بھوپال :
اترپردیش ، بہار کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی ندیوں میں لاشوں کو بہایا جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے پنّا کچھ دن پہلے مقامی رونج ندی میں پانچ چھ لاشیں ملی تھیں ، لیکن اب دیواس ضلع میں نرمدا ندی میں لاش کو ڈالے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
اس ویڈیو میں پی پی ای کٹ پہنے کئی لوگ کشتی میں رکھی لاش کو ندی میں ڈال رہے ہیں۔ گاؤں والوں نے اس بارے میں پولیس کو اطلاع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کی جانچ کررہی ہے ۔ ویڈیو میں نظر آرہے لوگ مقامی کھیت گاؤں علاقے کے بتائے جار ہے ہیں۔
مقامی اخبار کے مطابق یہ لاش 80 سال کی ایک خاتون کی تھی ، خاتون نے کچھ دن پہلے سینے میں درد ہونے اور سانس لینے میں پریشانی ہونے کی شکایت کی تھی، لواحقین کو اس بات کا شک تھا کہ خاتون کو کورونا ہوا تھا وہ اس کی لاش کو آخری رسومات ادا کرنے کےلیے نیماور گھاٹ پر لے کر پہنچے اور یہاں ایک کشتی کو کرایہ پر لے کر لاش کو ندی میں بہا دیا۔








