اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل کے ’بےقابو‘ رویے پر خلیجی اتحادیوں میں تشویش: رپورٹ

3 ہفتے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
160
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

خلیجی عرب ممالک کے اعلیٰ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کو بڑھا دیا ہے۔ اسرائیل کو اب ’غیر ذمہ دار قوت‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو کسی بھی لمحے علاقائی امن کو تہہ و بالا کر سکتا ہے۔ایک اعلیٰ عرب سفارتکار نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو ناقابل معافی اور لاپرواہی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جو کبھی ایرانی ایٹمی خطرے کے خلاف محافظ سمجھا جاتا تھا اب خود سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔
برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنے کی اسرائیلی کوشش بعض حلقوں میں قابلِ ستائش سمجھی گئی لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بےلگام عسکری حکمت عملی خطے کے لیے باعثِ تشویش ہےخلیجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی جریدے کو بتایا کہ نیتن یاہو کو اب کوئی روکنے والا نہیں رہا۔ وہ غزہ، لبنان، شام اور اب ایران میں طاقت کا اندھا استعمال کر رہا ہے۔
•••ابراہم معاہدوں کا مستقبل غیر یقینی
اسرائیل کے بڑھتے ہوئے عسکری عزائم نے ابراہم معاہدوں کی کامیابی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان معاہدوں کے تحت متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین، مراکش اور سوڈان اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائے تھے لیکن اب خطے میں اسرائیل کا رویہ انہی ممالک میں بےچینی کا سبب بن رہا ہے۔سعودی عرب جو کبھی اس اتحاد کا ممکنہ رکن سمجھا جاتا تھا، اب واضح طور پر اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کر رہا ہے۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بعد سعودی وزارتِ خارجہ نے اسے برادرانہ اسلامی جمہوریہ ایران پر کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔ عمانی وزیرِ خارجہ بدر البوسیدی نے بھی اس حملے کو ’غیر قانونی اور ناقابلِ جواز‘ قرار دیا ہے۔اسرائیل کی •••اسرائیل کی عسکری بالا دستی خطرہ
دبئی میں قائم تحقیقی ادارے B’huth کے سربراہ محمد بہارون کے مطابق اسرائیل اب کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طاقت اگر بے قابو ہو جائے تو خطے اور عالمی نظام دونوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔انہوں نے قطر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ وہاں حماس کا سیاسی دفتر موجود ہے، اس لیے اسرائیل اسے بھی نشانہ بنا سکتا ہے اور یہاں تک کہ ایران کے ساتھ قطر کے مشترکہ گیس فیلڈز کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا

•••خلیج میں اضطراب ،اسرائیل پر عدم  اعتماد

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی کارروائیوں کے بعد خلیجی ریاستوں میں اضطراب بڑھ رہا ہے، ایک طرف ایران کی حوثی باغی اور عراقی ملیشیاؤں کی کمزور ہوتی قوت، دوسری طرف اسرائیل کی بےروک طاقت خلیجی ممالک کو ایک مشکل صورتِ حال میں ڈال رہی ہے۔
واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ماہر ڈینیئل بینائیم کے مطابق مشرق وسطیٰ کا نیا اسپارٹا اب اسرائیل ہے جسے امریکا کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔
مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ واشنگٹن سے وابستہ اور سابق امریکی محکمہ خارجہ میں خلیجی امور کے ماہر ڈینیئل بینائیم کہتے ہیں کہ وہ ممالک جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے، شاید اس بات سے کچھ حد تک اطمینان محسوس کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایک طاقتور اتحادی موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمان اور کویت جیسے ممالک جنہوں نے کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زیادہ انحصار کیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کم رکھے ہیں، وہ ایک ایسے خطے سے زیادہ خوفزدہ ہیں جہاں اسرائیل زیادہ اسٹریٹجک کنٹرول حاصل کر رہا ہے اور فیصلے خود کر رہا ہے۔

ٹیگ: americaGulf،Israel'،uncontrollable،report،bin salmanIran israel war

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

گراونڈ رپورٹ

کیا اسرائیل کا ایران پر دو بارہ حملہ کرنا آسان ہوگا؟ ایک نقطہ نظر

14 جولائی
Uncategorized

حوثیوں نے امریکہ سمیت پوری دنیا کا نظام ہلا کر رکھ دیا ہے ، آخر ان کے پاس کون سا ائیر ڈیفنس  ہے؟جانیں سب کچھ

10 جولائی
گراونڈ رپورٹ

سنگھ نے لگام کسی، بی جے پی کا نیا صدر اگلے دو ہفتوں میں،کابینہ میں ردو بدل کا خاکہ تیار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران کے میزائل حملوں سے تھرایا اسرائیل،کئی  شہروں  میں  دھماکے،تل ابیب کا سب سے بڑا اسپتال زمیں بوس ،متعدد ہلاک و زخمی

جون 19, 2025

چھنگور بابا نے کہا "میں بے قصور”بلرام پور سے ممبئی تک کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھتیجے کو اٹھایا

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

چھنگور بابا نے کہا "میں بے قصور”بلرام پور سے ممبئی تک کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھتیجے کو اٹھایا

جولائی 17, 2025

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

جولائی 17, 2025

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

جولائی 17, 2025

حالیہ خبریں

چھنگور بابا نے کہا "میں بے قصور”بلرام پور سے ممبئی تک کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھتیجے کو اٹھایا

جولائی 17, 2025

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN