لکھنؤ:(ایجنسی)
سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف عوام میں زبردست اشتعال سے خائف یوگی حکومت کے وزراء اور بی جے پی لیڈروں کی زبان انتخابات کے نزدیک آنے کے ساتھ ہی ابھی مزیدناشائستہ ہوگی اکھلیش نے اتوار کو ایس پی کارکنؤں سے گونڈوانا سائیکل یاترا کو روانہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حواس باختہ بی جے پی لیڈروں کی زبان ابھی اور گندی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گونڈوانا گڑتنتر پارٹی کی سائیکل یاترا گاؤں گاؤں جاکر یوگی حکومت کی ناکامیوں سے لوگوں کو آگاہ کرے گی۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ کے خاص کمیونٹی کے لوگوں کو نشانہ بنانے والے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی صرف نفرت کی سیاست کر کے سماج میں لوگوں کے درمیان ذات اور مذہب کی بنیاد پر کھائی پیدا کررہی ہے۔










