اردو
हिन्दी
جون 13, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دلت ،قبائل اور پسماندہ طبقات وقف بل کی مخالفت کریں گے،بورڈ کے ساتھ میٹنگ میں بھارتی وکاس پریشد کی یقین دہانی

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: 15 جنوری
دلت، قبائلی طبقات اور پس ماندہ گروہوں کے مشترکہ پلیٹ فارم بھارتی وکاس الائنس کے سربراہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران کے ساتھ ایک میٹنگ میں اس بات کا یقیں دلایا کہ وہ مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ وقف ترمیمی بل کو انتہائی خطرناک، وقف املاک کو تباہ کرنے والا اور انہیں ہڑپنے کی ایک مذموم سازش سمجھتے ہیں اور اس کو روکنے کے لئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔
کل ممبئی میں دونوں تنظیموں کے ذمہ داران نے اس پر اتفاق کیا کہ ملک جن حالات سے گزرہا ہے، جس میں ایک طرف ملک کے دستور کو ختم کرنے یا اسے غیر مؤثر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تو وہیں دوسری طرف سماج کے کمزور، محروم و مظلوم طبقات اور اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ جو عناصر بر سر اقتدار ہیں انہیں شہریوں کے بنیادی اور اہم مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا اور ہندوؤں کو اکھٹا کرکے حکومت اور سماج پر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ منو اسمرتی پر مبنی ہندو راشٹر قائم کیا جاسکے، جس کے لئے وہ جھوٹ، کذب و افترا پر مبنی من گھرٹ کہانیوں اور قصوں کو پھیلا کر سماج کو دو حصوں میں پھاڑ کر اپنا الو سیدھا کررہے ہیں۔
تفصیلی گفتگو کے بعد طے کیا گیا کہ ملک، محروم و مظلوم طبقات نیز اقلیتوں کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک کے لئے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لئے دونوں پلٹ فارموں کے منتخب افراد پر مشتمل ایک کور کمیٹی دہلی میں مٹینگ کرے گی- کور کمیٹی کی سفارشات کو بورڈ اور بی وی اے کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک کے مذہبی و ثقافتی تنوع اور دستوری حقوق کو درپیش خطرات کے ازالہ کے لیے قائم بورڈ کی ایک کمیٹی عرصہ سے اس سلسلے میں کام کررہی ہے۔ جس کے تحت اولا ’’یونیفارم سول کوڈ کس طرح اس تنوع ( diversity ) کے لئے خطرہ ہے‘‘ کے اشو پر گزشتہ سال ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت منعقد ہوئی تھی۔ جس میں ملک کی مذہبی اقلیتوں کے رہنماؤں، دلتوں اور ادیباسی طبقات کے سربراہوں نے شرکت کی تھی۔ بعد ازان ایک پریس کانفرنس میں ان نمائندوں نے واضح طور پر یو سی سی کو مسترد کیا تھا اور یہ عندیہ بھی دیا تھا کہ اگر اس کے باوجود مرکزی سرکار اپنے ارادے سے باز نہیں آئی تو وہ مشترکہ طور ہر اس کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے۔
میٹنگ میں بورڈ کے ذمہ داروں نے وقف ترمیمی بل کی فتنہ انگیزیوں سے شرکاء کو واقف کرایا۔ بی وی اے کے ذمہ داروں نے بورڈ کے ذمہ داروں کو یقین دلایا کہ وہ بھی اس بل کے خلاف بورڈ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے اور ملک گیر تحریک چلائیں گے۔
ابتدا ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ مسلمانان ہند کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس میں تمام مکاتب فکر اور مسالک کےممتاز علماو دانشور، تمام دینی و ملی تنظیموں کے سربراہ اور تمام بڑے مدارس کے علما شامل ہیں۔ اس اہم میٹنگ میں دل کی گہرائیوں سے ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں، آخر میں بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے بی وی اے کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے تمام ہم خیال افراد کے ساتھ مل کر ملک کے آئین اور تمام محروم و مظلوم طبقات کے حقوق اور وقار و قدرومنزلت کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔ مولانا نے کہا ہم جس دین کے داعی ہیں اس نے ہمیں پوری انسانیت کا بہی خواہ، عدل و انصاف کا علمبردار بنایا ہے۔ پوری انسانیت اللہ کا کنبہ ہے۔ انسانوں کے درمیان ذات پات کی بنیاد پر بھید بھاؤ، چھوا چھات اور اونچ نیچ کی تفریق سراسر ظلم ہے۔ میٹنگ کی صدارت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے کی اور نظامت ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے۔ بی وی اے کے ذمہ داروں میں سے ڈاکٹر ایڈوکیٹ سریش مانے، شری بھگوان گوائی، شری صاحب سنگھ دھنگر، شری ڈاکٹر بیلا رام گھوگرا، شری سدھارتھ پرمار( سابق رکن اسمبلی گجرات)، پروفیسر محمد سلیمان، (صدر انڈین نیشنل لیگ) اور جے پور سے سرگرم ملی رہنما جناب حافظ منظور علی خان نے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی نمائندگی جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، کمیٹی برائے تحفظ مذہبی و ثقافتی تنوع و ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس، بورڈ کے ایگزیکٹیو ممبران مولانا محمود احمد دریابادی، ڈاکٹر ظہیر قاضی،رکن میقاتی جناب محمد سلیم موٹر والا، جناب محمد فرید شیخ اور مولانا حافظ اقبال چونا والا صاحبان نے کی۔ سلیم موٹر والا کے شکریہ پر مٹینگ کا اختتام ہوا۔

ٹیگ: backward classesBharatiya Vikas ParishadBoardDalitsmeetingopposetribalsWaqf Bill

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

12 جون
خبریں

طیارہ حادثہ پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ رنج و غم،امیر جماعت نے کہا،سوگوار خاندانوں کے لیے ہمدردی و صبر کی دعا کرتے ہیں

12 جون
خبریں

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

12 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

خطرے کی گھنٹی؟:’مداخلت تبھی ہوگی جب آئین کی خلاف ورزی کا ٹھوس ثبوت لایا جائے…’، چیف جسٹس نے کھینچ دی لکشمن ریکھا

مئی 20, 2025

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

مہا راشٹر پولیس نےفیض احمد فیض کی نظم  ’ہم دیکھیں گے‘  پڑھنے پر تین افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا

مئی 21, 2025

غزہ میں جینو سائڈ کا نیا طریقہ: اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 29 فلسطینی قتل کردئیے

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

طیارہ حادثہ پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ رنج و غم،امیر جماعت نے کہا،سوگوار خاندانوں کے لیے ہمدردی و صبر کی دعا کرتے ہیں

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

غزہ میں جینو سائڈ کا نیا طریقہ: اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 29 فلسطینی قتل کردئیے

جون 12, 2025

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

جون 12, 2025

طیارہ حادثہ پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ رنج و غم،امیر جماعت نے کہا،سوگوار خاندانوں کے لیے ہمدردی و صبر کی دعا کرتے ہیں

جون 12, 2025

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025

حالیہ خبریں

غزہ میں جینو سائڈ کا نیا طریقہ: اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 29 فلسطینی قتل کردئیے

جون 12, 2025

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

جون 12, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN