اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گڑگاؤں کے ریڈیکل ہندوتوا وادیوں کی دھمکی، پارکوں میں نماز جمعہ پڑھنے نہیں دیں گے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
گڑگاؤں کے ریڈیکل ہندوتوا وادیوں کی دھمکی، پارکوں میں نماز جمعہ پڑھنے نہیں دیں گے
30
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گڑگاؤں : (ایجنسی)

گڑگاؤں میں نماز ادا کو لے کر تنازع اور ایک طبقے کے لوگوں کی مخالفت تھمتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ انگریزی اخبار’ انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلے شہر کے سیکٹر 47 میں نمازادا کرنے کو لے کر ہنگامہ ہوا اور اب سیکٹر 12 اے کے چوک پر بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا۔

رپورٹ کے مطابق سیکٹر 12 اے میں نماز جمعہ کے دوران کم از کم 30 مظاہرین وہاں پہنچے، جن میں سے کچھ بجرنگ دل سے بھی تھے۔پولیس نے بتایا کہ مظاہرین نے بھاری سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں ’جے شری رام‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ’باہری لوگ‘ چوک پر ’غیر قانونی‘ طریقے سے نماز ادا کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے پولیس سے یہ بھی کہا کہ اگر اگلے جمعہ کو اسی جگہ پر نماز ادا کی گئی تو کوئی ’بدقسمتی کا واقعہ‘ہو سکتا ہے اور اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔

اخبار پولیس ذرائع اور ضلع انتظامیہ کے حوالے سے لکھتا ہے کہ نماز کے لیے سیکٹر 12 کی یہ جگہ وہاں رہنے والوں کی رضامندی سے انتخاب کی گئی تھی ۔

18 مئی 2018 کو انتظامیہ نے ہندو اور مسلم دونوں برادریوں کے ساتھ بات چیت کے بعد گڑگاؤں میں 37 مقامات پر نماز کی منظوری دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہاں ایک سال سے زائد عرصے سے نماز ادا کی جا رہی ہے اور اب تک اس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

وہیں مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ انتظامیہ نے نماز کی اجازت صرف ایک دن کے لیے دی تھی اور وہ بھی اس شرط پر کہ اس سے مقامی لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

راجیو نگر کے ایک رہائشی نے اس سلسلے میں پولیس کو ایک تحریری شکایت پیش کی ہے جس پر کئی مظاہرین کے دستخط ہیں۔ خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ عرصے سے وہ لوگ جو قریبی علاقوں سے نہیں ہیں وہ سیکٹر 12 اے کے چوک میں نماز ادا کر رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا، ’مجھے شک ہے کہ یہ لوگ بنگلہ دیشی ہیں یا روہنگیا۔ ان کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی جانی چاہیے اور ایک تحریری فہرست بنائی جانی چاہیے۔‘ خط میں لکھا گیا ہے کہ اس سے مقامی لوگوں میں غصہ ہے، جو تشدد میں بدل سکتا ہے۔

گڑگاؤں کے سیکٹر-47 میں گزشتہ ایک ماہ سے نمازادا کرنے کو لے کر اسی طرح کا تنازع چل رہا تھا، لیکن پولیس اور انتظامیہ کی مسلسل کوششوں اور سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے بعد اب نمازپرامن طریقے سے ادا کی جارہی ہے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN