اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گڑگاؤں:ہندوؤں نے نماز کی مخالفت کی تو سکھوں نے گردو ارے کے دروازے کھول دیئے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گڑگاؤں:ہندوؤں نے نماز کی مخالفت کی تو سکھوں نے گردو ارے کے دروازے کھول دیئے
109
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گروگرام (ایجنسی)

ایک طرف ہندو تنظیمیں گڑگاؤں میں عوامی مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی کی مسلسل مخالفت کر رہی ہیں تو دوسری جانب سکھوں نے مسلمانوں کے لیے گردواروں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ہندو تنظیموں کے رہنماؤں کو ان 37 مقامات کو لے کر بھی اعتراض ہے، جن کا انتخاب مسلم برادری ، ہندو کمیونٹی اور انتظامیہ کے افسران کے درمیان طویل بات چیت کے بعد نماز پڑھنے کےلیے کیا گیا تھا۔ اس کےبعد سے مسلم برادری کے لوگ ان مقامات پر نماز ادا کرتے آرہے تھے ۔

لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے ایک بار پھر ہندو تنظیموں کے لوگوں نے سیکٹر 12-A اور سیکٹر 47 میں نماز پڑھنے والے لوگوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ کئی آر ڈبلیو اے بھی ان لوگوں کی حمایت میں آگئے اور انتظامیہ نے 37 میں سے 8 جگہوں پر دی گئی اجازت واپس لے لی۔

لیکن گڑگاؤں میں پانچ گردواروں کی ایک کمیٹی نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ ان کے مذہبی مقامات پر آکر نماز ادا کرسکتےہیں۔ یہ گرودوارے صدر بازار، سیکٹر 39، سیکٹر 46، ماڈل ٹاؤن اور جیکب پورہ میں واقع ہیں۔

گڑگاؤں کی سبزی منڈی میں واقع گرودوارہ سنگھ سبھا کے صدر شیردل سنگھ سدھو نے ’دی انڈین ایکسپریس‘کو بتایا، ’’تمام مذاہب کے لوگ اپنی عبادت کے لیے گردوارہ آسکتے ہیں۔ اگر مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو دی گئی جگہوں پر نماز پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو وہ گرودواروں میں آکر نماز پڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کے لیے حکومت سے کسی قسم کی اجازت درکار ہے تو وہ بھی لی جائے گی۔

مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے سکھ برادری کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ گڑگاؤں میں جمعیۃ علماء کے صدر مفتی محمد سلیم نے اسے ایک فراخدلی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جمعہ کو سیکٹر 39 اور صدر بازار کے گردواروں میں نماز ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل گڑگاؤں کے سیکٹر 12 میں رہنے والے اکشے یادو نامی نوجوان نے اپنا خالی مکان نماز پڑھنے کے لیے دیا تھا اور گزشتہ جمعہ کو یہاں 15 لوگوں نے نماز ادا کی تھی۔

گڑگاؤں ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نماز کے لیے جگہ کے انتخاب کا فیصلہ مقامی لوگوں سے بات چیت کی بنیاد پر کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہاں کسی قسم کا احتجاج نہ ہو۔

گڑگاؤں میں ہندو تنظیموں کے رہنما گزشتہ کئی ہفتوں سے عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ان کے رہنماؤں کی بیان بازی نے علاقے کا ماحول خراب کر دیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN