نئی دہلی:(ایجنسی)
2002 فسادات میں گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو کلین چٹ کے خلاف درخواست کے معاملے میں ذکیہ جعفری نے ایس آئی ٹی کی جانچ پر سوال اٹھائے ہیں۔ سپریم کورٹ میں جعفری نے کہا کہ ایس آئی ٹی نے جانچ میں طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔ ذکیہ کی جانب سے کپل سبل نے کہا کہ ایس آئی ٹی نے اس پورے معاملے میں سی ڈی آر کی جانچ نہیں کی، گواہوں سے بات نہیں کی، فون کی جانچ نہیں کی۔ کلوزر رپورٹ کس بنیاد پر دائر کی گئی؟ گلبرگہ سوسائٹی واقعہ میں دھماکہ خیز مواد لانے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اگر ایس آئی ٹی گلبرگہ کیس کو دیکھ رہی تھی تو ایس آئی ٹی تمام معاملات کو کیوں دیکھ رہی تھی؟
وہیں ایس آئی ٹی کی طرف مکل روہتگی نے عرضی گزار کے دلائل سےانکار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کی گئی شکایت پر جانچ میں ایسا کچھ بھی نہیں ملا، جس کی بنیاد پر اس جانچ کو آگے بڑھایا جائے۔ جس کےبعدایس آئی ٹی نے معاملے میں کلوزر رپورٹ داخل کر دی۔









