اردو
हिन्दी
اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دائیں بازو کو شکست،ماکروں دوبارہ فرانس کے صدر منتخب

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
دائیں بازو کو شکست،ماکروں دوبارہ فرانس کے صدر منتخب
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پیرس :(ایجنسی)

ایمانوئل ماکروں کی فتح کو فرانس میں دائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماکروں کو اس بارکے الیکشن میں بطور صدر دوبارہ منتخب ہونے کی وجہ سے ایک ایسے سیاستدان کی حیثیت سے دیکھا جا رہا ہے جس نے محض پانچ سال میں عالمی سیاسی منظر نامے پر ایک اہم کھلاڑی کے طور پر اپنی ساکھ بنا لی ہے۔ فرانس کو اس وقت یورپی یونین کا ایک اہم فیصلہ ساز رکن ملک مانا جا رہا ہے۔ خاص طور سے روس اور یوکرین کی موجودہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے لیے فرانس اس وقت غیر معمولی کردار ادا کر رہا ہے۔

44 سالہ اعتدال پسند سیاستدان ماکروں اپنی بلا توقف سفارتکاری کے ساتھ نہ صرف ملک میں اپنے لیے سیاسی راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہوئے بلکہ انہوں نے عالمی سطح پر بھی اپنی جگہ بنا لی ہے۔ اس وقت یوکرین بحران کے حوالے سے ان سے گہری توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔

اس بار کے فرانسیسی صدارتی انتخابات میں یورپی سیاست کے بہت سے معاملات داؤ پر لگے ہوئے تھے۔ ماکروں یورپی یونین کے اتحاد کے حامی ہیں اور انہوں نے یورپی انضمام کا وعدہ کر رکھا ہے۔ دوسری جانب مارین لے پین اس بلاک میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی خواہش مند ہیں۔ ناقدین لے پین کے اس منصوبے کو ’فریگزٹ‘ کا نام دیتے ہیں۔ یہ بالکل بریگزٹ کی طرح ہے یعنی جیسے برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو گیا تھا۔ ماکروں کی حریف خاتون سیاستداں مارین لے پین مہاجرین مخالف ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم مخالف بھی ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر بھی پابندی عائد کر دیں گی۔

صدر ماکروں نے کھلے الفاظ میں اس منصوبے کی مخالفت کی تھی تاکہ انہیں مسلمان ووٹروں کی حمایت حاصل ہو سکے۔ تاہم ووٹنگ سے پہلے لے پین کی ٹیم نے یہ تجویز واپس لے لی تھی اور کہا تھا کہ یہ موضوع اب ‘ترجیحی‘ نہیں رہا۔

یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی ان دونوں صدارتی امیدواروں کے مابین اختلافات ہیں۔ صدر ماکروں کا کہنا ہے کہ لے پین یوکرین تنازعے سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں کیوں کہ ان کی پارٹی نے روسی چیک بینک سے قرض لے رکھا ہے۔

گزشتہ شب یعنی اتوار کو ماکروں نے اپنی فتح کے اعلان کے بعد تقریر کے لیے پیرس کے مشہور آئفل ٹاور کے مقام کا انتخاب کیا۔ ماکروں فرانس کی خاتون اول کے ساتھ آئفل ٹاور کے سامنے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے عوام کے ساتھ یکجہتی اور ملک کی خوشحالی کے عزم کا اظہار کر رہے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026

حالیہ خبریں

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN