اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یہ زہر پھیلنے نہ دیجیے!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
یہ زہر پھیلنے نہ دیجیے!
86
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ابھے کمار

آج سے74 سال قبل جنوری کی سردی میں ناتھو رام گوڈسے نے مہاتما گاندھی کو گولی مار کر ہلاک کر ڈالا ۔ باپو کے قتل کے الزام میں گوڈسے پر مقدمہ چلا اور اسے عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔گوڈسے کی اس مذموم حرکت کے بعد ملک میں بھگوا فرقہ پرست تنظیموں کے خلاف ایک ماحول بن گیا ۔ چونکہ گوڈسے کا تعلق ہندو مہاسبھا سے تھا اور وہ وی ڈی ساورکر کے رابطہ میں بھی تھے ، اس لیے عوام میں ان بھگوا تنظیموں کی مقبولیت کافی کم ہو گئی اور وہ مین اسٹریم سے الگ تھلگ پڑ گئے۔ اس کے بعد سیکولر فورسز کو یہ لگا کہ اب بھگوا عناصر کبھی بھی دوبارہ سر اٹھا کر سامنے نہیں آئیں گے۔مگر سیکولرفورسز کی یہ خام خیالی تھی۔ رفتہ رفتہ بھگوا طاقتوں نے کام کرنا شروع کیا ۔ ا نہوں نے سیکولر فورسز کی موقع پرستی اور غفلت کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اورتصویر بدلنے میں زیادہ وقت نہیں لگا ۔ گوڈسے نواز طاقتیں آج اقتدار کی کرسی پر قابض ہیں اور ملک کی ساجھی وراثت میں یقین رکھنے والے لوگوں اور اس پر عمل کرنے والے افراد کو وہ غدار وطن، مسلم نواز ہندو کہہ کر دن رات گالی دی جا رہی ہے۔ آج صورت حال اس قدر خراب ہو گئی ہے کہ بابائے قوم کے قاتل گوڈسے کے مجسمہ پر گل پوشی کی جا رہی ہے اور میڈیا کے کیمروں کے سامنے اس کی آرتی اُتاری جا رہی ہے۔ یہ سب ملک کے لیے بہت ہی خطرناک ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ گوڈسے کے پستول سے نکلنے والی گولی سے بھی زیادہ خطرناک اس کی فرقہ وارانہ فکر ہے۔ گولی تو ایک انسان کی جان لے سکتی ہے، مگر نفرت، تفریق اور فتنہ کو بھڑکانے والا نظریہ پورے سماج اور ملک کو تباہ اور برباد کر سکتا ہے۔

ناتھو رام گوڈسے نے 30 جنوری ، 1948 کی شام پانچ بجے باپو کے جسم میں تین گولی ماری۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب وہ دہلی میں واقع بِرلا ہاؤس میں عبادت کر رہے تھے۔ گوڈسے گاندھی کے افکار اور ان کی پالیسی سے کافی ناراض تھا۔ ا س کو لگتا تھا کہ گاندھی مسلمانوں کے مفاد میں اس قدر کام کر رہے ہیں کہ ان میں ہندو سماج اور بھارت کے ہِت کا بڑا بھاری نقصان ہو رہاہے۔ حالانکہ ان باتوں میں کوئی سچائی نہیں تھی۔ گوڈسے کی سوچ کے اوپر بھگوا شدت پسند تنظیموں کا اثر تھا۔ گوڈسے اپنی جوانی کے دنوں میں آر ایس ایس سے جڑا ہوا تھا۔ پھر وہ ہندو مہاسبھا کے قریب آیا ۔ اتنا ہی نہیں وہ مہاراشٹرا سے شائع ہونے والے مراٹھی روزنامہ ’’اگرانی‘‘ اخبار کا مدیر بھی تھا۔ اس کو لوگ پنڈت ناتھو رام گوڈسے کے نام سے بھی پُکارتے تھے اور وہ ساوکر کے کافی قریب تھا۔ گاندھی کے بارے میں گوڈسے نے بہت ساری غلط فہمیاں پال رکھی تھی۔ اسے یہ لگتا تھا کہ گاندھی مسلمان، مسلم لیگ کے رہنماوٴں اور پاکستان پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہیں، جبکہ وہ اس بات سے فکر مند نہیں ہیں کہ ہندوؤں کے خلاف قتل اور غارت کرنے والے یہی لوگ ہیں۔

در اصل گاندھی اور سیکولر فورسز کو مسلم نواز کہنے والا گوڈسے ہی واحد شخص نہیں تھا۔ آج بھی اس طرح کی بات بھگوا عناصر کی طرف سے پھیلائی جاتی ہے کہ سیکولر لیڈرشپ مسلمان کے لیے کام کرتی ہے اور اسے ہندو سماج اور ملک کی زیادہ فکر نہیں رہتی۔ گوڈسے کا بھی یہی ماننا تھا کہ تقسیم ملک کے وقت مسلمانوں نے ہندوؤں پر ظلم اور زیادتی کی اور مسلم لیگ کی سرکار خاموش تماشائی بنی رہی۔ گاندھی سے گوڈسے کی ناراضگی اس بات سے تھی کہ گاندھی اپنی عبادت کے دورا ن قرآن بھی پڑھتے ہیں۔ گوڈسے کی غلط سوچ کی بنیاد میں یہ بات بیٹھی ہوئی تھی تھی کہ قدیم زمانہ سے ہندوستان ہندوؤں کے لیے مادر وطن اور کا مقدس سرزمین رہا ہے۔ بھارت کی جو عظیم تاریخ ہے اسے بنانے میں صرف اور صرف ہندوؤں کا ہی رول رہا ہے۔ وہیں دوسری طرف مسلمان بھارت میں 10 ویں صدی کے بعد داخل ہوتے چلے آئیں اور انہوں نے’ ہندو‘ملک کے اوپر مسلم حکومت تھوپ دی۔ یہ بات بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ مسلمانو ں کو حملہ آور کہنے والوں میں صرف گوڈسے ہی شامل نہیں ہے، بلک ملک کی حکومت کے عالیٰ منصب پر بیٹھے ہوئے ایک شخص نے بھی ہزار سال کی غلامی کی بات کہہ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا تھا ۔

گوڈسے اور دیگر بھگوا فرقہ پرستوں کی نفرت انگیز سوچ اس وجہ سے ہے کہ ان کو یہ لگتا ہے کہ مظلوم تو صرف ہندو ہی ہو سکتا ہے اور ظالم صرف غیر ہندو، جیسے مسلمان، مسلم لیگ، پاکستان اور عیسائی ہو سکتا ہے۔ اگر بات تقسیم ملک کی جائے تو یہ کہنا کہ دنگوں میں صرف ہندوؤں کا ہی خون بہا تو یہ سراسر غلط بات ہوگی۔ مگر گوڈسے کو صرف ہندو خون بہتا ہوا دکھ رہا تھا۔ سچ تو یہ ہے کہ خون ہندو کا نہیں بہا، اور نہ ہی خون مسلمان اور سکھ کا بھی بہا تھا۔ صحیح معنوں میں کہا جائے تو خون مظلوموں کا بہا اور ظلم اور زیادتی کرنے والے طاقتور لوگ تھے۔ یہ ممکن ہے کہ کسی علاقہ میں ہندو کے ساتھ ظلم کیا گیا ہوگا، اور کسی علاقہ میں سکھ، عیسائی ، مسلمان اور دیگرکے ساتھ۔ دراصل تقسیم ملک بھارت میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے ایک المیہ تھا، جس میں خون انسان کا بہا اور خون اس لیے بہا کہ ہندوستان کے لیڈران نے اپنی کرسی کی پرواہ زیادہ اور معاشر ہ اور ملک کی پرواہ کم کی تھی۔ اگر ان لیڈروں نے اقتدار میں سب کو شریک کرنے اور کمزاور سے کمزور طبقات کو اس کا حق دینے کی کوشش سچے دل سے کی ہوتی تو آج ملک کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا۔

یہ بات بھگوا تنظیم سمجھنا نہیں چاہتی ہے کہ بھارت کی اصل طاقت یہاں کے لوگوں کے مابین اتحاد ہے۔ لوگوں کودھرم کے نام پر لڑانے سے ایک مخصوص سیاسی جماعت ہی مضبوط ہو سکتی ہے، مگر سماج اور ملک اندر سے کمزاور ہوتا ہے۔ یہ بات فرقہ پرستوں کو کون سمجھائے کہ یہ ملک جتنا ہندوؤں کا ہے اتنا ہی مسلمان اور دیگر مذہبی گروپ کا ہے۔ اس ملک کے وسائل پر جتنا حق اعلیٰ ذاتوں کا ہونا چاہیے اسی طرح پسماندہ ، دلت، آدی واسی سماج کے لوگوں کو بھی حق ملنا چاہیے۔ جس طرح مرد کو تمام حقوق دیے گئے ہیں، اسی طرح خواتین کو بھی حقوق ملنے چاہیے۔ یہ کہنا کہ یہ ملک صرف ہندوؤں کا ہے، یہ بات ملک کو مضبوط کرنے کے بجائے کمزور کرتی ہے۔ کیا ملک کی آزادی میں ہندوؤں کے علاوہ دیگر سماجی گروپ کے لوگوں نے قربا نی نہیں دی تھی؟ کیا بھارت کی تاریخ صرف آریائی، ویدک اور ہندو تہذیب تک ہی محدود ہے؟

ہرگز نہیں۔ در اصل بھارت کی تاریخ صرف ہندو تہذیب کی داستان نہیں ہے، بلکہ اس میں بدھ مت، جین مت، اسلام، عیسائت، پارسی اور سکھ دھرم کی بھی عظیم داستان شامل ہے۔ جہاں بھارت میں آریائی، ویدک اور سنسکریت تہذیب اہم ہے، اسی طرح بھارت میں ڈراوڈ کلچر کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ اس ملک میں دھرم کو ماننے والوں سے لے کر دھرم کو نہ مانے والوں تک کی تاریخ اور افکار شامل ہے۔ افسوس کی بات کہ سیاسی فائدہ کے لیے باپو کے قاتل گوڈسے کے حامیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کو بچایا جا رہا ہے۔ یہ سب رجحانات ملک کی مشترکہ وراثت کے لیے بے حد خطرناک ہیں۔ آئیں ایک بار پھر ہم باپوکے یوم شہادت پرعہد کریں کہ ہم گوڈسے کی زہریلی سوج کوپھیلنے سے روکیں گے اور اس کے حامیوں کو سماج میں الگ تھلگ کرنے کے لیے پوری کوشس کریں گے۔

(مضمون نگار جے این یو سے تاریخ میں پی ایچ ڈی ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN