نئی دہلی :
بلیک اوروائٹ فنگس کے بعد اب غازی آباد کے ایک مریض میں یلیو فنگس کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاج کرنے والے ڈاکٹر بی پی تیاگی نے بتایا کہ 45 سالہ مریض کو پہلے کورونا انفیکشن ہوا تھا اور وہ ذیا بیطس میں مبتلا تھا۔
بلیک فنگس کا علاج کرنے کے لیے او ٹی میں صفائی چل رہی تھی، اس دوران جانچ میں معلوم ہواکہ مریض یلیو فنگس سے بھی متاثر ہے۔ فی الحال مریض کی طبیعت مستحکم ہے۔ بتایا گیا ہے اس بیماری کو میوکراسپکٹیکس کہا جاتا ہے ۔
بتادیں کہ یلیو فنگس کے اس معاملے نے ڈاکٹروں کی تفتیش بڑھا دی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ بلیک اور وائٹ فنگس سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتاہے ۔ یہ اس حد تک خطرناک ہو سکتاہے کہ مریض کے لیے جانلیوا بھی ثابت ہو سکتاہے ۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ اب تک یہ یلیو فنگس چھپکلی اور گرگٹ جیسی مخلوق میں پایا جاتا تھا۔ اتنا ہی نہیں یہ جس رپٹائل کو یہ فنگس ہوتا ہے وہ زندہ نہیں بچتا اس لئے اسے بے حد خطرناک اور جانلیوا مانا جاتا ہے ۔ پہلی بار کسی انسان میں یہ فنگس ملا ہے ۔
ڈاکٹر کے مطابق یلیو فنگس گندگی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ فنگس عام طور پر زمین پر پایا جاتا ہے۔ یہ حیاتیات کو متاثر کرتا ہے جیسے چھپکلی اور گرگٹ جس میں بیماری سے لڑنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے یہ اسے اثر انداز کرتا ہے اور کمزور کرکے جانلیوا تک بن جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا اندازہ ہے کہ کورونا کی وجہ سے اب انسانوں کی امیونیٹی کمزور ہو رہی ہے اس لئے یہ فنگس انہیں گرفت میں لے رہا ہے ۔
یلیو فنگس کی علامات
- ناک کا بند ہونا
-جسم کے اعضاء کا بے حس ہونا - جسم میں درد ہونا
- جسم میں انتہائی کمزوری ہونا
- ہارٹ ریٹ کا بڑھ جانا
- جسم میں زخموں سےمواد و پیپ بہنا
- جسم میں غذائیت کی کمی نظر آنے لگے








