اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

30دسمبر:جب صدام کو پھانسی دی گئی توکہا،میں اپنا چہرہ ڈھانپے بغیر مرنا چاہتا ہوں۔۔۔‘:

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
164
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

’30 دسمبر 2006 کو صدام حسین کو صبح تین بجے اٹھا کر بتایا گیا کہ انھیں کچھ ہی دیر بعد پھانسی دے دی جائے گی۔ صدام کو مایوسی ہوئی۔ وہ خاموشی سے جا کر نہائے اور پھانسی کے لیے خود کو تیار کرنے لگے۔‘عراق کے سابق صدر صدام حسین کی سکیورٹی پر مامور 12 امریکی محافظوں میں سے ایک ول بارڈنورپر نے اپنی کتاب ’دی پرزنر اِن ہز پیلس‘ میں صدام حسین کی زندگی کے آخری دن کے بارے میں لکھا ہے۔ول بارڈنورپر کے مطابق اپنے آخری ایّام میں صدام کو توقع تھی کہ انھیں پھانسی نہیں دی جائے گی۔

عراق کے سابق صدر صدام حسین کو سنہ 1982 میں دجیل شہر میں اپنے 148 مخالفین کے قتل کے جرم میں ایک عراقی عدالت نے نومبر 2006 میں موت کی سزا سنائی تھی۔ صدام حسین کو سزائے موت دیے جانے کے وقت اور مقام کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقے ’خادمیہ‘ میں ایک عراقی کمپاؤنڈ جسے امریکی ’کیمپ جسٹس‘ کے نام سے جانتے ہیں، میں کنکریٹ سے بنے ہوئے چیمبر میں صدام کو پھانسی دی گئی۔اس موقع پر عراقیوں کا ایک چھوٹا سا گروپ بھی وہاں موجود تھا۔ان افراد کے مطابق جب جج صدام حسین کو پھانسی دیے جانے سے کچھ دیر قبل سزا پڑھ کر سنا رہا تھا تو صدام نے ہاتھ میں قرآن اٹھا رکھا تھا۔ پھانسی کے موقع پر قیدیوں کے کپڑے پہننے کی بجائے 69 برس کے صدام حسین نے سفید رنگ کی قمیض اور گہرے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔
عراق کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ نقاب پوشوں کے ایک گروپ نے صدام حسین کو پھانسی کے تختے پر چڑھایا، تاہم پھانسی لگنے کے لمحات کو ٹی وی پر نشر نہیں کیا گیا۔
پھانسی کے تختے پر پہنچنے کے بعد ان کے سر اور گلے میں سیاہ رنگ کا کپڑا ڈالا گیا (وہ کپڑا جو عموماً پھانسی دیے جانے سے پہلے تمام مجرموں کے چہرے پر پہنایا جاتا ہے) اور اس کے بعد پھندا لگایا گیا لیکن جب جلاد صدام کے سر کو ڈھکنے کے لیے آگے بڑھا تو صدام نے اسے ایسا کرنے سے منع کر دیا کیوںکہ وہ اس کے بغیر مرنا چاہتے تھے۔
صدام کی پھانسی کے بعد سامنے آنے والی ایک لیک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب صدام کے گلے میں پھندا ڈالا گیا تو وہ مسکراتے ہوئے دکھائی دیے اور چلا کر بولے ’کیا آپ اسے بہادری سمجھتے ہیں۔۔۔‘جس کے بعد وہاں موجود افراد میں سے ایک نے چلا کر انھیں کہا ’جہنم میں جاؤ۔۔۔‘ جس پر صدام جو اپنے دشمنوں پر اپنے ملک کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے تھے، نے جواب دیا کہ ’کیا وہ جہنم عراق ہے؟‘
بی بی سی ورلڈ کے نامہ نگار جان سمپسن کے مطابق صدام کی پھانسی کی جو ویڈیو منظر عام پر آئی اس میں ’وہ انتہائی پرسکون دکھائی دیے اور انھوں نے معافی کے لیے بھیک نہیں مانگی۔‘
اس ویڈیو میں صدام کو قرآنی آیات پڑھتے ہوئے پھانسی گھاٹ جاتے دیکھا گیا۔عراق کے اس وقت کے مشیر برائے نیشنل سکیورٹی مووافق الربائی بھی پھانسی گھاٹ پر موجود تھے۔ انھوں نے بعد میں بی بی سی کو بتایا کہ صدام خاموشی سے پھانسی گھاٹ کی جانب گئے۔’ہم انھیں پھانسی گھاٹ کی جانب لے کر گئے۔ وہ کچھ نعرے لگا رہے تھے۔ وہ بہت زیادہ ٹوٹ چکے تھے۔
صدام کی پھانسی کے بعد ان کی میت کی تصاویر بھی عراقی ٹی وی پر نشر کی گئیں، جس میں انھوں نے کفن کی بجائے اپنا کوٹ پہن رکھا تھا اور لاش کو ایک سفید رنگ کی چادر میں لپیٹا گیا تھا۔ان 12 محافظوں میں سے ہی ایک ایڈم روتھرسن نے بارڈنورپر کو یہ بتایا تھا کہ ’جب صدام کو پھانسی دے دی گئی تو ہمیں لگا ہم نے اسے دھوکہ دیا۔ ہم خود کو قاتل تصور کرتے تھے۔ ہمیں لگا جیسے ہم نے ایک ایسے شخص کو قتل کر دیا ہے جو ہمارے بہت قریب تھا۔‘
13 دسمبر 2003 کو سابق عراقی صدر صدام حسین کو گرفتار کرنے کے بعد ان پر تین برس تک مقدمہ چلا تھا اور پھر پانچ نومبر 2006 کو انھیں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔
صدام حسین کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے سے پہلے امریکہ کے ایک سابق اٹارنی جنرل رمزے کلارک کو کمرۂ عدالت سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا کیونکہ انھوں نے جج کو ایک چِٹ تھمائی تھی جس پر لکھا تھا کہ ’یہ مقدمہ ایک ’مذاق‘ ..

ٹیگ: Saddamsaddam husainUSA

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN