اردو
हिन्दी
اگست 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان میں طالبان کو درپیش پانچ مشکلات، غریب اور سفارتی لحاظ سے تنہا ملک پر حکمرانی بڑا امتحان

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
افغانستان میں طالبان کو درپیش پانچ مشکلات، غریب اور سفارتی لحاظ سے تنہا ملک پر حکمرانی بڑا امتحان
32
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل: (ایجنسی)

طالبان نے 20؍ برس تک جاری رہنے والی طویل ترین جنگ جیت لی ہے اور اب انہیں افغانستان پر حکمرانی کرنی ہے۔ طالبان کیلئے ایک ایسے ملک پر حکمرانی کرنا ایک بڑا امتحان ہے جو مالی لحاظ سے غریب ہونے کے ساتھ سفارتی لحاظ سے بھی تنہائی کا شکار ہے کیونکہ افغانستان میں 40؍ سال سے بھی زیادہ عرصہ سے جاری رہنے کی جنگ و خانہ جنگی کی وجہ سے سیاسی اور سماجی مسائل میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کو جن 5 چیلنجز کا سامنا ہے ان میں سے ایک اعتماد کا فقدان ہے۔ افغان شہریوں کو وسیع پیمانے پر طالبان کے بارے میں شکوک شبہات لاحق ہیں۔ 1996 سے 2001 میں طالبان حکومت کے خاتمے تک طالبان نے ملک میں سخت قوانین نافذ کیے تھے۔

انہوں نے خواتین کے تعلیم حاصل کرنے اور عوامی مقامات کا رخ کرنے پر پابندی عائد کی تھی، سیاسی مخالفین کو بے دردی سے قتل اور ہزارہ جیسی مذہبی اور نسلی اقلیتوں کا قتل عام کیا تھا۔ طالبان نے اس مرتبہ خواتین کے حقوق سمیت ایک نرم نظام کے نفاذ کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے ایک جامع حکومت کا وعدہ بھی کیا ہے اور امریکی حمایت یافتہ سابق صدر حامد کرزئی سمیت افغان سیاست میں متعدد متحرک افراد کے ساتھ مذاکرات بھی کیے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے اہل تشیع ہزارہ اقلیت کی طرف بھی اپنے نمائندے بھیجے ہیں، جنہیں 1990 کی دہائی میں طالبان کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگرچہ دیہی افغانستان کے کچھ حصے پرسکون ہیں جہاں لوگ تشدد کا خاتمہ چاہتے تھے جبکہ بہت سے افغان شہری کہتے ہیں کہ الفاظ نہیں، اعمال اہم ہیں۔ خواتین، خاص طور پر جو شہروں میں مقیم ہیں، باہر نکلنے سے خوفزدہ رہتی ہیں اور وادی پنج شیر میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت بھی موجود ہے۔ طالبان کیلئے دوسرا چیلنج ملک کی معاشی حالت ہوگا۔

افغانستان کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے، 2001 میں طالبان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک میں بڑی تعداد میں غیر ملکی امداد میں آئی۔ 2020 میں افغانستان میں بین الاقوامی امداد جی ڈی پی کے 40 فیصد سے زیادہ تھی تاہم اس میں سے بیشتر امداد اب معطل ہوگئی جبکہ دیگر کے بارے میں کوئی ضمانت نہیں۔

طالبان کو امریکا میں موجود افغان مرکزی بینک کے فنڈز تک رسائی بھی حاصل نہیں۔ یہ بحران تباہی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے اور پانی، بجلی اور مواصلات جیسے اہم انفرا اسٹرکچرز کو جاری رکھنا ایک چیلنج سے کم نہیں۔ ساتھ ہی اقوام متحدہ نے ایک انسانی تباہی سے بھی خبردار کیا کہ تنازع کی وجہ سے رکاوٹوں اور شدید خشک سالی کی وجہ سے خوراک کا ذخیرہ کم ہوگیا ہے۔

تیسرا چیلنج ہنر مند افراد کی کمی ہے۔ جیسے ہی امریکی افواج کا انخلا شروع اور امریکی حمایت یافتہ حکومت نے اپنا کنٹرول کھونا شروع کیا تو مہارت، تجربے اور وسائل کے حامل افغان شہریوں نے بھی بیرونِ ملک کا رخ کیا۔

افغانستان سے جانے والے ان شہریوں میں بیوروکریٹس، بینکرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز اور یونیورسٹی گریجویٹس شامل تھے، یہ سب طالبان کے اقتدار کے دوران اپنی زندگی سے خوفزدہ تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN