اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بڑھتی منافرت:کیابھارت میں مسلم مخالف حملے معمول بنتے جارہے ہیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
بڑھتی منافرت:کیابھارت میں مسلم مخالف حملے معمول بنتے جارہے ہیں
50
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

(ویددھروی ڈبلیو ڈی)

بھارتی مسلم کامیڈین منور فاروقی نے گزشتہ ہفتے کامیڈی کے منظر نامے سے ہٹ جانے کا عندیہ دیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے متعدد شوز کو سخت گیر موقف رکھنے والے یا انتہا پسند ہندوؤں کے گروپوں کی طرف سے توڑ پھوڑ یا تخریب کاری کی دھمکی کے سبب منسوخ کر دیا گیا تھا۔

فاروقی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں تحریر کیا، ’’نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا۔‘‘ فاروقی کو رواں برس یکم جنوری کو ان کے ایک شو کے ختم ہوتے ہی اس الزام میں گرفتار کر لیا گیا کہ ان کے شو کے لیے چند ایسے لطیفے تیار کیے گئے تھے جن میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کی توہین کی گئی تھی۔ حالانکہ اس شو میں ایسا کوئی مواد شامل نہیں تھا۔ اس کے بعد فاروقی نے ایک ماہ جیل میں گزارا تھا۔ فارقی بھارت کے ایک ’’اسٹینڈ-اپ‘‘ کامیڈین ہیں جو اس واقعے کے بعد سے مسلسل ہندوؤں کے ایک چوکنا گروپ کے حملوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

مذہبی منافرت کے چند دیگر واقعات

دائیں بازو کے بجرنگ دل گروپ نے اکتوبر میں ریاست بھوپال میں ویب سیریز ’’آشرم‘‘ کے سیٹ پر حملہ کیا۔ اس گروپ کا دعویٰ یہ تھا کہ اس سیریز کا عنوان دراصل ہندو ازم پر حملہ ہے۔ مبینہ انتہا پسند ہندو حملہ آوروں نے فلمساز پرکاش جھا کو سیاہی سے کالا کر دیا تھا اور ان کے عملے کے ایک اور رکن پر بھی حملہ کیا تھا۔

اگست میں ایک 45 سالہ مسلمان رکشہ ڈرائیور کو شمالی ریاست اتر پردیش میں سخت گیر یا انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروپ نے زدو کوب کیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انتہائی ظالمانہ مناظر دیکھنے میں آئے۔ ان انتہا پسندوں نے جے شری رام کا نعرہ لگتے ہوئے جس وقت رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، اُس وقت اُس کی جوان بیٹی اپنے باپ کو بچانے کے لیے اُس سے لپٹی ہوئی تھی اور حملہ آوروں سے التجا کر رہی تھی کہ اُس کے باپ پر ظلم نہ کریں۔

غزالہ وہاب کتاب Born A Muslim: Some Truths About Islam in India کی مصنفہ ہیں۔ انہوں نے بھارت میں مذہبی منافرت پر مبنی جرائم سے جُڑے تشدد میں غیر معمولی اضافے سے خبردار کیا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا،’’یہ ایک مقامی یا علاقائی مسئلہ بن گیا ہے۔ ہر شہری کی عام زندگی پر اثر انداز ہو رہا ہے لیکن اس کا سب سے زیادہ خمیازہ بھارت کے مسلمانوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

غزالہ وہاب نے تاہم یہ بھی کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو بھی جانتی ہیں جو مسلمان نہیں ہیں لیکن اس رویے سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’’یہ خوف معاشرے میں اس طرح سرایت کر چُکا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔‘‘

حکمران پارٹی اور مذہبی امتیاز

نئی دہلی یونیورسٹی میں سیاسیات کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر تنویر اعجاز کا کہنا ہے کہ بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد کی جڑیں 1947ء میں ہندوستان کی تقسیم تک جاتی ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ہندوستانی مسلمان تقسیم کے احساس جرم میں زندگی گزار رہے ہیں حالانکہ ان کے اندر یہ احساس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بھارت میں جو مسمان رہ رہے ہیں انہوں نے کبھی بھی ہندوستان کی تقسیم کا مطالبہ نہیں کیا۔ یہ صرف سیاستدان ہیں جو اس احساس کو اجاگر کرنے، اسے اُچھالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔‘‘ تنویر اعجاز کے بقول بھارت میں مذہبیت کا ایک مطلب دیگر مذہبی برادریوں کو غیر اور بیگانہ سمجھنا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ’’یہ احساس اور اس سے جُڑی سوچ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بہت بڑھی ہے۔‘‘

ماہر سیاسیات تنویر اعجاز کا مزید کہنا تھا، ’’بھارتی پریس نے ملک کے دیرینہ کم شدت کے تنازعات، کو بے نقاب کیا ہے جس کے اثرات سول سوسائٹی پر نظر آتے ہیں۔ بھارت میں نسلی اور مذہبی خطوط پر ‘ہم بمقابلہ وہ‘ کی سوچ بہت نمایاں ہے۔ یہاں ثقافتی اور مذہبی تصادم عروج پر ہے۔ جسے مذہبی جارحیت کہا جا سکتا ہے۔‘‘

مذہب برائے استثنیٰ

حالیہ برسوں میں بھارت میں سب سے زیادہ فرقہ وارانہ فسادات بجرنگ دل جیسی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے ہوئے۔ غزالہ وہاب کہتی ہیں، ’’ایسی چھوٹی آرگنائزیشنز بھی ہیں جنہیں پولیس ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہتی۔ کیونکہ یہ مذہب کی آڑ میں سب کچھ کر رہے ہیں اور ان کے لیے ایک طرح سے استثنیٰ ہے، جو ان گروپوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔‘‘ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اعجاز نے بھارت کے اداروں کے اندر مضبوط احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

وہ کہتے ہیں، ’’میں دیکھ رہا ہوں کہ ادارے کمزور تر ہوتے جا رہے ہیں۔ خاص طور سے پولیس اور لاء اینڈ آرڈر کے نگران ادارے ۔ انہیں اپنا کام مستعدی سے انجام دینا چاہیے۔‘‘ غزالہ وہاب نے بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت سے خبر دار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس خطرناک صورتحال پر توجہ مرکوز نہ کی گئی تو بھارتی معاشرے میں دراڑیں مزید گہری ہوتی چلی جائیں گی۔ ‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN