اردو
हिन्दी
اکتوبر 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالمصنفین شبلی اکیڈمی:کیا ہیں حقائق

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
دارالمصنفین شبلی اکیڈمی:کیا ہیں حقائق
249
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں )ناظم اکیڈمی)

سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر آجکل دار المصنفین شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ کو ہدف تنقید بنانے اور اس کی شبیہ کو

داغدار بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے پیش نظر یہ اطلاعات میڈیا کو فراہم کی جارہی ہیں۔ اکیڈمی میں تین پریس تھے جن میں ایک مینی آفسیٹ پریس ہے جس پر کافی سالوں سے طباعت بشمول ’’معارف ‘‘ کا سارا کام ہو رہا ہے۔ دو ایک صدی پرانے لیتھو پرنٹنگ پریس برسوں سے بیکار پڑے ہوئے تھے کیونکہ ا ٓفسیٹ طباعت کے آجانے کے بعد لیتھو ٹکنالوجی برسوں پہلے متروک ہوچکی ہے۔ جس پرنٹنگ پریس پر سیرت النبیؐ چھپی تھی اُسے یاد گار کے طور پر محفوظ کر لیا گیا ہے اور تیسری بیکار مشین کو فروخت کر دیا گیا کیونکہ اس کا کوئی مصرف نہیں تھا اور وہ مشین صرف زنگ کھا رہی تھی۔

اس بیکار مشین کوفروخت کرنے کا عمل نائب ناظم، مقامی ممبران مجلس انتظامیہ کی صوابدید اور ناظم کے فیصلے سے ہوا تھا۔ اس کو بہانہ بناکر اکیڈمی کو بدنام کرنے اور قوم کے لوگوں کے سامنے ذمہ داران اکیڈمی کی غلط تصویر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ جس پریس کی تصویر چھاپ کر لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے وہ اب بھی اکیڈمی میں موجود اور محفوظ ہے۔ اس مہم کی پشت پر ایک مقامی گروہ ہے جو اکیڈمی کی منفی تصویر پیش کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے تاکہ اعظم گڑھ کے بعض دوسرے اواروں کی طرح شبلی اکیڈمی میں بھی طالع آزما مقامی عناصر گھس کر اس کو اکھاڑا بنادیں۔ اس طرح کی کوششوں کو اکیڈمی نے برسوں سے ناکام کیا ہے کیونکہ اس سے سکون کی وہ فضا درہم برہم ہوجائے گی جس کی وجہ سےا کیڈمی میں علمی وتصنیفی کام مستقل ہو پارہا ہے۔ اکیڈمی نے خود کو ہمیشہ مقامی سیاست سے بالا تر رکھا ہے۔

بعض حلقوں کی طرف سے یہ افواہ بھی پھیلائی جا رہی ہے کہ ادھر ایک سال سے اکیڈمی سے کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی ہے۔ اِدھر ایک سال میں جو کتابیں شائع ہوئی ہیں اور جو کتابیں پریس میں جانے کے لئے تیار ہیں ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے جس نے آپ کو اِس افواہ کی حقیقت کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔ مندرجہ ذیل کتابیں ایک سال کے اندر شائع ہوئی ہیں:(۱) مرزا دبیر کی شاعری (۲) مسلم ایجوکیشنل کانفرنس میں علامہ شبلی کا حصہ (۳) دار المصنفین کے معمار (۴) خطبات شبلی (نوبازیافت) (۵)مکتوبات شبلی (اضافہ شدہ ایڈیشن) ، (۶) تاریخ فقہ اسلامی (نیا ایڈیشن) (۷) خلفائے راشدین (نیا ایڈیشن)۔اس کے علاوہ ’’ الکلام‘‘ اور ’’سیرت النبیؐ ‘‘ کا نیا ایڈیشن پریس میں ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سات اجزاء پر مشتمل سیرت النبیؐ کی طباعت پر تقریبا دس لاکھ روپئے خرچ ہونگے۔ اس کے علاوہ بہت سی درسی کتب اور کچھ دیگر کتابیں بھی اکیڈمی کے معارف پریس سے چھپی ہیں۔ معارف کو بھی بین الاقوامی معیار پر لانے کے لئے اقدامات کئے گئے �

ان کتابوں کے علاوہ مندرجہ ذیل کتب پریس میں جانے کے لئے تیار ہیں اور سرمائے کا انتظام ہوتے ہی انھیں پریس میں دے دیا جائے گا: (۱)مصادر سیرت (۲) وفیات مولانا ضیاء الدین اصلاحی، (۳) مکاتیب سید سلیمان ندوی حصہ دوم (۴) روایات سیرت نبویؐ (۵) تاریخ صحف سماوی۔پچھلے چند سالوں کے اندر اکیڈمی کے کیمپس کی مسجد کی عمدہ توسیع و تزیین ہوئی ہے اور برے مالی حالات کے باوجود پورے کیمپس کی صفائی ستھرائی کا اہتمام جاری ہے۔

اکیڈمی کے ملازمین کے لئے چھ (۶) رہائشی فلیٹس کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔اکیڈمی کی مدد سے اور اسی کے کیمپس میں بہت جلد ایک سول سروس اور دوسرے مسابقتی امتحانات کا کوچنگ سنٹر شروع ہو رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN