اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ: مذاکرات کی ناکامی سے نکلتے خطرناک اشارے

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
غزہ: مذاکرات کی ناکامی سے نکلتے خطرناک اشارے
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوٹوک:قاسم سید
غزہ میں جنگبندی پر مذاکرات کی ناکامی ایک نازک اور خطرناک مرحلہ ہے، خصوصاً جب جنگ طویل ہو چکی ہو، انسانی المیہ شدید تر ہو، اور عالمی سفارتی دباؤ کے باوجود کسی حتمی فائر بندی پر اتفاق نہ ہو سکے۔ فاقہ کشی اور بھکمری کو نسل کشی کا ہتھیار بنالیا جائے اور مٹھی بھر کھانے کے لیے جمع بھیڑ پر فائرنگ کرکے قسطوں میں قتل عام پر زبانی جمع خرچ   کے علاؤہ عالمی برادری کچھ اور نہ کرے تو حالات کی بے بسی اور عرب ممالک  کی شرمناک بےحسی پر صرف نوحہ ہی پڑھا جاسکتا ہے ـ اب سوال یہ ہے آگے کیا ہوگا ،کیا فلسطین  کو آزاد ریاست ماننے کا جو ماحول بنایا جارہا ہے اس کی بھاری قیمت فلسطینی عوام اور حماس سے وصول کی جائے گی ـ نیویارک کانفرنس سے اس کے طاقتور اشارے ملے ہیں ـ اس میں تھوڑا وقت ہے اس درمیانی وقت میں کیا کچھ ہوسکتا ہے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے ـ  ممکنہ طور پر درج ذیل امکانات سامنے آسکتے ہیں
1. اسرائیل کی جانب سے مکمل عسکری قبضے کی کوشش
مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں تواب  اسرائیل ممکنہ طور پر غزہ کے مزید حصوں پر فوجی قبضے کی کوشش کرے گا، خاص طور پررفح میں زمینی آپریشن کو شدت دینا،خان یونس اور دیر البلح جیسے وسطی علاقوں میں دوبارہ کارروائی،شمالی غزہ میں واپس جا کر دوبارہ مزاحمت کو کچلنے کی کوشش ،یہ اقدام اسرائیل کی "فتح کی تصویر” کی تلاش کا حصہ ہوسکتا ہے تاکہ سیاسی طور پر بنیامین نیتن یاہو اندرون ملک دباؤ سے نکل سکیں
2. فلسطینی مزاحمت  دوبارہ منظم ہو :مذاکرات کے دوران مزاحمتی گروہوں، خصوصاً حماس اور اسلامی جہاد نے اپنی عسکری صلاحیتوں کو مکمل طور پر استعمال نہیں کیا۔ اب ممکن ہے کہ:وہ مزید طویل گوریلا جنگ کی طرف جائیں،اغوا یا چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کریں ،شمالی غزہ میں دوبارہ چھاپہ مار حملے کی حکمت عملی اپنائیں ،لبنان یا مغربی کنارے سے ہم آہنگ حملے ہو سکتے ہیں
3. انسانی بحران کی مزید شدت
اگر جنگ جاری رہی تو مختلف حیلوں سے مزید ہزاروں فلسطینی شہید یا زخمی ہوں خوراک، پانی، بجلی، ادویات کا مکمل قحط پیدا ہو،حالانکہ عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے غذائی و طبی امداد محدود پیمانے پر  لانے کی اجازت دی ہے لیکن اس کی فوجی کارروائی بھی جاری ہے ـ آنے  والے دنوں میں وبا، بدحالی، اور بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کا انخلاء شدت اختیار کر سکتا ہے،مہاجرین کی نئی لہر مصر کی سرحد پر دباؤ ڈال سکتی ہے،زبرفستی انخلا پر مجبور کیا جاسکتا ہے ٹرمپ یہی چاہتے ہیںـ
4. عالمی ردعمل کا  شدت اختیار کرنا:اگر اسرائیل غزہ پر مکمل حملہ جاری رکھتا ہے اور مذاکرات دوبارہ بحال نہ ہوئے توجنوبی افریقہ جیسے ممالک مزید اقوام متحدہ یا عالمی عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے,عالمی عوامی مظاہرے مزید شدت اختیار کریں گے جیسا کہ نظر آنے لگا ہے ،مغربی ملکوں میں سیاسی دباؤ بڑھے گا، خصوصاً امریکہ اور یورپی ممالک پر
5. سیاسی منظرنامے کی تبدیلی
نیتن یاہو حکومت کے گرنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں
6حماس کی عوامی حمایت میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ فلسطینی عوام مزاحمت کو بقا کی علامت سمجھتے ہیں
مصر، قطر، ترکی اور ایران کی پوزیشن بھی نئے سرے سے ترتیب پا سکتی ہے
7. مذاکرات کی کسی اور شکل میں واپسی کا امکان:اگرچہ موجودہ مذاکرات ناکام ہوئے ہیں، مگرانسانی دباؤ اور بین الاقوامی دباؤ ک سبب  نئی ثالثی کوشش (مثلاً چین یا روس کی شمولیت) سے بات چیت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے ـجنگ بندی کا جزوی یا وقتی معاہدہ بھی ممکن ہے، جیسے قیدیوں کے تبادلے کے لیے محدود سیزفائر ہوناـ   ،مذاکرات کی ناکامی غزہ میں ایک نئے، شدید  فیصلہ کن فوجی دور کا آغاز بن سکتی ہے۔ یہ وقت فلسطینی عوام کے لیے ایک مزید اندوہناک مرحلہ ہو سکتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے لیے بھی ایک دلدل بن سکتا ہے جہاں وہ عسکری طور پر جیت کر بھی سیاسی طور پر ہار جائے۔

آخر میں یہ یاد دہانی ضروری ہے کہ اس نازک اور فیصلہ کن مرحلہ میں جبکہ ان کے کلمہ گو بھائیوں اور ایک بڑی انسانی آبادی کو اجتماعی نسل کشی کی طرف دھکیلا جارہا ہے عرب و مسلم دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی خواہ عوام ہوں یا خواص دونوں اس جرم میں برابر کے شریک ہیں  بیشتر عرب ریاستیں، خصوصاً سعودی عرب، مصر، اردن، اسرائیلی بیانیے کے قریب نظر آتی ہیں یا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ترکی اور ایران جیسے ممالک تنقید تو کر رہے ہیں لیکن عملی اقدام سے گریز کر رہے ہیں۔یہ خاموشی فلسطینی عوام کے لیے ایک کھلا پیغام ہے کہ ان کے حقوق کے لیے صرف وہی خود کھڑے ہو سکتے ہیں ـان کی بقا کی جنگ کوئی اور نہیں لڑے گا ـ سب یوسف کے بھائی ہیں ،خصوصا م عرب ممالک بظاہر ہمدرد مگر اچھے خریدار کی تلاش میں ـ حماس نے سات اکتوبر کو ایک جوا کھیلا تھا اس کی قیمت تو سب کو چکانی ہی ہوگی ـ  کھیل جاری ہے ـ بالفور اعلامیہ کے کھلاڑی بظاہر اپنی غلطی سدھارنا چاہتے ہیں مگر کس کی اور کس قیمت پر ،یہ آنے والے دنوں میں کھل کر سامنے آجائے گا جب تک غزہ کی مزاحمت بھی اپنی سمت طے کر چکی ہوگی ممکن ہے غزہ نئے ورلڈ آرڈر کی بنیاد بن جائے ،لگ تو کچھ ایسا ہی  رہا ہے ـ رہے نام اللہ کا ـ

ٹیگ: article urduDangerous signalsfailure of negotiationsGaza، dotokqadim syed

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN