اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ :موت کی منڈی

10 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
93
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انداز بیاں:مسعود ابدالی

امن بات چیت کے ساتھ غزہ میں امدادی مراکز پر موت کی تقسیم جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ترجمان روینا شم داسانی کے مطابق مئی کے آخر سے اب تک تقریباً 800 فلسطینی امداد تک رسائی کی کوشش میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ زیادہ تر قتل امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ ’’غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن‘‘ (GHF) کے امدادی مراکز کے آس پاس ہوئے۔ اقوام متحدہ کے زیرانتظام مراکز پر بھی شکار جاری رہا اور 183 فلسطینی ان امدادی قافلوں کے راستے میں اسرائیلی فائرنگ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنے جنہیں اقوامِ متحدہ اور دیگر ادارے چلا رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ فلسطینی، راستوں کی پابندی نہ کرنے اور عسکری علاقوں میں داخل ہونے کی بنا پر ’حادثات‘ کا شکار ہورہے ہیں، لیکن گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی ریزرو فوجی نے بتایا کہ غزہ میں تعینات فوجیوں کو حکم ہے کہ جو بھی ’’نو-گو زون‘‘ میں داخل ہو، چاہے وہ نہتا شہری ہی کیوں نہ ہو، اسے فوراً گولی مار دی جائے۔ فوجی کے مطابق اس کو کہا گیا کہ ’’جو بھی ہمارے علاقے میں داخل ہو، اسے مرنا چاہیے، چاہے وہ سائیکل چلاتا کوئی نوجوان ہی کیوں نہ ہو‘‘۔ اس سے پہلے اسرائیلی جریدے ہارتز (Haaretz) کو دسمبر اور جنوری میں کئی سپاہیوں نے بتایا تھا کہ بلاجواز فائرنگ کے احکامات ڈویژن کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یہودا واش نے خود دیے ہیں۔
نسل کشی کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیے چچا سام بدستور پُرعزم ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کو ’’نسل کشی‘‘ کہنے اور بڑی امریکی کمپنیوں کو اس میں شریک ٹھیرانے کے ’جرم‘ میں اقوامِ متحدہ کی نمائندہ (Special Rapporteur) محترمہ فرانسیسکا البانیز (Francesca Albanese) پر امریکی حکومت نے پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’اسرائیل اور امریکہ دونوں، البانیز کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں‘‘۔ البانیز نے عالمی عدالت ِ انصاف کے اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے پہلے جب غزہ نسل کشی تحقیقات کے نتیجے میں عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی قیادت کے خلاف وارنٹ جاری کیے، تو انصاف کی راہ میں معاونت کے بجائے ٹرمپ انتظامیہ نے ICC کی چار خواتین ججوں اور چیف پراسیکیوٹر پر تادیبی پابندیاں عائد کردی تھیں۔نسل کشی کے خلاف عوامی جذبات میں بھی شدت آرہی ہے۔ جون کے آخری ہفتے میں ہونے والا انگلستان کا Glastonbury رقص و موسیقی میلہ ’’اسرائیلی فوج مُردہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا تھا توگزشتہ ہفتے ہسپانوی شہر فالنسیا (Valencia)کے موسیقی میلے میں اُس وقت ایسی ہی صورت حال پیدا ہوئی جب لاطینی گلوکار اور ریپ آرٹسٹ ریزیڈینتے (Residente) فلسطین کا پرچم تھامے اسٹیج پر آئے۔ اُن کے ہزاروں مداحوں نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے ’’فری فری فلسطین!‘‘ کی دھن پر ناچنا شروع کیا، یا یوں کہیے کہ سازوں کی لَے حق کی صدا میں تبدیل ہوگئی۔
آخر میں UNRWA کے سربراہ فیلیپ لازارینی کا ٹویٹ:
’’غزہ فاقہ کشی کا قبرستان بن چکا ہے۔ خاموشی اور بے عملی درحقیقت شراکت ِ جرم ہے۔ اہلِ غزہ کے پاس یا تو بھوک سے مرنے یا گولی کھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ یہ بے رحم اور شیطانی منصوبہ ہے، قتل کا ایک ایسا نظام جس پر کوئی گرفت نہیں۔ ہمارے اصولوں، اقدار اور انسانیت کو دفن کیا جارہا ہے۔ جو لوگ خاموش ہیں، وہ مزید تباہی کا راستہ ہموار کررہے ہیں۔ باتوں کا وقت گزر چکا، اب بھی نہ جاگے تو ہم سب اس المیے کے شریک ہوں گے۔

ٹیگ: americaGaza MaretHamasIsraelopration deserttDeath

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN