اردو
हिन्दी
اگست 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تعلیم سے تصویر بدلے گی، لیکن کیسے ؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
تعلیم سے تصویر بدلے گی، لیکن کیسے ؟
79
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

بہار پبلک سروس کمیشن BPSC یعنی نوکر شاہی کے لئے منتخب ہونے والے مسلم امیدواروں کی کامیابی میں بہار حج بھون کی کوچنگ کا نمایاں کردار ہے۔

اسی طرح مرکزی نوکرشاہی UPSC کے لئے دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ ، جامعہ ہمدرد اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن اقلیتوں کے بچے اور بچیوں کو فری کوچنگ کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی نوکر شاہی کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات ، اور آئی آئی ٹی ، انجنیئرنگ کے لئے رحمانی 30 اور دیگر ادارے فری کوچنگ فراہم کرتے ہیں۔

تاہم ایک سوال جو پچھلے کئی سالوں سے اٹھا رہا ہوں وہ یہ ہے کہ اس مرحلہ تک پہنچانے کے لئے ہمارے یہاں بالخصوص شمالی ہند میں کیا نظم ہے ؟

دسویں اور بارہویں جماعت میں اچھے نتائج کے لئے بنیاد اچھی ہونی چاہیے۔ rock solid foundation کے بغیر بارہویں میں اچھے نتائج حاصل نہیں ہوتے اور اچھے نتائج کی بنیاد پر ہی مزید اعلیٰ تعلیم کے لئے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے ملتے ہیں۔ پسندیدہ سبجیکٹ اور job oriented کورس میں داخلہ کے لئے کٹ مارک بہت ہائی ہوتا ہے اور انٹرنس ٹیسٹ بہت سخت ہوتے ہیں۔

اس لئے ہماری اولین ضرورت کالج اور یونیورسٹی کا قیام نہیں ہونا چاہیے اس لیے کہ بارہویں جماعت میں اچھے نمبرات سے پاس ہونے والوں کے لیے بہت سے کالج اور یونیورسٹی میں مواقع میسر ہوتے ہیں۔ کوچنگ کی سہولیات بھی ایسے طلباء و طالبات کے لئے زیادہ مفید ہوتی ہیں۔ لیکن ایسے کتنے ہوتے ہیں ظاہر ہے چند ہزار۔

دسویں جماعت پاس کرنے کے لئے لازمی طور پر نویں جماعت میں داخلہ کسی اسکول میں لینا ہوتا ہے اسی طرح بارہویں جماعت کے لئے گیارہویں جماعت میں داخلہ لینا ہوتا ہے اس طرح دو سال پابندی کے ساتھ پڑھائی کر کے اسکولنگ مکمل کرنی ہوتی ہے ۔

شمالی ہند میں نویں سے دسویں تک کی تعلیم اور اسی طرح گیارہویں سے بارہویں تک کی تعلیم کے لئے معیاری اسکول نہیں ہیں یا کم ہیں جن میں داخلہ بھی مشکل ہوتا ہے اور فیس بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ایسے میں قوم کے بچے بچیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ کاش قومی دانشگاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں انہیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر ہو جائے۔۔۔۔ لیکن افسوس ۔۔۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گیارہویں جماعت میں داخلہ کے لئے کل تقریباً 1600 سیٹ ہیں اور امیدوار تقریباً 45,000۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سیٹ تقریباً 400 اور امیدوار کم و بیش 15,000 ۔۔۔۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہر سال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گیارہویں جماعت میں داخلہ کے انٹرنس امتحان میں 43,400 طلباء کو داخلہ نہیں ملتا اور جامعہ میں 14,600 کو داخلہ نہیں ملتا !

ان میں سے بعض ہمت نہیں ہارتے اور کہیں نہ کہیں داخلہ لے کر آگے کی تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن جو جذبہ لے کر وہ بڑھے تھے وہ مدھم پڑ جاتا ہے۔ بعض بددل ہو کر یا اخراجات؛ معیاری اسکول کی بہت زیادہ فیس ادا کرنے کے لائق نہیں ہوتے اس لئے ان کی آگے کی تعلیم رک جاتی ہے۔

ان بنیادی مسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آئی اے ایس ، آئی پی ایس ، آئی ایف ایس، آئی آر ایس، انجنئیرنگ وغیرہ کے لئے فری کوچنگ مہیا کرانا بلا شبہ قابل ستائش ہے لیکن ان کی تعداد چند ہزار ہے جبکہ لاکھوں نونہال بنیادی معیاری تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ان کے لئے شمالی ہند میں کوئی قابل ذکر کام نہیں ہو رہا ہے۔

جنوبی ہند میں الامین ، میسکو اور شاہین تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دیا ہے اور دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN