اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گاندھی کاقاتل گوڈسے:جس کا سنگھ سے تعلق آج بھی ایک رازہے

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:سونک بسواس
جنوری 1948 کی شام کو، ناتھورام  گوڈسے نے موہن داس کرم چند گاندھی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب بھارت  کے سب سے قابل احترام رہنما دہلی میں ایک اجلاس سے لوٹ رہے تھے۔
38 سالہ گوڈسے متعصب دائیں بازو کی جماعت ہندو مہاسبھا کا رکن تھا۔ اس نے گاندھی پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے مسلم نواز اور پاکستان کے بارے میں نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے بہت سے ہندوؤں کو دھوکہ دیا۔یہاں تک کہ اُس نے گاندھی پر اس خونریزی کی ذمہ داری بھی عائد کرنے کی کوشش کی جو 1947 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد انڈیا اور پاکستان کے وجود میں آنے کے وقت ہوئی۔ایک عدالت نے گوڈسے کو قتل کے ایک سال بعد موت کی سزا سنائی تھی۔ ہائی کورٹ میں فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد نومبر 1949 میں اسے پھانسی دے دی گئی۔اس مقدمے میں ایک ساتھی، نارائن آپٹے کو بھی موت کی سزا سنائی گئی تھی، اور چھ دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ہندو مہاسبھا میں شامل ہونے سے پہلے، گوڈسے آر ایس ایس کا رکن تھا، جو  حکمران جماعت بی جے پی  کی نظریاتی اثاث ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی بذات خود اس 95 برس پرانی ہندو قوم پرست جماعت کے طویل عرصے سے اور اپنی کم عمری سے رکن ہیں۔سنگھ اور ان کی حکومت کے درمیان سرکار کے اندر اور باہر ایک گہرا تعلق ہے۔
***گوڈسے اور آر ایس ایس کا رشتہ
کئی دہائیوں تک ‘فادر آف نیشن’ یا بابائے قوم کا درجہ رکھنے اور عالمی سطح پر قوم کی شناخت بننے والی شخصیت کے قاتل سے آر ایس ایس نے کوئی تعلق تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ اس کے باوجود، حالیہ برسوں میں ہندو دائیں بازو کے ایک گروپ نے گوڈسے کو سرہانا اور گاندھی کے قتل کی کھلے عام خوشیاں منانی شروع کر دیں۔پچھلے سال بی جے پی کے ایک رکن پارلیمان نے گوڈسے کو ‘محب وطن’ قرار دے دیا۔آر ایس ایس کے کچھ لوگوں کی یہ حرکت اکثریت کو ناگوار گزری، لیکن آر ایس ایس اپنے موقف پر قائم ہے کہ گوڈسے نے گاندھی کو قتل کرنے سے بہت پہلے تنظیم چھوڑ دی تھی۔اب ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ موقف بالکل درست نہیں ہے۔گاندھی کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران، اس نے عدالت میں 150 پیراگراف کا بیان پڑھنے میں پانچ گھنٹے سے زیادہ کا وقت لیا۔اس بیان میں گوڈسے نے کہا کہ گاندھی کو قتل کے پیچھے کوئی سازش نہیں تھی۔ اس طرح اُس نے اپنے ساتھیوں کو قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے بچانے کی کوشش کی۔
گوڈسے نے اس الزام سے انکار کر دیا کہ اُس نے اپنے رہنما ونائک دامودر ساورکر کی ایما پر یہ قتل کیا۔ ونائک دامودر ساورکر ہندو پرست متعصبانہ ہندوتوا سوچ کے موجد ماننے جاتے ہیں۔ (اگرچہ ساورکر کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا تھا، لیکن ناقدین کا خیال ہے کہ گاندھی سے نفرت کرنے والے بنیاد پرست دائیں بازو کے اس قتل میں پوری طرح ملوث تھے)
*گوڈسے نے سنگھ  سے رشتہ توڑ لیا تھا؟
گوڈسے نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اس نے گاندھی کو قتل کرنے سے بہت پہلے آر ایس ایس سے رشتہ توڑ لیا تھا۔
گاندھی کے قاتل کے بارے میں کتاب کے مصنف دھیریندر جھا لکھتے ہیں کہ گوڈسے ڈاک کے محکمۂ میں کام کرنے والے باپ کا بیٹا تھا اور اُس کی ماں آر ایس ایس کی سرگرم کارکن تھی۔ اُس کے تنظیم سے نکالے جانے کا کوئی ‘ثبوت’ موجود نہیں ہے۔
گوڈسے کا ایک بیان جو مقدمے کی سماعت سے پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا اس کے مطابق ‘ہندو مہاسبھا کا رکن بننے کے بعد اُس نے آر ایس ایس چھوڑ دی تھی لیکن اُس کے عدالتی بیان میں آر ایس ایس سے علیحدگی کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔تاہم، ان کے عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اُس نے آر ایس ایس چھوڑنے کے بعد ہندو مہاسبھا میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ اُس نے ایسا کب کیا تھا۔‘دھیریندرجھا کہتے ہیں ‘یہ ایک ایسا دعویٰ تھا جو گوڈسے کی زندگی کے سب سے زیادہ زیر بحث پہلوؤں میں سے ایک رہا ہے۔’اُن کا خیال ہے کہ ‘آر ایس ایس کے حامی مصنفین’ نے اس کا استعمال ‘خاموشی سے اس تصور کو آگے بڑھانے کے لیے کیا ہے کہ گوڈسے نے گاندھی کو قتل کرنے سے تقریباً ایک دہائی پہلے ہی آر ایس ایس سے تعلق توڑ لیا تھا اور ہندو مہاسبھا میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔’
**گوڈسے نے’سنگھ کو نہیں چھوڑی تھی
امریکی محقق جے اے کرن جونیئر نے دعویٰ کیا کہ گوڈسے نے 1930 میں آر ایس ایس میں شمولیت اختیار کی اور چار سال بعد چھوڑ دی، لیکن اپنے دعوے کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ دھیریندرجھا لکھتے ہیں کہ اپنے مقدمے کی سماعت شروع ہونے سے پہلے پولیس کو دیے گئے ایک بیان میں گوڈسے نے اعتراف کیا کہ وہ بیک وقت دونوں تنظیموں کے لیے کام کر رہا تھا۔ان کے خاندان کے افراد بھی ماضی میں اس بحث میں شامل رہے ہیں۔ گوپال گوڈسے، ناتھورام کے بھائی، جن کا 2005 میں انتقال ہو گیا تھا، نے کہا تھا کہ اُن کے بھائی نے’آر ایس ایس نہیں چھوڑی تھی۔‘اس کے علاوہ، گوڈسے کے ایک بھتیجے نے 2015 میں ایک صحافی کو بتایا کہ گوڈسے نے 1932 میں آر ایس ایس میں شمولیت اختیار کی، اور ‘نہ تو اسے نکالا گیا اور نہ ہی اس نے کبھی تنظیم چھوڑی۔‘گوڈسے نے 15 نومبر 1949 کو پھانسی پر چڑھنے سے پہلے، آر ایس ایس کی دعا کے پہلے چار جملے پڑھے۔ مسٹر جھا کہتے ہیں، ‘یہ ایک بار پھر اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ تنظیم کا ایک فعال رکن تھا اورآر ایس ایس کو گاندھی کے قاتل سے الگ کرنا تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔(‘بشکریہ بی بی سی ،یہ تجزیہ نگار کے ذاتی خیالات ہیں )

ٹیگ: Gandhi jiGandhi's killerGodsemystryrelationshipSinghsonak baswas

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مضامین

غزہ میں روٹی اور پانی کی قیمت انسانی زندگی کیوں

16 جولائی
مضامین

ابراہیم تراورے کا ملک ‘برکینا فاسو’کے بارے میں سب کچھ جانیں

11 جولائی
مضامین

کون ہیں برکینا فاسو کے صدر ابراہیم ٹریری (تراورے)،کیوں ہورہی ہے اتنی چرچا؟

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران کے میزائل حملوں سے تھرایا اسرائیل،کئی  شہروں  میں  دھماکے،تل ابیب کا سب سے بڑا اسپتال زمیں بوس ،متعدد ہلاک و زخمی

جون 19, 2025

سفارتی کوششیں رنگ لائیں ،امریکہ نے پہلگام کی مجرم ٹی آ رایف کو دہشت گردتنظیم دیا قرار

مارننگ نیوز:اہم خبریں سرخیوں میں

بہار میں کانگریس 50 سے زیادہ سیٹیں لڑے گی، آر جے ڈی کے ساتھ ڈیل فائنل۔ اویسی پر دروازے بند؟

آسام کے گول پاڑہ میں  بے دخلی کے دوران 19 سالہ مسلم نوجوان پولیس فائرنگ میں ہلاک، متعدد زخمی

سفارتی کوششیں رنگ لائیں ،امریکہ نے پہلگام کی مجرم ٹی آ رایف کو دہشت گردتنظیم دیا قرار

جولائی 18, 2025

مارننگ نیوز:اہم خبریں سرخیوں میں

جولائی 18, 2025

بہار میں کانگریس 50 سے زیادہ سیٹیں لڑے گی، آر جے ڈی کے ساتھ ڈیل فائنل۔ اویسی پر دروازے بند؟

جولائی 18, 2025

آسام کے گول پاڑہ میں  بے دخلی کے دوران 19 سالہ مسلم نوجوان پولیس فائرنگ میں ہلاک، متعدد زخمی

جولائی 17, 2025

حالیہ خبریں

سفارتی کوششیں رنگ لائیں ،امریکہ نے پہلگام کی مجرم ٹی آ رایف کو دہشت گردتنظیم دیا قرار

جولائی 18, 2025

مارننگ نیوز:اہم خبریں سرخیوں میں

جولائی 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN