اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا آپ ’دی کشمیر فائلز‘ کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ 9.9 سے گھٹ کر 8.3 ہونے کا مطلب سمجھتے ہیں؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
کیا آپ ’دی کشمیر فائلز‘ کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ 9.9 سے گھٹ کر 8.3 ہونے کا مطلب سمجھتے ہیں؟
86
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی :(ایجنسی)

انوپم کھیر اور متھن چکرورتی کی اداکاری سے مزین فلم ’دی کشمیر فائلز‘ ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ چھوٹے بجٹ کی یہ فلم باکس آفس پر خوب کمائی کر رہی ہے اور کچھ فلم ماہرین کا تو ماننا ہے کہ یہ بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔ وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کی کہانی کشمیری پنڈت کے کشمیر سے انخلاء پر مبنی ہے اور اس میں جس طرح کے واقعات دکھائے گئے ہیں اس پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ ہندوتوا ذہنیت کے لوگ اسے مکمل حقیقت پر مبنی ایک شاندار فلم قرار دے رہے ہیں، جب کہ ناقدین اس کو ایک ایسی فلم بتا رہے ہیں جس میں حقیقت سے پرے بھی کئی چیزیں شامل کی گئی ہیں۔ اس درمیان فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ 10/9.9 سے گھٹ کر 10؍ 8.3ہوگئی ہے۔ اس کا فلم پر منفی اثر پڑنا لازمی ہے اور آئی ایم ڈی بی ریٹنگ کو لے کر سوال بھی اٹھنے لگے ہیں۔

دراصل فلموں اور ویب سیریز پر ناظرین کے ریویوز پیش کرنے والے مشہور ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی کو شروع میں 10 میں سے 9.9 ریٹنگ ملی تھی، اور اس ریٹنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ فلم دیکھنے سنیما ہال پہنچ رہے تھے۔ لیکن بعد میں ریٹنگ سسٹم میں کچھ تبدیلی کی گئی اور اب فلم کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ 10 میں 8.3 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی ’دی کشمیر فائلمز‘ کے آئی ایم ڈی بی پیج پر لکھا گیا ہے ’’ہماری ریٹنگ میکانزم نے اس ٹائٹل پر مشتبہ سرگرمیاں دیکھی ہیں۔ ہماری ریٹنگ سسٹم کی ایمانداری کو بنائے رکھنے کے لیے ایک نیا پیمانہ نافذ کیا گیا ہے۔‘‘ گویا کہ ’دی کشمیر فائلز‘ کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ کو مشتبہ سرگرمیوں کے ذریعہ 9.9 تک پہنچا دیا گیا جس کا فائدہ فلم کو ملنے لگا۔ لیکن جیسے ہی آئی ایم ڈی بی کے منتظمین نے یہ محسوس کیا، فوراً مناسب قدم اٹھاتے ہوئے فلم کو حقیقی ریٹنگ دینے کی کوشش کی۔

بتایا جاتا ہے کہ ’دی کشمیر فائلز‘ کو 8.3 کی ریٹنگ دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کے ووٹ کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ 94 فیصد لوگوں نے 10، اور 4 فیصد لوگوں نے 1 ریٹنگ دی ہے۔ آئی ایم ڈی بی کی ویب سائٹ پر اس تعلق سے ایک نوٹ یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’آئی ایم ڈی بی خام ڈاٹا کی جگہ کثیر ووٹ ایوریج کو شائع کرتا ہے۔ آسان زبان میں کہیں تو ہم صارفین کے سبھی ووٹس کو قبول کرتے ہیں، فائنل ریٹنگ پر ان سبھی ووٹس کا یکساں اثر نہیں ہوتا ہے۔ جب کوئی غیر معمولی سرگرمی پائی جاتی ہے تو سسٹم کے معیار کو قائم رکھنے کے لیے دوسرا ریٹنگ پیمانہ نافذ کیا جاتا ہے۔ ہم اپنے ریٹنگ میکانزم کو اثردار بنائے رکھنے کے لیے ریٹنگ کے عمل کا انکشاف نہیں کرتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ آئی ایم ڈی بی کی ریٹنگ گھٹنے سے فلم کے ہدایت وویک اگنیہوتری نے گزشتہ دنوں ناراضگی بھی ظاہر کی تھی۔ انھوں نے 14 مارچ کو کیے گئے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا ’’یہ غیر معمولی اور غیر اخلاقی ہے۔‘‘ دراصل فلم کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ کتنی اہم ہے، اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے دیکھ کر کئی لوگ فلم دیکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN