نئی دہلی : (ایجنسی)
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیان دیا۔ انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ لوگ اپنے گھروں یا پڑوس میں حملہ کرنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ آنے کی صورت میں اپنے گھروں کو ’کولڈ ڈرنک کی بوتلوں اورتیروں ‘سے لیس کر لیں۔انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں پولیس انہیں بچانے نہیں آئے گی اس لئے وہ خود تیار رہیں۔
ستیہ ہندی ڈاٹ کام کے مطابق اناؤ کے ایم پی ساکشی مہاراج، جو اکثر متنازع بیانات کو لے کر بحث میں رہتے ہیں، نے فیس بک پر لکھا، ‘اگر یہ بھیڑ اچانک آپ کی گلی، محلے یا گھر میں آجاتی ہے تو اس کا حل یہ ہے کہ کولڈ ڈرنک کے ایک یا دو کین اور کچھ تیر لے لو۔

اپنے پیغام کے ساتھ، انہوں نے لاٹھیوں سے لیس سڑک پر چلنے والے لوگوں کے ہجوم کی تصویر بھی پوسٹ کی۔ اس تصویر میں مسلمانوں کے ایک ہجوم کو لاٹھیوں سے مسلح دکھایا گیا ہے۔ ظاہر ہے یہ بیان ملک کی اکثریت کو مخاطب کرکے دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر بھارت کی نہیں لگتی۔ یہ تصویر بنگلہ دیش سے متعلق ہو سکتی ہے۔ ساکشی نے فیس بک پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اس نے یہ تصویر کس جگہ کی لگائی ہے۔ انہوں نے کہا، پولیس تمہیں بچانے نہیں آئے گی، بلکہ خود کو بچانے کے لیے چھپ جائے گی۔ ان لوگوں کے ’جہاد ‘ کرنے اور جانے کے بعد پولیس لاٹھیاں لے کر آئے گی اور سب کچھ ختم ہونے کے بعد جانچ کمیٹی بنائے گی ۔
بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج کی پوسٹ گزشتہ ہفتے دہلی کے جہانگیر پوری میں فرقہ وارانہ تصادم کے بعد آئی ہے ۔ اس سے پہلے رام نومی کے موقع پر کئی ریاستوں سے فرقہ وارانہ تشدد کی خبریں آچکی ہیں۔ ساکشی کا بیان سراسر بھڑکانے والاہے ۔یوپی میں بی جے پی کی حکومت ہے ، دیکھنا ہے کہ پولیس کوئی کیس درج کرتی ہے یا نہیں ۔








