اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بے شرمی کی انتہا! ’آج تک‘ نے سری نگر میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والی خبر میں 2017کا ویڈیو دکھایا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
بے شرمی کی انتہا! ’آج تک‘ نے سری نگر میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والی خبر میں 2017کا ویڈیو دکھایا
204
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

بی جے پی دہلی کے ترجمان اجے شیراوت نے 25 اکتوبر کو ایک ویڈیو شیئر کیا اور کہا کہ یہ ہندوستان کی شکست کے بعد کشمیر کا منظر تھا۔ بھارت 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میچ ہار گیا تھا۔ انہوں نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے#India Va Pak #Kashmirکا استعمال کیا۔ ساتھ ہی لکھا:’ یہ بھارتیہ فوجی کے شہید ہونے پر خوشیاں مناتے ہیں ، پھر کرکٹ تو چھوٹی سے بات ہے ۔ غدار سے دیش بھکتی کی امید نہ کرو۔‘‘ ویڈیو میں آتش بازی ہوتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے ۔

ये भारतीय फौजी के शहीद होने पे खुशियां मनाते है,फिर क्रिकेट तो छोटी सी बात है।गद्दारो से देशभक्ति की उम्मीद ना करो। #IndiaVsPak #Kashmir pic.twitter.com/KPhYPF6Tyo

— Ajay Sehrawat (@IamAjaySehrawat) October 25, 2021

ہم نے دیکھا کہ آج تک نے بھی ایک ڈیبیٹ کے دوران اس ویڈیو کا استعمال کیا تھا۔ اس بحث کے دوران یہ ویڈیو کئی بار چلائی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ پاکستان کی جیت کے بعد سری نگر میں ہونے والی جیت کا جشن تھا۔اس بحث کی میزبانی انجانا اوم کشیپ کر رہی تھیں۔ اے پی این نیوز نے بھی اس ویڈیو کو چلاتے ہوئے یہی دعویٰ کیا۔

کئی مواقع پر غلط جانکاری پھیلانے والا ٹوئٹر ہینڈل @MeghUpdates1 نے ویڈیو شیئر کیا۔

اس کے علاوہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے یہی دعویٰ کیا۔ ٹوئٹر یوزر @Sassy_Hinduفیس بک پیج ہندو ہیں ہم ، تیج رفتار یوگی سرکار، روی دویدی ایسا دعویٰ کرنے والے کچھ اہم نام ہیں ۔

آلٹ نیوز نے سری نگر کے ایک رپورٹر سے بات کی جو اخبار کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو سری نگر کی ہی ہے لیکن یہ پرانی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں سری نگر میں میچ کے بعد آتش بازی ہوئی تھی۔

سری نگر میں واقع ایک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نےان لوگوںکےخلاف 2کیس فائل کی ہے جنہوں نے پاکستان کی جیت پر جشن منایا ۔

اس سے قبل پاکستان کے خلاف 18 جون 2017 میں ہوئی آئی سی سی چمینئز ٹرافی میں بھارت کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

ہم نےٹوئٹر پر تاریخ 18 سے 19 جون 2017 رکھتے ہوئے ایڈوانسڈ کی ۔ ورلڈس سرچ کے ذریعہ ویڈیو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ ہمیں کشمیر واقع صحافی احمر خان سمیت کئی پاکستانی یوزر کےذریعہ پوسٹ کیاگیا ویڈیو ملا۔ یہ ویڈیو پاکستان کی جیت کےبعد جشن کاتھا۔

Video: Massive celebrations in Srinagar city of #Kashmir after Pakistan beat India in championships trophy final. #INDvPAK pic.twitter.com/6OvKz6OwHl

— Ahmer Khan (@ahmermkhan) June 18, 2017

میڈیا آؤٹ لیٹ گریٹر کشمیر نے بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔

ہم نے فیس بک پر رزلٹ کو 2017 تک محدود رکھتے ہوئےکی ۔ ورلڈس سرچ کیا۔ ہمیں فیس بک پیچ انڈین ایکسپونیٹ اور سی آر سی وز کے پوسٹس ملے۔ ہم نے پایاکہ یہ مناظر ابھی وائرل ہو رہے ویڈیو سے میل کھاتے ہیں اور یہ ایک ہی جگہ کے مناظر ہیں ۔

3 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک آدمی کو ٹرک پر ہرے رنگ کی ٹوپی -شارٹ اور پگڑی میں دیکھا جاسکتاہے ۔یہی شخص انڈین ایکسپونیٹ کے پوسٹ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے ، ساتھ ہی وہ ٹرک بھی اس پوسٹ میںدیکھا جاسکتاہےجو ویڈیو میں نظر آرہاہے۔ دونوں میں یکسانیت دکھانے کے لیے انڈین ایکسپونیٹ کی تاریخ کو کراپ کر نیچے دکھایا گیا ہے ۔

ویڈیو میں 11 سیکنڈ میں ایک بینر اور پول پر نصب لیمپ نظر آتا ہے جسے سی آر سی وز کے 2017 کے ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتاہے ۔

فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ نیوزچیکر نے اس ویڈیو کی جانچ کرتے ہوئے پایاکہ یہ جامع مسجد کے باہر کا ہے ۔ سری نگر کے صحافی نے ہمیں بتایاکہ یہ ویڈیو نوہتھا کاہے ۔ جامع مسجد نوہتھا میں ہی ہے ۔

مجموعی طور پربی جے پی کے ترجمان اجے شیراوت، آج تک اور اے پی این نیوز نے 2017 کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سری نگر میں پاکستان کی جیت کا جشن بتایا۔ پاکستان نے ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 میں پہلی بار بھارت کو شکست دی۔

(بشکریہ: آلٹ نیوز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN