اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انتخابی موسم میں سیاسی رہنماؤں سے نہیں ملتے :مفتی ابوالقاسم نعمانی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بچیوں کو بہتر اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ان کا بنیادی حق : مہتمم دارالعلوم دیوبند
619
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:(سمیر چودھری)

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی کو دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر جاری بحث مباحثہ کے بیچ ادارے کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے وضاحتی بیان دیا ہے،انھوں نے کہا ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے دروازے ہمیشہ سبھی کے لئے کھلے ہیں، جس کا جی چاہے اور جب چاہے وہ یہاں آ سکتا ہے؛ لیکن ادارے کی پالیسی کے تحت انتخابی دور میں سیاسی لیڈران کو یہاں آمد کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی دارالعلوم دیوبند آمد کے سلسلے میں بھی اسی موقف کا اظہار کیا گیا ہے۔

نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ حال ہی میں اسد الدین اویسی سہارنپور اور مظفر نگر کے سیاسی دوروں پر آئے تھے اور دونوں مقامات پر انہوں نے باضابطہ انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ۔ اسی طرح ملک کے دیگر لیڈران کے بھی یوپی میں سیاسی دورے شروع ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہمارا سابقہ موقف واضح ہے کہ الیکشن کے دور میں ادارے میں سیاسی رہنماؤں کی آمد کی اجازت نہیں ہے، اسی کے تحت اسد الدین اویسی کی آمد کے سلسلے میں گفتگو کرنے آئے لوگوں کے سامنے بھی ادارہ کے مذکورہ موقف کا ہی اظہار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث مباحثہ کے درمیان اپنی وضاحتی گفتگو میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ اس وقت اتر پردیش میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور الیکشن نزدیک آتے ہی جملہ سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی آمدورفت قرب و جوار کے علاقے میں ہونے لگی ہے ؛اس لیے اس وقت ادارے میں سیاسی رہنماؤں کا استقبال نہیں کیا جاسکتا ہے،دارالعلوم دیوبند کے دروازے ہمیشہ سبھی کے لیے کھلے ہیں جس کا جب جی چاہے آسکتا ہے؛ لیکن انتخابی زمانے میں دارالعلوم دیوبند کے ذمے داران اپنی سابقہ پالیسی کے تحت سیاسی لیڈران سے ملاقات نہیں کرتے ہیں۔مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی بھی پوری ریاست میں سیاسی دوروں پر ہیں، اْن کے سہارنپور دورے کے دوران کچھ لوگ ان کی دارالعلوم دیوبند آمد اور مزار قاسمی میں فاتحہ خوانی کی اجازت کے سلسلے میں گفتگو کرنے آئے تھے، جن کے سامنے ادارے کا موقف رکھا گیا اب کوئی اس کو کس طرح پیش کرتا ہے یہ اس کا اپنا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزار قاسمی اور دارالعلوم دیوبند میں کوئی کبھی بھی آ سکتا ہے، کسی کے لئے کوئی ممانعت نہیں ہے؛ لیکن ادارہ کے ذمے داران انتخابی دور میں سیاسی لیڈران سے ملاقات نہیں کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ادارے کی طرف سے اس سے قبل بھی اس سلسلے میں بیانات جاری کئے چکے ہیں اور کئی نامور سیاسی لیڈران سے ملاقات کرنے سے انکار بھی کیا جاچکاہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN