اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی گیٹ قبرستان میتوں کی تدفین کیلئےبند ہوجائے گا؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
دہلی گیٹ قبرستان میتوں کی تدفین کیلئےبند ہوجائے گا؟
116
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وسیع الر حمٰن عثمانی

دہلی گیٹ قبرستان آنے والے سالوں میں تدفین کے لئے بند ہوجائے گا ؟۔کورونا کی تیسری لہر خدانخواستہ آئی تو مسلم میتوں کو دفنانے کے لئے لوگ مارے مارے پھریں گے۔ یوں تو دہلی میں درجنوں قبرستان ہیں لیکن ان کی حالت بہت اچھی نہیں ہے۔ مہندیان اور پنچ پیران جیسے قبرستان عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں وہاں کی تدفین فیس غیرمعمولی ہوتی ہے۔ وہیں دہلی کے سب سے سستے جدید قبرستان اہل اسلام یعنی دہلی گیٹ قبرستان میں اب آنے والے سالوں میں تدفین کی زمین باقی نہیں رہے گی جس کی ایک وجہ تو کورونا سے ہونے والی اموات کی کثرت ہے، وہیں دوسری وجہ قبروں کو پکی کرنے کرانے کا سلسلہ ہے۔ایک زمانہ سے یہاں لوگ اپنے بڑے بزرگوں کی قبروں کو پکی کرانے کے لئے کمیٹی کو موٹی رقم دیتے آرہے ہیں،کچھ سال پہلےکمیٹی نے یہاں قبروں کو پکی بنانے کو ممنوع قرار دے دیا تھا جس کے بڑے بڑے اشتہار بھی یہاں چسپاں ہیں مگر یہ سلسلہ ان آفیشیل طور پر اب بھی جاری ہے۔

پکی قبروں کے سلسلہ میں بات کرنے سے پہلے ہم دہلی کے چند قبرستانوں کی بات کرلیں۔ دہلی کے نظام الدین میں واقع تکونہ قبرستان پر سرکاری ایجنسی کا قبضہ ہے۔ اسی طرح لودھی روڈ پر لال مسجد قبرستان کو سی آر پی ایف نے طاقت کے زور پر پہلے مسمار کیا پھر اس پر قبضہ کرلیا۔ملینم پارک قبرستان کا معاملہ بھی زیر سماعت ہے، جس کی وجہ سے یہاں بھی تدفین نہیں کی جاتیں۔ دوسرے نبی کریم قبرستان ،خواجہ باقی باللہ ، ویلکم،شاستری پارک اوربٹلہ ہاؤس کے قبرستانوں میں عام طور پر مقامی افراد کی آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں یعنی جمنا پار والے ویلکم ،شاستری پارک میں مدفون کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح اوکھلا کے لوگ بٹلہ ہاؤس میں اور مالدار فرم کے لوگ مہندیان اور پنج پیران میں موٹی رقم ادا کرکے قبریں حاصل کرلیتے ہیں۔ رانی جھانسی روڈ پر ایک قوم پنجابیان کا قبرستان واقع ہے جہاں صرف اسی قوم پنجابیان کے مسلمان ہی دفن کئے جاتے ہیں ۔عام مسلمان جن کے لئے دہلی گیٹ قبرستان واحد ایک ایسا قبرستان ہے جہاں کسی کو کبھی منع نہیں کیا گیا۔یہاں ہر مسلک ہر علاقہ کے لوگوں کی آخری رسومات ادا ہوتی آرہی ہیں، لیکن اب دہلی کے اس قدیم اور سب سے بڑے قبرستان میں جگہ کی کمی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا جس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ قبروں کو پکی کرانا ہے جس کے لئے کمیٹی کے لوگ ذمہ دار ہیں جن سے سفارشیں کراکر یا کمیٹی کو فیس ادا کرکے لوگ قبریں پکی کراتے آرہے ہیں۔
دہلی میں اگر کورونا کی تیسری لہر آئی تو دہلی گیٹ قبرستان پوری طرح بھر جائے گا اور میتوں کی آخری رسومات کہاں ہوں گی اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے ۔زیر نظر تصویر بہار کے ایک سابق ایم پی کی قبر کی ہے جس کو چاروں طرف سے باؤنڈی بناکر محفوظ کر دیا گیا ہے ۔یہ تصویر تومحض ایک مثال ہے آپ قبرستان جائیں کووڈ سے فوت ہونے والوں کی تدفین کے لئے جو حصہ مخصوص کیا گیا ہے وہاں جاکر دیکھیں وہاں ایک بڑا بورڈ لگا ہے جس پر لکھا ہے یہاں پکی قبریں بنانے کی اجازت نہیں ہے وہیں آپ اسی کووڈ کے حصے میں واقع پکی قبریں گننا شروع کریں آدھی سے زیادہ قبریں تو اس حصہ میں پکی کروادی گئیں ہیں۔ سنگ مرمر کے پتھر سے مزین قبریں کمیٹی کے قول و فعل کا مذاق اڑاتی دکھائی دیتی ہیں۔

دہلی گیٹ قبرستان کے سکریٹری حاجی میاں فیاض الدین مرحوم نے کچھ سال پہلے ایک انٹرویو کے دوران راقم کو بتایا تھا کہ یہ قبرستان 1924میں انگریزوں نے مسلمانوں کو اپنے مردے دفنانے کے لئے الاٹ کیا تھا اور اس کی ایک کمیٹی بنائی تھی جس کا نام جامع مسجد کمیٹی تھا جس کا کام اس وقت قبرستان اور مساجد کے انتظامی امور کو دیکھنا تھا۔اس زمانے میں جامع مسجد کمیٹی میں اس زمانے کے شاہی امام سمیت شہر کے معزز لوگوں کو نامزدکیا گیا تھا۔انگریزوں کے جانے کے بعد اور وقف ایکٹ اور وقف بورڈ بننے کے بعد بھی قبرستان کی کمیٹی اسی طرح چلتی رہی جس طرح چلتی آرہی تھی کمیٹی کے ہی لوگ شہر کے معزز افراد کو خالی ہونی والی جگہوں پر پر کرلیا کرتے تھے ۔ اس وقت قبرستان کمیٹی میں شمیم احمد خان عرف حاجی منے ، نعیم فریدی، مسرور صدیقی،حافظ جاوید، حاجی قیام الدین ، ارشد فہمی ،مرزاعالم بیگ وغیرہ جیسے شہر کے جانے مانے بزنس مین شامل ہیں۔ حاجی میاں فیاض الدین صاحب جنہوں نے کئی دہائیوں تک قبرستان کے انتظامی امور کو سنبھالا 28اپریل 2021کو وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے جس کے بعد اب کمیٹی کے انتظامی امور کون دیکھ رہا ہے یہ تصدیق کا موضوع ہے ۔بہرحال قبرستان کمیٹی کو اپنے صدر اور سکریٹری کا فوراْ انتخاب کرلینا چاہئے اور نئے ضابطہ نافذ کرنے چاہئیں جس سے کہ قبرستان میں پکی قبر بنانے کے سلسلہ پر روک لگے اور قبرستان کی زمین کو مستقبل میں پھر سے تدفین کے لئے استعمال میں لایا جاسکے اس کے لئے کوئی لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN