اردو
हिन्दी
نومبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی  فساد:پانچ سال بعد بھی متاثرین معاوضے سے محروم، رپورٹ میں دہلی سرکار کی ناکامی اجاگر

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
53
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ:سوم شری سرکار
دہلی فسادات کی پانچویں برسی پر کاروانِ محبت کی جانب سے جاری  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے ایک کمیشن کا قیام عمل میں آیا تھا، لیکن اس کے معیارات نا معلوم تھے۔ ہندوستان کی تاریخ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد معاوضے کی ادائیگی کی یہ ممکنہ طور پر بدترین صورتحال ہے.2020 کے تشدد کے بعد صرف ایک ہفتے کے اندر، میں اور میرے ایک ساتھی شمال- مشرقی دہلی کے مصطفیٰ آباد علاقے میں ایک پناہ گاہ  پہنچے تھے۔ ہمیں وہاں لمبی قطاریں نظر آئیں۔ یہ قطاریں ایک لمبی میز کے پاس ختم ہو رہی تھیں، جہاں چار نوجوان خواتین بیٹھی تھیں۔ وہ  وکیل تھیں اور ان لوگوں کی تفصیلات درج کر رہی تھیں، جنہیں شدید نقصان ہوا تھا۔ کچھ لوگوں نے ہم سے بات کی اور بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد لاپتہ ہیں۔ بعض نے کہا کہ ان کی دکانیں جلا دی گئیں۔ ان کے لیے جلد از جلد معاوضے کا عمل شروع ہونا بہت ضروری تھا.
پانچ سال بعد، کاروانِ محبت    کی ایک رپورٹ، ‘دی ایبسنٹ اسٹیٹ:کامپریہنسیو اسٹیٹ ڈینائل آف رپریشن اینڈ ری کمپینسٹ آف دی  2020 دلی پوگرم’ بتاتی ہے کہ نصف دہائی بعد بھی متاثرین  کو  ٹھوس معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔ فوری امداد اور موت کے معاوضے کے علاوہ متاثرین کو درحقیقت کوئی مدد نہیں ملی۔ یہ مختلف سرکاری اہلکاروں کی اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کی حیران کن کہانی ہے کے  رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ،’یہ ہندوستان کی تاریخ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد معاوضے کی ادائیگی کی ممکنہ طور پر بدترین صورتحال ہے ـ نسانی  حقوق کے کارکن ہرش مندر کی قیادت  والے کاروانِ محبت اور قانونی امدادی گروپ امن برادری ٹرسٹ ان تنظیموں میں شامل ہیں جو اب بھی تشدد کے متاثرین کی نمائندگی، تعاون اور ان کے ساتھ منسلک ہو کر کام کر رہی ہیں
تشدد کی پانچویں برسی پر شائع ہونے والی 117 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے  مصنفین وکیل سرور مندر اور سواتی ڈریک ہیں، جبکہ محققین میں آکانکشا راؤ، آیوشی اروڑہ  اور سید روبیل حیدر زید شامل ہیں۔ ہرش مندر نے بھی رپورٹ میں تعاون کیا ہے رپورٹ میں مرکزی حکومت اور عام آدمی پارٹی کی قیادت والی  ریاستی حکومت کی ناکامی کو اجاگر کیا گیا ہے، جو تشدد کے دوران اور بعد میں بچاؤ، راحت، بحالی، معاوضہ اور سماجی دوری  کو ختم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے  رپورٹ بتاتی ہے کہ تشدد کے دوران دہلی پولیس نے مداخلت کے لیے کیے گئے  ہنگامی فون کال کو نظر انداز کیا۔ صورتحال اتنی سنگین تھی کہ ریٹائرڈ جج جسٹس ایس مرلی دھر کو آدھی رات کو مداخلت کرنا پڑی اور اس دوران رپورٹ کے مصنفین میں سے ایک سرور مندر نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ اس حکم کی وجہ سے درجنوں جانیں بچائی جا سکیں
