے ایسا لگتا ہے کہ بھارت کینیڈا میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے گزشتہ ماہ متعدد مواقع پر کہا تھا کہ جی سیون سربراہی اجلاس کے لیے وزیر اعظم مودی کے کینیڈا کے دورے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ماضی میں، وزیر اعظم مودی نے مسلسل چھ سال تک جی سیون سربراہی کانفرنس میں شرکت کی ہے، یہ پہلی بار ہے کہ بھارت اس تقریب سے غیر حاضر رہے گا۔جی سیون دنیا کی سب سے زیادہ صنعتی معیشتوں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا کا ایک غیر رسمی گروپ ہے۔ آئندہ سربراہی اجلاس میں چند دیگر ملکوں کے ساتھ ہی یورپی یونین، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے منگل کو دعویٰ کیا کہ بھارت کو کینیڈا میں جی سیون اجلاس میں مدعو نہ کرنا امریکہ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ’’ثالثی‘‘ کی اجازت دینے کی غلطی کے بعد ملک کے لیے ’’ایک اور بڑا سفارتی دھچکہ‘‘ ہے۔
کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ ’’چھ برسوں میں پہلی بار، ’وشوا گورو‘ (عالمی رہنما) کینیڈا سمٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس کی خواہ کچھ بھی توضیح پیش کی جائے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ بھارت کے لیے ایک اور بڑا سفارتی دھچکہ ہے۔انگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ اس سمٹ میں برازیل، میکسیکو، جنوبی افریقہ اور یوکرین کے صدور اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

•••کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی
جون 2023 میں کینیڈا میں خالصتانی علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ اس وقت کے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ لیکن بھارت نے سختی سے تردید کی تھی اور اس الزام کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیا تھا۔
اس واقعے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کافی سردمہری آگئی ہے۔گذشتہ ہفتے 25 مئی کو کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ مارک کارنی کے کینیڈا کے انتخابات جیتنے اور وزیر اعظم بننے کے بعد دہلی اور اوٹاوا کے درمیان یہ پہلا باضابطہ سیاسی سطح کا رابطہ تھا، جس سے تعلقات میں دوبارہ بحالی کی امیدیں پیدا ہوئیں۔

ٹیگ: Canada G7 SummitIndianot invitedPM Modisix years

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Maulana Tauqeer Raza Bail Update
خبریں

مشروط ضمانت کے باوجود مولانا توقیر رضا کو ابھی اور انتظارِ کرنا ہوگا

13 دسمبر
Imran Khan Jail Transfer
خبریں

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی تیاری خفیہ رپورٹ میں اور بھی بہت کچھ

13 دسمبر
Bahraich Violence Court Verdict
خبریں

بہرائچ تشدد: منوسمرتی کے حوالہ سے سرفراز کو سزائے موت، اس کے دوبھائی، باپ سمیت 9 کو عمرقید

13 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
Maulana Tauqeer Raza Bail Update

مشروط ضمانت کے باوجود مولانا توقیر رضا کو ابھی اور انتظارِ کرنا ہوگا

Imran Khan Jail Transfer

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی تیاری خفیہ رپورٹ میں اور بھی بہت کچھ

Bahraich Violence Court Verdict

بہرائچ تشدد: منوسمرتی کے حوالہ سے سرفراز کو سزائے موت، اس کے دوبھائی، باپ سمیت 9 کو عمرقید

Indians Renouncing Citizenship

مرکز نے بتایا:گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً 9 لاکھ بھارتیوں نے شہریت ترک کردی۔اور گیارہ سال میں•••

Maulana Tauqeer Raza Bail Update

مشروط ضمانت کے باوجود مولانا توقیر رضا کو ابھی اور انتظارِ کرنا ہوگا

دسمبر 13, 2025
Imran Khan Jail Transfer

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی تیاری خفیہ رپورٹ میں اور بھی بہت کچھ

دسمبر 13, 2025
Bahraich Violence Court Verdict

بہرائچ تشدد: منوسمرتی کے حوالہ سے سرفراز کو سزائے موت، اس کے دوبھائی، باپ سمیت 9 کو عمرقید

دسمبر 13, 2025
Indians Renouncing Citizenship

مرکز نے بتایا:گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً 9 لاکھ بھارتیوں نے شہریت ترک کردی۔اور گیارہ سال میں•••

دسمبر 13, 2025

حالیہ خبریں

Maulana Tauqeer Raza Bail Update

مشروط ضمانت کے باوجود مولانا توقیر رضا کو ابھی اور انتظارِ کرنا ہوگا

دسمبر 13, 2025
Imran Khan Jail Transfer

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی تیاری خفیہ رپورٹ میں اور بھی بہت کچھ

دسمبر 13, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN