اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے دروازے کھل گئے، لیکن ماہرین صحت فکر مند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
بھارت میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے دروازے کھل گئے، لیکن ماہرین صحت فکر مند
46
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

بھارتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سب سے پہلے ان سیاحوں کو ویزا جاری کیے جائیں گے جو چارٹرڈ فلائٹس سے بھارت آرہے ہیں۔ اس کے بعد کمرشیل فلائٹس سے آنے والوں کو اجازت دی جائے گی اور انہیں ویزا جاری کرنے کا عمل نومبر سے شروع ہوجائے گا۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،”چارٹرڈ طیاروں کو چھوڑ کر دیگر طیاروں کے ذریعہ بھارت میں داخل ہونے والے غیر ملکی سیاح، نئے ٹورسٹ ویزا پر 15 نومبر سے بھارت میں داخل ہوسکیں گے۔‘‘اس سے قبل تک صرف مخصوص کارگو طیاروں اور باہمی ایئر ببل معاہدے کے تحت آپریٹ کرنے والی کمرشیل پروازوں کو ہی بھارت میں آنے کی اجازت تھی۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی سیاحوں کے ذریعہ سن 2019 میں غیر ملکی زرمبادلہ کے طورپر 30 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی۔

کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں لاک ڈاون نافذ کیے جانے کے سبب سن 2020 میں آمدنی میں 76 فیصد سے زیادہ کی کمی آگئی اور یہ صرف 7 ارب ڈالر رہ گئی۔

بھارت کے ایک سیاحتی مرکز گوا میں ایئر بی این بی چلانے والے مارک کا کہنا تھا،”بڑے چین والے ہوٹل تو کسی طرح اپنا وجود برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن چھوٹے کاروباریوں کے لیے یہ بہت مشکل دور ہے۔ تاہم اب گھریلو سیاح واپس لوٹ رہے ہیں اور صورت حال بہتری کی طرف مائل ہے۔‘‘

انہوں نے ڈی ڈبلیو سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا،”حالانکہ کووڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے لیکن ہماری خواہش ہے کہ سیاح تمام حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے واپس آئیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا،”ہمیں یہ ہر گز توقع نہیں ہے کہ ہمارا کاروبار بہت جلد اس سطح کو پہنچ جائے گا جیسا کہ وبا کے پہلے تھا۔“

وبا کی وجہ سے بھارت کی سیر و سیاحت کی صنعت بری طرح متاثرہوئی ہے۔ حالانکہ فی الحال تہواروں کے موسم کی وجہ سے سفر کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس شعبے سے وابستہ افراد کو امید ہے کہ ان کی تجارت کی رفتار میں جلد ہی تیزی آئے گی۔

دارالحکومت دہلی کے وسط میں واقع سیاحو ں کو کم خرچ پر قیام کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مشہور علاقہ پہاڑ گنج میں پہاڑ گنج ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر سبھاش وج کا کہنا تھا،”دیگر مارکیٹ کے برخلاف، جو کہ لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد سے ترقی کر رہے ہیں، اس (پہاڑ گنج مارکیٹ) علاقے میں تجارت کی حالت اتنی اچھی نہیں ہے کیونکہ یہ مارکیٹ 80 فیصد غیر ملکی سیاحوں پر منحصر ہے۔‘‘

سن 2020 میں بھارت میں 30 لاکھ سے بھی کم سیاح آئے جو کہ اس سے سابق برس یعنی 2019 کے مقابلے تقریباً 75 فیصد کم تھے۔ حکومت سیاحت کو تقویت دینے کے لیے پانچ لاکھ مفت ویزے جاری کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس سے مختصر وقفے کے لیے بھارت کی سیاحت پر آنے والے افراد کو فائدہ ہوگا۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر جیوتی مایال نے ڈی ڈبلیو سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا،”وباکے مضمرات اور اس سے ہونے والے نقصانات کا حقیقی اندازہ تو کبھی بھی نہیں لگایا جاسکے گا۔ اس نے ٹریول ایجنسی کی صنعت سے وابستہ افراد کو تباہ کردیا۔ تاہم اب ہمیں بہتر وقت کا انتظار ہے۔ میں سمجھتا ہوں نقصان کے اندازے کا حقیقی موازنہ اسی صورت میں ممکن ہوسکے گا جب یہ سیکٹر پوری طرح دوبارہ بحال ہوجائے۔ اورمیرے خیال میں اس میں کم از کم دو برس لگیں گے۔‘‘

جیوتی مایال کہتے ہیں،”سفر کی دوبارہ اجازت دیے جانے سے ٹریول صنعت میں بھی تیزی آئے گی اور ملازمتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ بہتر ہوگا کہ سفر کو آسان بنانے اور مسافروں کو معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام ممالک ایک مربوط پالیسی بنائیں۔‘‘

کورونا وائرس کی دوسری ہلاکت خیز لہر کے بعد بھارت میں ویکسینیشن کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا اور نئے کیسز کی تعداد ابھی کم ترین سطح پر ہے۔ بھارت نے حال ہی میں کووڈ انیس کے ایک ارب ویکسینیشن کا اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ 30 فیصد سے زیادہ اہل افراد کو دونوں ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

تاہم بھارت میں طبی خدمات پر نگاہ رکھنے والے حکومتی ادارے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے متنبہ کیا ہے کہ اگر تحفظ اور صفائی ستھرائی کے پروٹوکول پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تو انفیکشن میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

آئی سی ایم آر کا کہنا ہے،”سیاحوں کی آمد یا بڑے پیمانے پرسماجی، سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی وجہ سے انفیکشن میں اچانک اضافہ ہوسکتا ہے جو وبا کی تیسری لہر کا سبب بن سکتی ہے۔‘‘

آئی سی ایم آر نے خطرے کے امکانات والے تمام شعبوں پر سخت نگاہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ آئی سی ایم آر نے اس کے علاوہ جانچ کے طریقہ کار کو سخت بنانے کا بھی مشورہ دیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN