کرناٹک کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اوم پرکاش اتوار کو بنگلورو میں ان کی رہائش گاہ پر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے تھے ، 68 سالہ ریٹائرڈ ڈی جی پی کو ان کے پیٹ اور سینے پر چاقو متعدد وار کے زخم ملے تھے،جسم خون سے لت پت تھا-
این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ان کی بیوی کا ان سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس کے بعد بیوی نے مبینہ طور پر ان پر مرچ کا پاؤڈر پھینکا، رسی سے باندھ دیا اور پھر چاقو سے ہے درپے وار کر کے قتل کر دیا۔ بیوی نے شوہر پر حملہ کرنے کے لیے شیشے کی بوتل بھی استعمال کی۔
••ماں بیٹی سے بارہ گھنٹے پوچھ تاچھ
ذرائع نے بتایا کہ قتل کے بعد ریٹائرڈ افسر کی بیوی نے ایک اور پولیس اہلکار کی بیوی سے بات کی اور بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کو قتل کردیا ہے۔ایک اور خبر میں ہے کہ اس نے کہا میں نے رسکھشش کو ماردیا ـ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور اوم پرکاش کی بیوی اور بیٹی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ماں اور بیٹی سے اب تقریباً 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق پولیس چیف کے دل دہلا دینے والے قتل میں اہلیہ مرکزی ملزم ہے۔
••اب تک کی اہم اپ ڈیٹس کیا ہیں-
**سابق ڈی جی پی اتوار کو بنگلورو میں ان کی رہائش گاہ پر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔
**لاش پر زخموں کے نشانات سے قتل کا زاویہ سامنے آگیا
**پرکاش (68) کی بیوی پلوی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی،
**پرکاش کی لاش ایچ ایس آر لے آؤٹ میں واقع اس کے تین منزلہ مکان میں خون میں لت پت ملی
**پولیس نے واقعہ کے تعلق سے پرکاش کی بیوی اور بیٹی سے پوچھ گچھ کی۔
**بیٹے کی شکایت پر مقدمہ درج
**اوم پرکاش کے جسم پر ان کے پیٹ اور سینے پر چاقو کے متعدد زخم تھے۔ رپورٹ کے مطابق اوم پرکاش اور ان کی اہلیہ کا ایک رشتہ دار سے جائیداد کو لے کر جھگڑا ہوا تھا جسے انہوں نے کسی اور کو منتقل کر دیا تھا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ان کی بیٹی کا قتل میں کوئی کردار تھا یا نہیں۔ اوم پرکاش کے بیٹے کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