اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی : قبرستان و شمشان میں حالات بے قابو

6 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہلی : قبرستان و شمشان میں حالات بے قابو

(فائل فوٹو)

122
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:
دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے معاملے کی وجہ سے روز نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ ابھی تک کورونا کے معاملات میں صرف نئے ریکارڈ بن رہے تھے ، لیکن اب اموات کی شرح میں بھی نئے ریکارڈ بننے لگے ہیں، جو انتہائی تشویش کی بات ہے۔گزشتہ چار دنوں میں دارالحکومت دہلی میں 240 اموات ہوئیں ہیں ، جس سے شمشان اور قبرستان دونوں جگہوںپر آخری رسومات ادا کرنے کے لئے قطاریں لگ گئیں ہیں۔ دہلی کے آئی ٹی او کے سب سے بڑے کووڈ قبرستان میں لاشوں کو دفن کرنے کے لئے زمین کم پڑنے لگی ہے۔ وہیں شمشان گھاٹوں پر چتائیں بجھنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
نگم بودھ گھاٹ کاعالم یہ ہے کہ لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے کئی گھنٹوں تک لوگوں کو انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ اس میں بھی اگر اسی دن نمبر آجائے تو بڑی بات ۔ دہلی کے شمشان گھاٹوں سے کبھی اس طرح کی تصویر سامنے آئے گی کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ساتھ چار چتائیں جل رہی ہیں اور پانچویں جلنے کے انتظار میں ہے۔ نگم بودھ گھاٹ کی پارکنگ میںکئی ایمبولینس کھڑی تھی ، جس میں کورونا سے جاں بحق افراد کی لاشیں انتظار میں تھیں، ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ، جس میں 27 سالہ گوتم کے دادا کی منگل کی رات کورونا سے موت ہوگئی۔ وہ صبح 8:30 بجے ان کے آخری رسومات کے لئے یہاں پہنچے ، لیکن 5 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ان کے دادا کی آخری رسم ادا نہ ہوسکی۔
ایسا ہی کچھ دہلی کے آئی ٹی او میں بنے سب سے بڑے کووڈ قبرستان میں دیکھنے کو ملا۔ جہاں جے سی بی سے ایک کے بعد ایک قبریں کھودی جارہی ہیں۔ شمیم جو قبرستان کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے ، کا کہنا ہے کہ پچھلے بار سے صورتحال بہت خراب ہے ، اب قبرستان میں صرف 90 قبروں کی جگہ ہیں ، اگر اسی رفتار سے لاشیں آتی رہیں تو 10 دن سے کم وقت میں یہ قبرستان بھر جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ منگل کو 17 کورونا سے مرنے والے آئے، پہلے توایک دو ہی آتے تھے ، لیکن پچھلے پانچ دنوں میں صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔ بہت چلاتو 10 دن میں کووڈ بلاک بھر جائے گا۔ اس کے بعد مزید جگہ کی ضرورت ہوگی۔ اگر ہم دہلی کے کورونا سے ہونے والی اموات کے اعدادوشمار پر نگاہ ڈالیں تو 13 اپریل کو 81 افراد کی موت ہوئی۔ 12 اپریل کو 72 افراد فوت ہوگئے۔ 11 اپریل کو 48 افراد کورونا سے فوت ہوگئے تھے۔ وہیں 10 اپریل کو 39 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟
خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

09 اکتوبر
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر
خبریں

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

09 اکتوبر
SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN