اردو
हिन्दी
اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انتظامیہ نے 100 سالہ قدیم مسجد کا بڑا حصہ شہید کردیا، لوگوں میں غم وغصہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
انتظامیہ نے 100 سالہ قدیم مسجد کا بڑا حصہ شہید کردیا، لوگوں میں غم وغصہ
247
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:
قصبہ رامپور منیہاران سے گزر رہے زیر تعمیر دہلی -یمنوتری ہائیوے کے لئے تجاوزات ہٹانے دوران انتظامیہ نے 100؍ سال قدیم مسجد کے اگلے حصہ کو شہید کردیاہے ،جس سے قصبہ اور علاقہ کے لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جارہاہے، لوگوں کا کہناہے کہ مسجد کے سامنے ہائیوے کے لئے 37؍ فٹ تک کی زمین سے تجاوزات ہٹایا جانا طے پایا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے بغیر کوئی نوٹس جاری کئے ساٹھ فٹ سے زائد تک کارروائی کردی گئی اور مسجد کے بڑے حصہ کوشہید کردیا گیا،جس کے لئے پہلے سے کوئی نوٹس یا اطلاع بھی نہیں دی گئی ہے، اس سلسلہ میں مسجد کمیٹی کے ممبران اور علاقہ کے لوگوں نے ایس ڈی ایم ایس این شرما سے ملاقات اور اس کارروائی پر سخت اعتراض ظاہر کیا،جس پر ایس ڈی ایم نے پی ڈبلیو ڈی سے دوبارہ پیمائش کرانے کی بات کہی ہے۔

موصولہ تفصیل کے مطابق ہفتے کے روز ہائیوے کے لئے ایکوائر کی گئی زمین پر سے ہٹائے گئے تجاوزات کے دوران رامپور منیہاران میں واقع مسجد مولوی ناظر حسن(بس اسٹینڈ والی مسجد) کے بڑے حصہ کو انتظامیہ کے افسران و پولیس نے جے سی بی و دیگر مشینوں سے منہدم کردیا،جس سے لوگوں میں سخت غم غصہ پایا جارہاہے، حالانکہ اس کارروائی کے دوران وہاں موجود لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا لیکن انتظامیہ نے کسی کی نہیں سنی، لوگوں کا کہناہے کہ افسران نے غیر قانوی طریقہ سے مسجد کو منہدم کیا ہے کیونکہ37؍ فٹ تک نشانات لگاکر زمین کو روڈ کے لئے استعمال کیا جاناتھا لیکن یہاں جان بوجھ کر62؍ فٹ تک انہدامی کارروائی کی گئی، اتنا ہی 100؍ سال قدیم مسجد کو کارروائی سے قبل کوئی نوٹس بھی نہیں دیاگیا، حالانکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے پہلے بنی تمام عمارتوں کو نوٹس دیاگیا۔

اتناہی نہیں لوگوں کا یہ بھی کہناہے کہ انتظامیہ نے یہ کارروائی اس قدر عجلت میں کی آس پاس کے دکانداروں کو بھی اپنے دکانوں سے سامان وغیرہ ہٹانے کا موقع تک نہیں دیاگیا، جس کے سبب ان کا سامان بھی ملبے میں دب گیااور سیکڑوں لوگوں کے سامنے روزگار کا مسئلہ کھڑا ہوگیا۔ مسجد کے معاملہ کو لیکر ایک وفد نے ایس ڈی ایم ایس این شرما سے ان کے دفتر پر ملاقات کرکے اس کارروائی پر سخت اعتراض ظاہر کیا ،جس پر ایس ڈی ایم نے پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو موقع پر بلاکر دوبارہ پیمائش کرانے کی وفد کو یقین دہانی کرائی ۔

وفد میں ماسٹر ظہیر عباسی، جمعیۃ علماء ہند کے مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی،محمد جنید،حاجی ایوب،منشی ندیم،حاجی جان محمد،توحید عالم وغیرہ موجود تھے۔ ادھر مسجد کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر ریاض احمد نے اس کارروائی کو ایس ڈی ایم کی ملی بھگت اور سازش قرار دیااور کہاکہ ہمارے پاس سو سال کا شجرہ موجود ہے، مسجد کی انہدامی کارروائی غیر قانونی طریقہ سے کی گئی ہے، اب ایس ڈی ایم پورے معاملہ میں لیپا پوتی کرکے اپنی غلطی کو پی ڈبلیو ڈی کے ذمہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس سلسلہ میں ڈی ایم سے ملاقات کرکے انصاف کا مطالبہ کرینگے۔ واضح رہے کہ یہ سو سال مسجد قدیم ہے اور اس کے آس پاس کی کروڑوں روپیہ کی جائیداد مظاہر علوم سہارنپور کو مولوی ناظر حسن نے وقف کی تھی ،جس میں مسجد کی دکانیں بھی شامل ہیں ،لیکن گزشتہ طویل وقت سے ان دکانوں کے کرائے کی وصولی بھی نہیں ہوسکی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟
خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

14 اکتوبر
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں
خبریں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

14 اکتوبر
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟
خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

09 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN