اردو
हिन्दी
اکتوبر 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مہاراشٹر میں کیش اسکینڈل: بی جے پی کے ونود تاوڑے پر ‘رقم بانٹنے’ کا الزام؛  الیکشن کمیشن نے کہا- 10 لاکھ برآمد ۔

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
194
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انتخابات سے ایک دن پہلے منگل کو مہاراشٹر میں بڑا ہنگامہ ہوا۔  بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے پر ‘ووٹ کے لیے پیسے بانٹنے’ کا الزام لگایا گیا ہے۔  بہوجن وکاس اگھاڑی یا بی وی اے پارٹی کے حامیوں نے ہوٹل پر دھاوا بول دیا اور تاوڑے کے چہرے پر نقدی پھینک دی۔  پولیس موقع پر پہنچی اور تاوڑے کو وہاں سے لے گئی۔  ایک رپورٹ کے مطابق بعد میں پہنچنے والی الیکشن کمیشن کی ٹیم نے ہوٹل کے کمروں سے تقریباً 10 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔اس سے پہلے تاوڑے کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں بی وی اے کارکنوں نے گھیر لیا تھا۔  ان کا الزام ہے کہ تاوڑے اسے بانٹنے کے لیے 5 کروڑ روپے لے کر یہاں آئے تھے۔  تاہم تاوڑے نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔  بی وی اے کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں تاوڑے کو گھیر رکھا ہے .خبر کے مطابق بی وی اے کے کارکنوں اور نالہ سوپارہ کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے الزام لگایا کہ تاوڑے اپنے امیدوار راجن نائک کو تقسیم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے لے کر آئے تھے۔ حالانکہ بی جے پی اور ونود تاوڑے نے ان الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تاوڑے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ویرار ایسٹ میں اس معاملے پر کافی ہنگامہ دیکھا گیا، جہاں ہتیندر ٹھاکر کی قیادت میں بہوجن وکاس اگھاڑی (بی وی اے) کے ارکان کی بی جے پی کارکنوں سے جھڑپ ہوگئی۔ یہ جھڑپ ویرار ایسٹ کے ہوٹل ویوانتا میں ہوا، جہاں تاوڑے نے بی جے پی کے نالاسوپارہ حلقہ کے امیدوار راجن نائک کے ساتھ میٹنگ بلائی تھی۔ بی وی اے کے کارکنوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے میٹنگ میں خلل ڈالا کہ رقم تقسیم کی جارہی ہے۔ حالانکہ بعد میں تاوڑے کی گاڑی کی تلاشی لی گئی لیکن وہاں سے کوئی رقم نہیں ملی
وسئی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ایک لال ڈائری دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں یہ ڈائری ملی ہے جس میں 15 کروڑ روپے کے لین دین کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ ان کے والد ہتیندر ٹھاکر کا کہنا ہے کہ تاوڑے نے ان سے کئی بار معافی مانگی ہے۔ بی وی اے کے سربراہ ہتیندر ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں نے مجھے بتایا کہ ونود تاوڑے 5 کروڑ روپے لے کر آرہے ہیں۔ میں اپنے حامیوں کے ساتھ آیا تھا۔ ہمیں ایک ڈائری ملی ہے، جس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ پولیس اور الیکشن کمیشن کو کارروائی کرنی چاہئے۔ ہوٹل کا سی سی ٹی وی نیٹ ورک بھی بند تھا اور میرے آنے کے کافی دیر بعد اسے آن کر دیا گیا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ بھی اس میں شامل ہے اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

ٹیگ: BJPCash scamElection CommissionMaharashtraVinod Tawde

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟
خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

09 اکتوبر
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر
خبریں

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

09 اکتوبر
SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN