لبنان میں سرکاری میڈیا نے بدھ کی صبح بتایا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی علاقوں پر نئے فضائی حملے کیے ہیں۔ ادھر تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق حزب اللہ نے پہلی مرتبہ تل ابیب کی سمت بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ کے روز نیویارک کے لیے اپنا سفر ملتوی کر دیا۔ اب وہ جمعرات کے روز روانہ ہوں گے۔
حزب اللہ نے تل ابیب پر بیلسٹک میزائل داغنے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں بتایا کہ داغا جانے والا میزائل "قادر 1” ہے جس کا ہدف موساد (اسرائیل کی خفیہ ایجنسی) کا صدر دفتر تھا۔ موساد لبنان میں حزب اللہ کی قیادت کی ہلاکت اور پیجر اور وائر لیس آلات کے دھماکوں کی ذمے دار ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ اس کے بعد لبنان کی جانب سے وسطی اسرائیل کی سمت زمین سے زمین مار کرنے والا ایک میزائل داغا گیا جس کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیااس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے تل ابیب کی فضا میں میزائلوں کو روک دیا۔
اسرائیل نے آج بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی لبنان کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا صبح کے حملوں میں کم از کم 14 دیہات کو نشانہ بنایا گیا
ادھرلبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک نے حالیہ دنوں میں اسرائیل پر سینکڑوں میزائل اور راکٹ داغے ہیں کیونکہ جنوبی لبنان کے ساتھ سرحد پر کئی مہینوں سے جاری تنازعات میں تیزی سے شدت آئی ہے۔