اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بچوں پہ تشدد نہ کریں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
بچوں پہ تشدد نہ کریں
96
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نزہت شاہین

اللہ تعالیٰ نے انسان کو جن بڑی بڑی نعمتوں سے نوازا ہے ان میں سے ایک بڑی نعمت اولاد ہے۔قرآن میں اولاد کا ذکر خوش خبری کے طور پہ کیا گیا ہے۔اولاد(بچے) دنیاوی زندگی کی رونق اور زینت ہیں۔انسانی زندگی خوبصورت ہے مگر اس کا خوبصورت ترین حصہ بچپن ہے اور بچے پھولوں کے مانند ہوتے ہیں۔والدین کے لئے اولاد ایک غمخوار اور مددگار کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔اولاد سے والدین کی بہت ساری توقعات ہوتی ہیں مگر اولاد والدین پر جو سب سے بڑاحق رکھتی ہے وہ تربیت کا ہے۔اسی لئے تمام والدین کو اس معاملے میں بہت فکر مند اور ذمہ دار ہونا چاہئے۔اچھی اور بہترین تربیت،محبت اور نرمی سے ممکن ہے نہ کہ مار اور تشدد سے۔کیونکہ مارنا پیٹنا اسلامی تعلیم کا سسٹم نہیں ہے۔یہ آپ ؐ کی تعلیمات کے خلاف ہے۔اسلام سب سے پہلے نرمی کے ساتھ سمجھانے کی تعلیم دیتا ہے۔اسی لئے والدین کو چاہئے کہ بچوں پہ تشدد کرنے کے بجائے محبت کا رویہ اختیار کریں اپنے طریقے کو تبدیل کریں کیونکہ بچے محبت کے بھوکے ہوتے ہیں۔محبت سے وہ جلد اطاعت کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ مگر کبھی ایسا ہو کہ والدین کی نرمی کے باوجود بھی بچے نافرمانی پر آمادہ ہوجائیں تو ایسی صورت میں جتنی بچے کی غلطی ہے اتنی ہی سزا دی جائے۔اس پر حد سے زیادہ تشدد نہ کیا جائے۔

تشدد کیا ہے؟

زیادتی کرنا،اپنے عہدے اور پاور کا غلط استعمال کرنا۔

تشدد کی قسمیں

جنسی تشدد،نفسیاتی تشدد،جذباتی تشدد،جسمانی تشدد

جنسی تشدد

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ بہت ساری جگہوں پربچوں کے ساتھ جنسی تشدد کہیں لڑکوں کے ساتھ کہیں لڑکیوں کے ساتھ اس طرح کے واقعات اور معاملات کی خبریں ہم آئے دن دیکھتے اور سنتے ہیں اور اس طرح کی شرمناک حرکتوں میں باہر کے افراد کے علاوہ گھروں کے محرم رشتے بھی ملوث ہوتے نظر آتے ہیں۔مگر الحمدللہ مسلم سماج میں اسلامی گھرانے جنسی تشدد سے مبرا ہیں اور اس کی وجہ بالکل صاف ہے کہ اسلامی گھرانوں میں سنت نبوی پہ عمل ہوتا ہے۔بچوں کو اسلامی ابتدائی تعلیمات سے آگاہی کرائی جاتی ہے۔انہیں اسلامی آداب کے ساتھ محرم اور نامحرم کے فرق سے آشنا کرایا جاتا ہے۔جب وہ سن بلوغت کو پہنچتے ہیں تو آپ ؐ کے قول کے مطابق ان کا بستر الگ کردیا جاتا ہے۔لڑکیوں کو ساتر لباس پہننے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ مگر افسوس کہ آج کچھ اسلامی گھرانے مغربی تہذیب کی کرب انگیز اور شرمناک رنگینیوں سے نظر آتے ہیں اور وجہ بالکل صاف ہے۔ اپنے آپ کو سماج میں اعلی اور موڈرن کہلوانے کے لئے اسلامی تعلیمات سے دوری اور موبائل اور نیٹ کی فحاشی اور عریانیت سے نزدیکی۔ مگر الحمدللہ ہمارے مسلم سماج میں جنسی تشدد تونہیں ہے۔لیکن بچوں کے ساتھ نفسیاتی،جذباتی اور جسمانی تشدد بہت زیادہ پایا جاتا ہے جس کی اسلام سختی سے مذمت کرتا ہے۔ جذباتی،نفسیاتی اور جسمانی تشدد یہ کہ انہیں torchureکرنا۔مثلا تم تو بہت سست ہو،تم تو کوئی کام ڈھنگ سے نہیں کرتے،ان کا موازنہ کسی دوسرے بچے سے کرنا،ان کے جسمانی نقص کو لے کر ان کی نفسیات کو ٹھیس پہنچانا،انہیں بہت برے القاب سے نوازنا وغیرہ۔اس سلسلے میں آپ ؐ نے فرمایاکہ ’’عکرمہ اولادکم‘‘یعنی ’’تم اپنی اولاد کوعزت دو۔‘‘انہیں عزت دو گے تو یہ ہمیں عزت دیں گے۔ اگر بچے تھوڑی غلطی کرے تو بہت مارنا،چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر مارنا، بار بار ٹوکنا، جھڑکیاں دینا، اپنی گھریلو پریشانیاں اور غصہ ان پہ نکالنا، ان پر پڑھائی کے لئے اول درجے کا دباؤ ڈالنا،والدین کا خود ٹی وی اور موبائل میں مصروف رہنا اور انہیں یہ کہنا کہ پڑھائی کرو اور بااصول وکامیاب بنو،تویہ بھی تشدد ہے۔والدین کو ان چیزوں کو مائنس کرنا ہوگا۔اگر اس طرح سے اصلاح کی کوشش ہوگی تو بچوں میں اصلاح کے بجائے بگاڑ پیدا ہوگا۔ سختی اور تشدد کے ساتھ تربیت کرنا بچوں کے بگاڑ کا پہلا reasonہے۔جب والدین بچوں پر تشدد کرتے ہیں تو وہ بچوں کو indirectlyایک پیغام دے رہے ہوتے ہیں کہ وہ ان سے محبت نہیں کرتے۔اس سے وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگتے ہیں اور غیروں کو اپنا ہمدرد سمجھتے ہیں۔ والدین کو بچوں کو اتنا یقین دلانا چاہیے کہ ساری دنیا ایک طرف اور آپ ایک طرف۔آپ ان سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔اس اعتماد میں کمی نہیں آنی چاہیے۔بے اعتمادی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جو بچے تشدد کا شکار ہوتے ہیں وہ بھی دوسروں پر تشدد کرنا سیکھ جاتے ہیں۔ ان کے اندر انتقامی جذبات اور غصہ پیدا ہوجاتا ہے۔ان کے آپسی تعلقات خراب ہوتے ہیں۔ یا پھر کوئی تعلقات ہوتے ہی نہیں۔ انھیں ایسا لگتا ہے کہ ہم اپنی بات صرف تشدد،مارپیٹ اور جذبات سے منواسکتے ہیں۔اسلئے اپنے ہی action کے بارے میں والدین کو بہت احتیاط برتنی چاہیے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے اور بچے کے درمیان تبادلہ خیال اور گفتگو کو مضبوط کریں۔ اس کی وجہ سے آپ کو جو تکلیف ہورہی ہے اسے سمجھائیں۔ نہ اسے ماریں پیٹیں نہ اس پر تشدد کریں ۔ پھر اس کا اثر الگ طرح بلکہ اصلاح کی شکل میں ہوگا۔ لیکن اگر اسے بتایا ہی نہیں گیا کہ آپ کو کیا تکلیف ہورہی ہے۔آپ صرف اس پر تشدد کررہے ہیں تو اس سے اصلاح نہیں ہوگی۔ اس سلسلے میں ایک حدیث کا پہلو ہمارے سامنے آتا ہے کہ نبی ؐ بچوں پر اور اپنے اہل و عیال پر سب سے زیادہ مشفق تھے۔ آپ ؐ کی زندگی اور ان کا محبت و نرمی کا برتاؤ ہمارے لئے مشعل راہ ہے کہ نماز جیسے اہم رکن کو بھی ادا کرنے کے دوران اگر کسی بچے کے رونے کی آواز آتی تو آپؐ اپنی نماز میں تخفیف کردیتے۔

(صحیح بخاری) دوران نماز جب بچے آکے آپ ؐ کی پیٹھ پر بیٹھ جاتے تو آپ ؐ اپنی نماز طویل کردیتے۔ اور آپؐ سے زیادہ تو ہم مصروف نہیں۔آپؐ جب بھی گھر میں داخل ہوتے تو اپنی نبوت کی ساری پریشانیوں کو بالائے طاق رکھ کر مسکراتے اور اپنے نواسوں کے ساتھ کھیلتے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ بہترین رویہ رکھتے۔ بچوں کے ساتھ حتی الامکان نرمی،شفقت اور پیار و محبت کا رویہ اپنایا جائے۔ ان پر تشدد فائدہ مند کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ جو لوگ اپنے بچوں پر تشدد کے عادی ہوتے ہیں عام طور پر وہ بڑھاپے میں تنہائی اور بے بسی کا شکار ہوتے ہیں۔اس لیے بچوں کی تربیت میں شفقت اور محبت و نرمی کا پہلو غائب رہنا چاہیے تاکہ وہ بڑے ہوکر معاشرے کا اچھا فرد بن سکے۔

سختی اور تشدد کے ساتھ تربیت کرنا بچوں کے بگاڑ کا پہلا Reasonہے۔جب والدین بچوں پر تشدد کرتے ہیں تو وہ بچوں کو Indirectlyایک پیغام دے رہے ہوتے ہیں کہ وہ ان سے محبت نہیں کرتے۔اس سے وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگتے ہیں اور غیروں کو اپنا ہمدرد سمجھتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN