اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کسانوں کے احتجاج نے سبق دیا کہ عوامی رائے کی قدر کی جانی چاہئے: نائب امیر جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سیاسی فائدے کے لیے گرفتاری کی گئی:جماعت اسلامی ہند
85
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر سلیم انجینئر نے پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”کسانو ں کا احتجاج جمہوریت کی جیت ہے اوراس سے یہ بھی سبق حاصل ہوتا ہے کہ جمہوریت میں لوگوں کی آراء کی قدر کی جانی چاہئے۔ کسانوں کا حالیہ احتجاج ہمارے ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تمام مذاہب، ذاتوں اور خطوں کے لوگوں کے متحد ہوکر اپنے حقوق کے لئے جدو جہد کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ احتجاج کثرت میں وحدت کی طاقت کا مظاہرہ تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کسانوں نے ابھی اپنا احتجاج واپس نہیں لیا ہے بلکہ اسے موقوف کیا ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ موجودہ حکومت پر کسانوں کی عدم اعتمادی محسوس ہوتی ہے۔حکومت پر اعتماد کی یہ کمی تشویشناک ہے۔ اس کی وجہ ماضی میں سامنے آئے حکومت کا رویہ اورحکومت کی جانب سے کئے جانے والے بیشتر وعدوں اور اعلانات کی عدم تکمیلی ہے۔ ایک جمہوری ملک میں لوگوں کی آراء کی قدر کی جانی چاہئے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے کسی بھی فیصلے کو اٹل قرار نہ دے، کیونکہ یہ آمریت کو ظاہر کرتا ہے جبکہ کسی بھی جمہوری ملک میں حکومت اپنے عوام کی رائے کی قدر کرنے کی پابند ہوتی ہے۔یہاں پر یہ بھی غور کرنے والی بات ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر منصفانہ زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ انتخابی مجبوریوں کی وجہ سے کیا گیا ہے یا جمہوری اور آئینی روح کی بقا کے لئے کیا گیا؟ اگر حکومت واقعی کسانوں کے مفادات کا خیال رکھتی اور انہیں اہمیت دیتی تو اس فیصلے کو پہلے ہی واپس لے لیتی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے ان زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا فیصلہ مجبور ہوکر کیا ہے۔کیونکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اسے اپنی ممکنہ شکست نظر آرہی تھی۔اس لئے حکومت کا یہ فیصلہ کسانوں میں اعتماد پیدا کرنے کا محرک نہیں بن رہا ہے۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے مزید کہا کہ ” حکومت زرعی قوانین کو محض شتکاری اور زراعت کے نقطہ نظر سے نہ دیکھے۔بلکہ اس کا اثر ملک کی پوری معیشت پر پڑتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زراعت کا شعبہ اب بھی جی ڈی پی میں کافی فیصد حصہ ڈالتا ہے اور اس شعبے کا شمار ملک کے بڑے آجروں میں ہوتا ہے۔ لہٰذا حکومت کو ایسی پالیسیاں لانی چاہئے جو زرعی معیشت کی ضروریات کے ساتھ منڈی کی ضروریات اور تقاضوں کو پورا کریں۔حالیہ زرعی قوانین کے بننے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم قومی اورعام شہری مفادات کو بھلا کر بین الاقوامی اداروں اور ایجنسیوں کے حکم کی اندھی تقلید کررہے ہیں۔کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک جامع اور پائیدار طریقہ کار کو عمل میں لانے کی ضرور ت ہے۔ کسانوں کے احتجاج نے یہ بتا دیا کہ آج بھی جمہوریت اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پُر امن احتجاج حکومت تک اپنے جائز مطالبات پہنچانے کا بہترین پُل ثابت ہوسکتا ہے۔ کسانوں کا مسئلہ معاشرے میں ہر سطح پر بحث کا موضوع بننا چاہئے۔ہمیں کسانوں کے احتجاج سے سبق سیکھنا چاہئے اور سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ جمہوریت میں عوام کی آراء کی قدر کی جانی چاہئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 5, 2026

جولائی 4, 2026

حالیہ خبریں

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN