ایران کی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے ہفتے کے روز 1307 ڈرونز اور سینکڑوں راکٹوں سے اسرائیلی اہداف پر حملہ کیا۔ یہ دعویٰ کیا گیا کہ تمام ڈرون عین مطابق اسرائیلی ہدف پر گرے۔ لیکن اسرائیل کا دعوی ہے کہ اس کے آئرن ڈوم نے زیادہ تر حملوں کو ہوا میں تباہ کیا۔ اسرائیل نے کہا کہ جو بھی ڈرون اور راکٹ اسرائیلی سرزمین پر حملہ آور ہوئے، وہ یا تو کھلے میدان میں گرے یا فضائی دفاعی نظام کے ذریعے آسمان پر ہی تباہ ہوئے۔ حزب اللہ نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کا قتل عام بند نہ کیا تو وہ مزید مہلک حملے کرے گا۔
جب سے اسرائیل نے فلسطین کے خلاف جنگ شروع کی ہے، غزہ میں 41 ہزار فلسطینی مارے جاچکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ اس کے علاوہ المیادین کے جلیل میں اسرائیلی اڈہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں تباہ ہوگیا۔
*اسرائیلی فوجی اڈے کو راکٹ حملے سے اڑا دیا گیا۔
یہی نہیں حزب اللہ نے امیاد کے علاقے میں اسرائیلی فوجی اڈے پر بھی حملہ کیا۔ اس کے لیے حزب اللہ نے کاتیوشا راکٹ استعمال کیا ہے۔ کاتیوشا راکٹ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اب تک استعمال ہو رہا ہے۔ جیسے- پہلی ہند چین جنگ، کوریا کی جنگ، ویتنام کی جنگ، ایران عراق جنگ، لیبیا اور شام کی جنگ اور اب اسرائیل اوراب حزب اللہ کے درمیان جنگ میں کیا جارہا ہے ۔