مہاراج گنج :(ایجنسی)
مذہب ، ذات کی سیاست نہیں کانگریس ترقی کی سیاست کرتی ہے ۔ حکومت بے روزگاری، کرپشن، مہنگائی کے خاتمے کے لیے کچھ کام نہیں کیا۔ یوپی کے کسانوں کا برا حال ہے۔ آوارہ جانور فصلوں کو برباد کر رہے ہیں، لیکن حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے۔ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے کو مراعاتی رقم ملے گی۔بی جے پی حکومت نے روزگار فراہم کرنے والے اداروں کوبیچ ڈالا۔
یہ کہنا ہے کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا ۔ وہ ہفتہ کو پنچایت انٹر کالج پاراٹوال، پھول منہاں انٹر کالج فارینڈہ، مہاتما بدھ انٹر کالج بدھ نگر اڈہ بازار میں جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔ قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ خواتین پر سب سے زیادہ مظالم اتر پردیش میں ہو رہے ہیں۔ کانگریس منشور میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔ کانگریس سماج کے ہر طبقے کے فائدے کے لیے کام کرے گی۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کا بندوبست کیا جائے گا۔
اتر پردیش میں خواتین پر مظالم سب سے زیادہ ہے: پرینکا گاندھی
اتر پردیش کے مہاراج گنج واقع نوتنواں میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ ’’اتر پردیش میں خواتین پر مظالم سب سے زیادہ ہے۔ متاثرہ کنبہ کو دبایا جاتا ہے، ایف آئی آر درج نہیں ہوتی۔ ہم ایک قانون لائیں گے کہ اگر 10 دن میں مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تو جس نے روکا ہے اس افسر کو معطل کیا جائے۔‘‘
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ آج میں انتخابات کے بارے میں بات کرنے آئی ہوں۔ آپ نے انتخابات کے دوران کئی لیڈروں کی تقریریں سنی ہوں گی۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ لیڈر آتے ہیں اوربڑی بڑی باتیں کہہ کرچلے جاتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ اتر پردیش ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے۔ اترپردیش میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ توانائی ہے، سب سے زیادہ ٹیلنٹ اترپردیش میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سب سے زیادہ زرخیز زمین اتر پردیش میں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اتر پردیش میں بہت زیادہ صلاحیت ہے، بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کی ریاست ترقی یافتہ کیوں نہیں ہے؟ کسی نوجوان کو روزگار نہیں ملا۔ بے روزگاری، مہنگائی، کسانوں کے مسائل، چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کے بہت سے مسائل ہیں۔ اتر پردیش بہت آگے جا سکتا تھا۔ یہاں ترقی کی بہت گنجائش ہے۔ آج ترقی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ صرف بڑے اشتہارات ہیں جن پر بی جے پی کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے۔