رپورٹ کے مطابق، جب تشدد اپنے عروج پر تھا، تب ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدے دار مندروں میں پوجا کر رہے تھے۔ شروعات میں حکومت نے ریلیف کیمپ بھی نہیں لگائے۔ بعد میں، پہلے سے موجود اورمکمل طور پر بھرے ہوئے بے گھر پناہ گاہوں کوہی  ریلیف کیمپوں میں تبدیل کر دیا گیا، جسے رپورٹ نے ‘سفاکانہ  مذاق’ قرار دیاـ، دہلی حکومت نے معاوضے کی رقم کو 1984 کے دہلی فسادات کے متاثرین کو دیے گئے معاوضے سے بہت کم  رکھا۔  دہلی حکومت نے خود ہی معاوضہ طے کرنے کی اپنی ذمہ داری کوہائی کورٹ کے ذریعے نارتھ ایسٹ دہلی رائٹ کلیمز کمیشن کو سونپ دی۔ یہ کمیشن بنیادی طور پر املاک کے نقصان کا اندازہ لگانے اور فسادیوں سے اس کی وصولی کے لیے بنایا گیا تھا۔ اگرچہ عدالتوں اور کمیشنوں نے املاک کے نقصان کا اندازہ  تولگایا لیکن اس کے مطابق کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا تھا.نارتھ ایسٹ دہلی رائٹ کلیمز کمیشن نے پرائیویٹ ایویلیویٹر مقرر کیے، جن کے معیار متاثرین کو معلوم نہیں ہیں۔ متاثرین کو نہ تو اس بارے میں کوئی اطلاع دی گئی اور نہ ہی انہیں ایک بار بھی عوامی سماعت کے لیے بلایا گیا کاروان محبت نے  ایک آر ٹی آئی درخواست دائر کی جس میں تشخیص کاروں کی اہلیت اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے رہنما خطوط کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں، لیکن اسے کوئی جواب نہیں ملا ،ـ  ایک متاثرہ نے بتایا،’میں نے اکثر دن بھر دفتر میں انتظار کیاتاکہ یہاں کے سکریٹری سے اپنے دستاویزات کی تصدیق کروا سکوں۔ کئی بار وہ ہم سے  ملتے ہی نہیں یا دستیاب نہیں ہوتے  اس متاثرہ کو نارتھ ایسٹ دہلی رائٹس کلیمز کمیشن کے دفتر سے دعویٰ کی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے کال موصول ہوئی۔ لیکن جب انہوں نے دستاویزات جمع کرائے تو انہیں نہ تو کوئی رسید ملی اور نہ ہی کوئی ثبوت ملا کہ اس کی فائل کمیشن میں جمع کرائی گئی ہے، جس سے غیر یقینی صورتحال برقرار رہی ـ  رپورٹ میں  معاوضے کے 146 معاملوں کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں سے 81 فیصد جائیداد کے نقصان سے متعلق ہیں، جس میں رہائشی ۔ جسمانی چوٹوں سے معاملے متعلق کل  معاملوں کا 18فیصد ہیں۔ کسی بھی معاملے میں ابھی تک کوئی رقم ادا نہیں کی( بشکریہ:دی وائر) گئی ہےدہلی حکومت کا کل بجٹ 75000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے (حالیہ بجٹ کے مطابق)، لیکن ریلیف کے لیے صرف 153 کروڑ روپے مانگے گئے، جس میں سے صرف 21 کروڑ روپے ہی منظور کیے گئے
رپورٹ کے مطابق، مسلمانوں سے متعلق کل 139 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے 114 املاک کو نقصان پہنچانے کے اور 25 جسمانی چوٹ کے کیس تھے۔ اس کے برعکس، دیگر کمیونٹیز سے صرف 5 کیس رپورٹ ہوئے، جن میں سے 3 املاک کو نقصان اور 2 جسمانی چوٹ کے تھے
قابل ذکر ہے کہ اس تشدد کی دہلی پولیس کی تحقیقات کے نتیجے میں مسلم کارکنوں اور دانشوروں کو جیل بھیجا، جبکہ نفرت انگیز تقاریر کرتے ہوئے ریکارڈ پر پکڑے گئے ہندو رہنماؤں کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا.کئی نچلی عدالتوں نے پولیس کی جانچ پر تنقید کی ہے رپورٹ میں معاوضے کے عمل میں حائل رکاوٹوں اور انتظامی تاخیر کی تفصیلی وضاحت کی گئی ہے۔ اس سے واضح ہے کہ طویل انتظار نے تشدد کے زخم مزید گہرے کردیے ہیں –

ٹیگ: after five yearsdelhiDelhi governmentDelhi riotsdeprived of compensationhighlightsnews todayreportvictim

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Tejashwi Yadav Grand Alliance Defeat Analysis
مضامین

بہار: سب سے زیادہ ووٹ لینے کے باوجود تیجسوی کیوں ہارے؟ گرینڈ الائنس میں کہاں غلطی ہوئی؟

15 نومبر
Bihar BJP Chief Minister Discussion
مضامین

بہار کو آخر کار ملے گا بی جے پی کا پہلا وزیر اعلیٰ مگر کب تک؟ یہ وقت بتائے گا

15 نومبر
Democracy and Civil Society Discussion
مضامین

جمہوریت، حکومتی معاملات اور سول سوسائٹی

01 نومبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Lok Sabha Election CCTV Destroyed

2024 کے لوک سبھا انتخابات کے CCTV فوٹیج کو ضائع کردیا گیا: الیکشن کمیشن کا کورٹ میں جواب

نومبر 13, 2025
Delhi Blast Türkiye Links Al Falah University

دہلی بلاسٹ کے تار ترکیہ سے بھی جڑے، الفلاح یونیورسٹی کے گرد گھیرا تنگ !

نومبر 13, 2025
Al Falah University Headquarters Crowd

‘وقت مشکل چل رہا ہے’ الفلاح یونیورسٹی کے ہیڈ کوارٹر میں اب پہلے سے زیادہ بھیڑ مگر وجہ کچھ اور

نومبر 13, 2025
Supreme Court UAPA Case Verdict

سپریم کورٹ کا UAPA کیس میں معمورکو ضمانت سے انکار، کہا دہلی دھماکے کے بعد ‘پیغام بھیجنے کے لئے یہ بہترین صبح ‘

نومبر 12, 2025
Haldwani Minority Property Vandalism

ہلدوانی میں مویشی کی باقیات ملنے پر اقلیتی کمیونٹی کی دکانوں ودیگر املاک میں توڑپھوڑ، پولیس فورس تعینات

Iran Ends Visa-Free Entry for Indians

ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، وجہ بھی سامنے آئی

Azam Khan Rampur Jail Barrack

اعظم خان، رامپور جیل بیرک نمبر ایک، صرف 55دن آزاد فضا میں سانس لی

Al Falah University ED Funding Raid

فنڈنگ میں بے ضابطگی:ED کا الفلاح یونیورسٹی کے اوکھلہ دفتر، ٹرسٹیوں سمیت 25 مقامات پرعلی الصبح چھاپے،

Haldwani Minority Property Vandalism

ہلدوانی میں مویشی کی باقیات ملنے پر اقلیتی کمیونٹی کی دکانوں ودیگر املاک میں توڑپھوڑ، پولیس فورس تعینات

نومبر 18, 2025
Iran Ends Visa-Free Entry for Indians

ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، وجہ بھی سامنے آئی

نومبر 18, 2025
Azam Khan Rampur Jail Barrack

اعظم خان، رامپور جیل بیرک نمبر ایک، صرف 55دن آزاد فضا میں سانس لی

نومبر 18, 2025
Al Falah University ED Funding Raid

فنڈنگ میں بے ضابطگی:ED کا الفلاح یونیورسٹی کے اوکھلہ دفتر، ٹرسٹیوں سمیت 25 مقامات پرعلی الصبح چھاپے،

نومبر 18, 2025

حالیہ خبریں

Haldwani Minority Property Vandalism

ہلدوانی میں مویشی کی باقیات ملنے پر اقلیتی کمیونٹی کی دکانوں ودیگر املاک میں توڑپھوڑ، پولیس فورس تعینات

نومبر 18, 2025
Iran Ends Visa-Free Entry for Indians

ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، وجہ بھی سامنے آئی

نومبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN