اردو
हिन्दी
مئی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کورونا قیامت کے لیے حکومت کی نااہلی ذمہ دار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
کورونا قیامت کے لیے حکومت کی نااہلی ذمہ دار

(فائل فوٹو)

55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلیم الحفیظ
نئی دہلی

کورونا کی دوسری لہر قیامت بن گئی ہے۔قبرستان میں گورکن کم پڑگئے ہیں بلکہ ممبئی،بھوپال،اندور،لکھنو اور دہلی جیسے شہروں میں قبرستان ہی کم پڑگئے ہیں،شمشان گھاٹ کی چمنیاں پگھل رہی ہیں،لکڑیاں کم پر گئی ہیں،فٹ پاتھ پر لاشیں جلائی جا رہی ہیں،جنازہ اٹھانے اور ارتھی کو کاندھا دینے کے لیے بھی لوگ نہیں مل رہے ہیں۔ہر چہرے پر خوف ہے،ہر گھر میں وحشت کا سناٹا ہے۔اسپتال میں بیڈ نہیں،بیڈ ہیں تو آکسیجن نہیں،جان بچانے والی دوائیاں نہیں،ہر شخص اپنوں کو اپنے سے جدا ہوتے دیکھ رہا ہے، ہر آنکھ نم ہے اورہر گھر میں ماتم کی کیفیت ہے لیکن ہمارے وزیر اعظم ٹیکہ اتسو منا کر مطمئن ہیں۔ لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور حکمراں بنگال فتح کرنے میں لگے ہیں۔ریلیاں اور روڈ شو کرکے جے جے کار کے نعرے لگوارہے ہیں۔شام کو میٹنگ میں کورونا پر گھڑیالی آنسو بہاتے ہیں اور صبح کو ریلیوں میں ہجوم دیکھ کرقہقہے لگاتے ہیں، دہلی کے وزیر اعلیٰ اشتہارات پر جتنی رقم خرچ کررہے ہیں اس سے پانچ سو بیڈ کا ہاسپٹل تعمیر ہوسکتا ہے۔لاکھوں بھوکوں کو کھانا کھلایا جاسکتا ہے۔
کورونا کے انتظامات کو لے کر حکومت کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ملک میں کورونا کا پہلا معاملہ 27جنوری 2020کو سامنے آیا تھا۔اس کے بعد معاملے بڑھتے رہے،نئی وبا تھی،ملک پہلے سے تیار نہیں تھا اس کے باوجود حالات اس قدر سنگین نہیں تھے جس قدر آج ہیں۔جب کہ ہم نے ویکسین بھی ایجاد کرلی ہے۔کورونا کے سبب تباہی کے مناظر حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہیں،ہم ایک سال میں بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپتال اور دوائیں فراہم نہ کرسکے،بلکہ گزشتہ جولائی اگست میں جو انتظامات کیے گئے تھے وہ بھی لپیٹ کر رکھ دیے گئے۔حالانکہ سب کو معلوم تھا کہ اس کی دوسری لہر بھی آئے گی اور یہ بھی اندازہ تھا کہ وہ پہلے سے زیادہ خطر ناک ہوگی۔اترپردیش کی یوگی سرکار کو تو اس معاملے میں ہائی کورٹ کی پھٹکار بھی سننی پڑرہی ہے۔
کورونا پر کنٹرول میں ناکامی بہت سے شکوک و شبہات پیدا کررہی ہے۔سرکار کی طرف سے مرنے والوں کی تعداد میں ہیرا پھیری ان شکوک کو یقین میں بدل رہی ہے۔یہ بات سمجھ سے پرے ہے کہ جس بیماری پر دسمبر 2020میں قابو پالیا گیا تھا،وہ بیماری آخر اپریل میں اس قدر کیسے پھیل گئی۔جب جنوری میں ہی ملک میں تعلیمی اداروں کو کھولا جانا لگاتھا اور بازار معمول پر آنے لگے تھے،جب خبروں سے کرونا کا ذکر ختم ہوگیا تھاتو اچانک یہ وبا اس قدر کیسے پھیل گئی۔پھر اس مرتبہ یہ بیماری ہمارے ملک میں ہی سب سے زیادہ بھیانک روپ لے رہی ہے،دوسرے ممالک یا تو متاثر نہیں اور ہیں بھی تو بہت کم،ملک میں بھی،دہلی،مہاراشٹر،اترپردیش،گجرات،مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ہی سب سے زیادہ متاثر کیوں ہیں،اگر اس بیماری کا اندیشہ تھا تو پانچ ریاستوں میں الیکشن اور الیکشن میں کھلی چھوٹ کیوں دے دی گئی،کیوں ہری دوار میں کمبھ کا آیوجن کیا گیا؟جہاں ہزاروں سادھوکورونا پازیٹیو ہوچکے ہیں اور درجنوں مرچکے ہیں اورگودی میڈیا کہاں سورہا ہے جس نے مرکز کو بدنام کرنے میں آسمان سر پر اٹھا لیا تھا۔کہیں کسانوں کے آندولن کوختم کرنے کا منصوبہ تو نہیں ہے،سوال یہ بھی ہے کہ اس قدر خراب حالات ہونے کے باوجود علاج معالجے پر پابندیاں کیوں لگائی ہوئی ہیں، تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کو کورونا کے علاج کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے؟ویکسی نیشن کا آغاز کرنے کے بعد اور وزیر اعظم کے اس دعوے کے بعد کہ ملک میں ’’بھرپور ماترا ‘‘میں ویکسین ہے،ریاستیں ویکسین نہ ہونے کا شور کیوں مچارہی ہیں؟کیوں بہت سے ویکسی نیشن سینٹر بند کردیے گئے ہیں؟اسپتالوں پرe No Vaccinکے بورڈ کیوں لٹک رہے ہیں و یکسی نیشن کے عمل کو جنگی پیمانے پر کیوں نہیں شروع کیا جارہا ہے؟یہ بہت سے سوالات اور شکوک ہیں جو ہر سوچنے والے دل اور دماغ میں پیدا ہورہے ہیں اور جن کا کوئی جواب سرکار کے پاس نہیں ہے۔بلکہ جواب میںلاک ڈاؤن لگا کر مزید مشکلات پیدا کی جارہی ہیں،غریبوں کے منھ سے نوالے چھین لینے کا منصوبہ ہے۔میں ہوں نا کے فلمی ڈائیلاگ بولے جا رہے ہیں۔
ایک سوال ان لوگوں سے بھی کرنا چاہئے جنھوں نے بی جے پی کو ووٹ دے کر اسے دوتہائی اکثریت سے اقتدار سے سرفراز کیا تھا۔انھوں نے اپنا ووٹ کس کام کے لیے اور کس امید پر دیا تھا؟بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر انھیں دوتہائی اکثریت حاصل ہوگی تو وہ رام مندر کے لیے قانون بھی بنا سکتی ہیں۔گویا ووٹ رام مندر کے لیے دیا گیا تھا۔اور رام مندر بن رہا ہے،ووٹ کشمیر سے 370ختم کرنے کے لیے دیا گیا تھا اور 370کو ختم کردیا گیاہے۔بی جے پی کو ووٹ اس لیے دیا گیا تھا کہ وہ ملک میں مسلمانوں کو ہر طرح سے پریشان کرے اور یہ کام موجودہ حکومت بخوبی کررہی ہے۔ جب الیکشن میں اشوز ہی مندر،مسجد اور کشمیر کے رہے ہوں جب ووٹ لینے اور دینے والوں نے شعوری طور پرمندر مسجد اوردھرم کے نام پر ووٹ دیااور لیا ہو تو ووٹ دینے والوں کو روزگار،مہنگائی،اسکول اور اسپتال کی ڈیمانڈ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ملک کو ناقابل بیان تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی ذمہ داری اس عوام کی بھی ہے جو الیکشن میں ذات،پات اور مذہب کے نام پر ووٹ دیتی ہے۔جو اپنے رہنماؤں سے کبھی یہ سوال نہیں کرتی کہ مندر مسجد کی بات چھوڑئیے پہلے یہ بتائیے کہ ہمارے بچوں کو تعلیم کیسے ملے گی،ہمارے بیماروں کو دوا کہاں سے ملے گی،ہمارے غریبوں کے چولہے کیسے جلیں گے۔جو ہندو مسلم کے نام پرسیاست کرنے والوں سے نہیں پوچھتی کہ ہمارے نوجوانوں کو روزگار کہاں سے ملے گا۔؟ہماری بہو بیٹیوں کی حفاظت کیسے ہوگی؟بابری مسجد کے تالا کھلنے سے آج تک تمام الیکشن مندر مسجد اور مذہب کے نام پرلڑے گئے اور عوام کے سارے بنیادی ایشوز عقیدت اور آستھا کے نام پر پس پشت ڈال دیے گئے۔فی الحال جو پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں ان میں بھی ہر جگہ ہندو مسلم کارڈ کا استعمال کیا گیا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ ملک کی تباہ کن صورت حال میں عوام بھی ذمہ دار ہیں۔بی جے پی اور گودی میڈیا کے ذریعے بنائے گئے عوام کا مزاج دیکھ کر ہی کوئی ہنومان کا پجاری بنا اور کسی کوشیو مندر میں بھولے ناتھ کی پوجا کرنا پڑی،کسی کو اپنا جنیو دکھا کر بتانا پڑا کہ وہ بھی برہمن ہیں۔سیکولر پارٹیاں بی جے پی کے دھرم جال میں پھنس گئیں اور اپنے ووٹروں پر خود کو اصلی ہندو ثابت کرنے میں لگ گئیں۔
اگر عوام کا یہی حال رہا اور بھارت جیسے غریب اور بڑے ملک کی سیاست انسانی زندگی کے بنیادی ایشوز کے بجائے،دھرم،مذہب،عقیدت،آستھا،مندر اور مسجد کے گرد گھومتی رہی تو اس سے بھی بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اب سماجی تنظیموں اور آئین پر اعتماد کرنے والی جماعتوں اور حقیقی جمہوریت کی پاسدار سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی سیاست کی سمت کو درست کریں۔وہ عوام کو بیدار کریں کہ اپنے سیاسی رہنماؤں سے جن کو انھوں نے ووٹ دے کر اقتدار پر بیٹھایاہے ان سے اپنے بنیادی مسائل اور حقیقی ضرورتوں کے تعلق سے سوال کیا جائے۔وارڈ کے کونسلر،گاؤں کے پردھان، اسمبلی اور پارلیمنٹ کے ممبران تک سے یہ سوالات کیے جانے چاہئے۔ملک کے دانشور طبقے اور قلم کاروں کو بھی سیاست کے رخ کو درست کرنے کے لیے منظم کوششیں کرنا چاہئے۔ملکی سیاست کا مذہبی رخ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ خود جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے۔مذہبی نعروں پر بننے والی حکومت میں جمہوریت کا کوئی مقام نہیں ہوتااور غیر جمہوری نظام مسلمانوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے پسماندہ طبقات کے لیے بھی غلامی کی اندھیری رات لائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN