اردو
हिन्दी
جون 20, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غیروں کی نظروں میں حضرت محمد صاحبﷺ

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
غیروں کی نظروں میں حضرت محمد صاحبﷺ
212
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ـ ابھے کمار

انگریزی میں شائع ہونے والا ہفتہ وار رِسالہ ’’ ریڈئنس‘‘ کے مدیر اعلیٰ اعجاز احمد اسلم کا ایک پارسَل مجھے کچھ مہینے پہلے ملا۔ انہوں نے میرے لیے کچھ کتابیں بھیجی تھیں۔ حالانکہ ان سے میری جان پہچان بہت پرانی نہیں ہے۔حال کے دنوں میں ہی میں ان سے دہلی میں واقع پریس کلب میں ملا تھا۔ اردو صحافت کے جانباز سپاہی مولوی محمد باقر سے متعلق ایک پروگرام میں وہ تقریر کرنے آئے تھے۔ جب میں نے ان کو سُنا اور بعد میں ان سے گفتگو کی تو مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ وہ بہت ہی پڑھے لکھے اور سنجیدہ آدمی ہیں ۔ہمارے اور ان کےدرمیان قربت کی وجہ یہ بھی ہےکہ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ شمالی بہار میں گزارا ہے، جو میرا وطن عزیزہے۔ حالانکہ اعجاز صاجب کا تعلق جنوبی ریاست تمل ناڈو سے ہے، مگر درس و تدریس کی خاطر انہوں نے بہار میں کئی دہائیاں وقف کیں۔اس د ن کے بعد سےہم ایک دوسرے کے دوست بن گئے۔ جب میں نے اعجاز صاحب کا بھیجا ہواپیکٹ کھولا، تو اس میں577 صفحات پر مشتمل ایک کتاب نکلی۔ انگریزی کی اس کتاب کے مصنف کا نام ہے مائیکل ایچ ہارٹ ۔ یہ کتاب تاریخ کی سو سب سے اہم اور انتہائی متاثر کن شخصیات کی مختصر سوانح حیات پرمبنی ہے۔ تھوڑی تحقیق کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ مصنف امریکہ میں سال 1932 میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق یہودی مذہبی سماج سے ہے۔ ہارٹ کی مذکورہ کتاب دنیا بھر میں کافی مقبول ہوئی ۔ اس کی ہزاروں کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں ۔ در اصل یہ کتاب سال 1978 میں منظر عام پر آئی۔اس کا دوسرا رِوائزڈ ایڈیشن بھی آ چکا ہے۔کتاب کی اہمیت اس بات سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ اب تک اس کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ میں بار بار یہ سوچ رہا تھا کہ اعجاز صاحب نے اگر کوئی کتاب مجھے پڑھنے کےلیے عطیہ کی ہے تو اس میں علم کا کوئی نہ کوئی خزانہ ضرور چھُپا ہوگا ۔

ہارٹ نے اپنی کتاب میں دنیا کی 100 بڑی شخصیات کا ذکر کیا ہے، جیسے آئزک نیوٹن، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، بدھ، کنفیوشیس، سینٹ پال، البرٹ آئن سٹائین، ارسطو، حضرت موسیٰ علیہ السلام، مارٹن لوتھر، کارل مارکس، نپولین بوناپارٹ، افلاطون، اشوک، مہاویر، ماوزیڈونگ، لینن، روسو۔ ان عظیم تاریخی ہستیوں کے افکار اور کاموں کا ہارٹ نے تجزیہ کیا ہے ۔مصنف کا نتیجہ یہ تھا کہ دنیا میں سب سے موثر شخصیت حضرت محمد ؐہیں۔ یاد رکھیے کہ یہ بات کسی مسلمان نے اپنے عقیدہ کی وجہ سےنہیں کہی ہے ، بلکہ ایک غیر مسلم یہودی نے اپنی سوچ اور اپنےمطالعہ کی بنیاد پر کہی ہے۔ مصنف کہتے ہیں کہ پیغمبر اسلامؐ دینی اور دُنیاوی دونوں معاملوں میں سب سے کامیاب ترین انسان تھے۔ یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ کئی بار دین کو دنیا سے الگ کرنے کی بھی کوشش ہوتی ہے۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف عبادت کر لینے سے ہی وہ کامیاب ہو جائیں گے، وہیں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ مال و دولت اور اقتدار و شہرت حاصل کرنے کا ہی دوسرا نام کامیاب زندگی ہے۔ مگر رسول ؐ کا طریقہ یہ تھا کہ دین اور دنیا میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔ نماز کے ساتھ ساتھ غریب کی مدد بھی کی جائے۔ مطلب صاف ہےدینی کام اور فلاحی کاموں میں دیوار پیدا نہیں کی جا سکتی ہے۔ ہارٹ مزید لکھتے ہیں کہ حضرت محمدؐ کا بیک گراونڈ بہت ہی معمولی تھا۔ مگر اس کےبعد بھی انہوں نے و ہ کر دکھلایا ، جو مال اور دولت کےپہاڑ پربیٹھنے والے بھی کبھی خواب میں نہیں سوچ پاتے ۔ چودہ سو سال گزر جانے کے بعد بھی حضرت محمدؐ کا اثر پوری پوری دنیا محسوس کررہی ہے۔ آج اسلام ایک عالمی مذہب ہے، مگرایک زمانہ تھا جب حضرت محمدؐ پر دین و وحدت کی بات سمجھانے کے لیے حملہ کیا جاتا۔ ان کے دور کا عرب پسماندگی میں مبتلا تھا۔ محمد صاحب ؐچھ سال کی عمر میں یتیم ہو گئے، مگرآپ ؐنے کبھی حوصلہ نہیں ہارا۔ آپ ؐ پڑھے لکھے نہیں تھے، مگر آپؐ نے خدا کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کے دشمن بھی ان کی باتوں کو سُن کر اور ان کے اعمال کو دیکھ کر مسلمان بن گیے۔ آپ ؐ نے ایک خدا ، جسے نظریۂ توحید بھی کہتے ہیں، کا پیغام دیا اور لوگوں کو توہم پرستی اور شرک کو ترک کرنےکی ہدایت دی۔کچھ ہی سالوں میں اسلام کی روشنی بھارت سے لے کر بحراوقیانوس تک پھیل گئی۔ آخر میں ہارٹ لکھتے ہیں کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ حضرت محمدؐ انسانی تاریخ کی سب سے مؤثر واحد شخصیت تھے۔‘‘

ہارٹ کے علاوہ ، بابائے قوم مہاتما گاندھی کی ایک تقریر بھی میری آنگھوں سے گزری۔ یہ تقریر باپو نے23 جون 1934 کو انجمن فدائے اسلام کے جلسہ میں دیا تھا۔یاد رہے کہ گاندھی جی کو جنوبی افریقہ میں مقیم مسلمانوں نے بلایا تھا۔ جب وہ بھارت لوٹ کر آئیں اور1920 کی دہائی میں عدم تعاون کا کال دیا تو ان کے ساتھ ملک کے مسلمان بھی جنگ آزادی میں کود پڑے۔ کانگریس اور جمعیۃ علمائہند کی قربت نے ہندو مسلمان اتحاد کو ایک نئی منزل دی۔ یہ سب دیکھ کر انگریز اور فرقہ پرست دونوں کے ہوش اُڑ گیے۔ گاندھی جی اپنی عبادت کے دوران ہندو ددھرم کی کتابوں کے علاوہ قرآن کا بھی پاٹھ کرتے تھے۔وہ بار بار کہتے تھے کہ لوگوں کو دھرم کے نام پر نہیں لڑنا چاہیےکیونکہ سارے مذاہب کے راستے ایک ہی خدا کے پاس آتے ہیں۔ گاندھی جی نے اپنی مذکورہ تقریر میں اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ جیل کے دوران انہوں نے مولانا شبلی نعمانی ؒکی سیرت البنی ؐ پڑھی اور حضور ؐکے بارے میں جانا۔ اپنے مطالعہ کی بنیاد پر گاندھی جی نے کہا کہ پیغمبرؐ حق کی تلاش کرتے رہتے تھے۔ وہ خدا سے ڈرتے تھے۔ آپؐ نے بے پناہ ظلم و ستم کا سامنا کیا۔ آپ ؐ بہادر تھے، جو صرف خدا کے علاوہ اور کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ بغیر پروا کیے آپ ؐ نے وہی کیا جو صحیح تھا۔ آپؐ کےقول و فعل میں کوئی فرق نہیں تھا۔ آپؐ فقیر تھے۔آپؐ نے سب کچھ کو ترک کر دیا۔ اگر آپؐ چاہتے توآپ ؐکے پاس مال ہی مال ہوتا ۔

آج اسی گاندھی کے ملک میں پیغمبر اسلامؐ کے خلاف گستاخی کی جارہی ہے۔ دن رات مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے اور بھارت کے سیکولر آئین پر گہری چوٹ کی جا رہی ہے۔آج ملک اس حالت میں پہنچ گیا ہے کہ اقلیتوں کے عقیدہ کو فُٹ بال کی طرح ٹھوکر مارا جا رہا ہے۔ پہلے تو بھاجپائیوں کو یہ لگ رہا تھا کہ بے سہارا مسلمان اور کمزور سیکولر اپوزیشن ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اس لیے بی جے پی زہر اُگلنے والے عناصر کو در پردہ حمایت دے رہی تھی۔ مگربزرگ کہتے ہیں کہ پاپ کا گھڑا ایک نہ ایک دن بھر ہی جاتا ہے اور ایسا ہی ہوا۔ عرب ممالک میں بی جے پی ترجمان نُوپور شرما کے بیان پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ امریکہ سمیت مغربی ممالک پہلے سے ہی بھارت میں بڑھ رہے مسلم مخالف ماحول سے کافی افسردہ ہیں۔ بات تو اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ امریکہ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں ہندی مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر ہو رہے حملوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

در اصل یہ بات صرف ایک بیان یا پھر فرد واحدکا خیال نہیں ہے، یہ ایک پیٹرن ہے۔ 2014کے بعد سے مسلمانوں کو وِلن بنا کر اور ان کے مذہب کا خوف دکھا کر اکثریتی طبقہ سے بھگوا سیاسی جماعت ووٹ مانگ رہی ہے۔ نفرت انگیز سیاست نے بی جے پی کو اقتدار میں تو لا دیا ہے ، مگر اس سے دیش کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ ملک کی سیکولر شبیہ خراب ہو گئی ہے۔ یہ بات بر سر اقتدار بی جے پی جتنی جلدی سمجھ لے اتنا ہی سب کے لیے اچھا ہوگا ۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مضامین

اسرائیل نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے:
دوٹوک:قاسم سید

19 جون
مضامین

اسلام اور مسلمان، سکھ مت اور سکھ، دوری پیدا کرنے کی کوشش،

17 جون
مضامین

امریکہ کے بس میں نہیں نیتن یاہو! کمزور’بائیڈن اور’مضبوط’ ٹرمپ سرکشی روکنے میں ناکام؟تجزیہ:آکاش جین

15 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو فیل کر کے سب کو حیران کردیا

جون 15, 2025

تہران نے گردن مروڑ دی،تل ابیب،حیفا،اور غزہ میں ایک جیسے مناظر،عمارتیں کھنڈر بن گئیں،پہلی بار اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا

جون 15, 2025

اسرائیل تھک گیا،اب ٹرمپ سے امید اگلے24-48 گھنٹوں میں ایران پر حملوں میں شمولیت پر فیصلے کی توقع!

ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر غلط:ٹرمپ،اسرائیل کمزور ہوگیا:,خامنہ ای 

اسرائیل نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے:
دوٹوک:قاسم سید


ایران پر امریکی حملے کے ناقابلِ پیش گوئی نتائج ہو سکتے ہیں: نیویارک ٹائمز کا انتباہ

اسرائیل تھک گیا،اب ٹرمپ سے امید اگلے24-48 گھنٹوں میں ایران پر حملوں میں شمولیت پر فیصلے کی توقع!

جون 19, 2025

ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر غلط:ٹرمپ،اسرائیل کمزور ہوگیا:,خامنہ ای 

جون 19, 2025

اسرائیل نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے:
دوٹوک:قاسم سید

جون 19, 2025


ایران پر امریکی حملے کے ناقابلِ پیش گوئی نتائج ہو سکتے ہیں: نیویارک ٹائمز کا انتباہ

جون 19, 2025

حالیہ خبریں

اسرائیل تھک گیا،اب ٹرمپ سے امید اگلے24-48 گھنٹوں میں ایران پر حملوں میں شمولیت پر فیصلے کی توقع!

جون 19, 2025

ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر غلط:ٹرمپ،اسرائیل کمزور ہوگیا:,خامنہ ای 

جون 19, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN