رام پور (محی الدین گلفام)
رام پور سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان محمد اعظم خان پر مزید 3 مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ جمعرات کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے الزامات طے کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی جرح شروع ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران کھجوریا تھانہ علاقے میں اعظم خان کے جلسہ عام کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ اعظم خان نے دو طبقوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کے مقصد سے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جو ضابطہ اخلاق کے تحت جرم ہے۔ اسی سلسلے۔میں سماجوادی رہنما کے خلاف تین مقدمات درج کیے گئے تھے۔
بتادیں کہ کھجوریا تھانہ علاقے میں اعظم خاں کے جلسہ عام کی ایک وائرل ویڈیو کے بعد الزام لگایا گیا تھا کہ اعظم خاں نے دو طبقوں کے درمیان منافرت پیدا کرنے کی غرض سے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے جمعرات کو سماجوادی لیڈر اعظم خاں کے خلاف رام پور لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران اشتعال انگیز بیان دینے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے جرم میں درج تین مقدمات میں الزامات طے کئے۔ اب ان مقدمات میں جرح کا عمل شروع ہوگا۔اعظم خاں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار تھے اور انھوں نے بھاری ووٹوں سے یہ الیکشن جیتا تھا۔ تاہم انتخابی مہم کے دوران اشتعال انگیز بیان دینے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور دو طبقوں کے درمیان منافرت پیدا کرنے کے الزام میں تھانہ سول لائنز، تھانہ کھجوریا اورتھانہ بلاس پور میں ان کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی تھیں۔
کھجوریا تھانہ علاقے میں اعظم خاں کے جلسہ عام کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد الزام لگایا گیا تھا کہ سماجوادی رہنما نے دونوں طبقوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی غرض سے اشتعال انگیز بیان دیا تھا جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
بعد ازاں ویڈیو آبزرویشن ٹیم کے انچارج رام نریش نے تھانہ کھجوریا میں مقدمہ درج کرایا۔ سماجوادی رہنما محمد اعظم خاں کی ایک اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف تھانہ بلاس پور میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جب کہ تھانہ سول لائن میں بھی سماجوادی رہنما کے خلاف ایک مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ یہ مقدمہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر 37 ایس ڈی ایم صدر نے ووٹروں کو الیکشن کمیشن کے خلاف اکسانے کے جرم میں اعظم خاں کے خلاف درج کرایا تھا۔ تمام معاملات کی تفتیش کے بعد پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی تھی۔ تمام مقدمات ایم پی ایم ایل اے کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ اسی سلسلہ میں جمعرات کو بھی کورٹ میں سنوائی تھی۔ سرکار کی طرف سے مقدمہ لڑ رہے وکیل ارون پرکاش سکسینہ نے کہا کہ جمعرات کو عدالت نے ان تینوں معاملات میں سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ محمد اعظم خاں کے خلاف الزامات طے کر دیے ہیں۔ جلد ہی مذکورہ تینوں مقدمات میں گواہی اور جرح کا عمل بھی شروع ہوگا۔









