اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اسلاموفوبیا حقیقت نہیں:پی ایم کناڈا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
1
آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اسلاموفوبیا حقیقت نہیں:پی ایم کناڈا
84
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو گاڑی تلے روند کر ہلاک کیے جانے کے واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ کینیڈا کے بیشتر شہری اس خوف سے واقف نہیں ہیں جو نسل پرستی کا شکار کینیڈین مسلمان محسوس کرتے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے ہاؤس آف کامنز میں اپنی تقریر میں کہا کہ ’اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ نسل پرستی اور نفرت اس ملک (کینیڈا) میں نہیں ہے تو میں ان کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ہسپتال میں ایک بچے کو ایسے پرتشدد واقعے کی وضاحت کیسے پیش کریں گے؟ آپ کیسے ان خاندانوں سے نظریں ملا کر کہہ سکتے ہیں کہ اسلاموفوبیا ایک حقیقت نہیں ہے؟‘

یاد رہے کہ اتوار کی شام اونٹاریو کے شہر لندن میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک 20 سالہ مقامی شخص نے اپنی گاڑی اس خاندان پر اس وقت چڑھا دی تھی جب وہ اپنے گھر کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے۔

اس واقعے میں اس خاندان کا صرف ایک نو سال کا بچہ زندہ بچ پایا ہے جو ہسپتال میں داخل ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 46 سالہ فزیوتھراپسٹ سلمان افضل، ان کی اہلیہ اور پی ایچ ڈی کی طالبہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، نویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ یمنیٰ سلمان اور اُن کی 74 سالہ ضعیف دادی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والا نو سالہ فائز سلمان زیرِعلاج ہیں مگر ان کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

ہاؤس آف کامنز میں اپنی تقریر میں وزیر اعظم ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ’جب آپ ایک ایسی مسلمان خاتون سے بات کرتے ہیں جو کہ ایک بس سٹاپ پر کھڑی اس فکر میں ہوتی ہے کہ کوئی اس کے سر سے حجاب کھینچے گا یا اس کو نقصان پہنچائے گا تو وہ آپ کو یہی بتائے گی کہ اسلاموفوبیا حقیقت ہے۔‘

’اگر آپ ان والدین سے بات کریں گے جو اپنے بچوں کو صرف اس خوف سے روایتی لباس نہیں پہننے دیتے کہ انھیں ہراساں کیا جائے گا، وہ آپ کو بتائیں گے کہ نسل پرستی ایک حقیقت ہے۔‘

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف سنہ 2017 میں ایک مسجد میں چھ افراد کے قتل کے بعد سے یہ بدترین حملہ ہے۔

اس واقعے پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مغربی ممالک میں پھیلنے والے ’اسلاموفوبیا‘ کی ایک کڑی قرار دیا تھا۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم نے یہ بھی پیغام دیا تھا کہ ’ہم لندن کی مسلم کمیونٹی اور پورے ملک میں موجود مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلاموفوبیا کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔ خاموشی سے پنپنے والی یہ نفرت نقصان دہ اور انتہائی شرمناک ہے۔ اسے ختم ہونا ہو گا۔‘

ہلاک ہونے والے کون ہیں؟

متاثرہ خاندان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے سی بی سی نیوز کو بتایا کہ یہ فیملی اپنی کمیونٹی میں کافی فعال تھی اور اپنے مذہب سے بہت جڑی ہوئی تھی۔

لندن اسلامک سکول سے گذشتہ سال گریجوئیٹ کرنے کے بعد اوکریج سیکنڈری سکول میں 15 سالہ یمنیٰ سلمان نویں جماعت کی طالبہ تھیں۔ سکول کی مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یمنیٰ کو اگلے سال یعنی دسویں جماعت میں مسلم ایسوسی ایشین کا ترجمان بننا تھا۔

لنکڈ ان پیچ کے مطابق یمنیٰ کی والدہ مدیحہ سلمان نے حال ہی میں ویسٹرن یونیورسٹی لندن سے سول اور ماحولیاتی انجنینئرنگ میں ایک پوسٹ گریجوئیٹ ڈگری مکمل کی تھی۔ اُن کا ہدف تھا کہ وہ ’جیو ماحولیاتی معاملات‘ پر کام کریں اور ’ہمارے قدرتی ماحول کی بحالی‘ کے لیے کوششیں کریں۔

خاندان کے ایک دوست نے سی بی سی نیوز کو بتایا کہ سلمان افضل ایک عاجز شخص تھے اور اپنی برادری کے ساتھ انتہائی وفا دار تھے۔

یمنیٰ کی 74 سالہ ضعیف دادی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں تاہم ان کا نام ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

کینیڈا کے شہر لندن میں کیسا سماں ہے؟

کینیڈا میں اونٹاریو کے شہر لندن میں موجود صحافی محسن عباس کے مطابق جس شہر میں یہ واقعہ پیش آیا تھا وہاں بالخصوص اور کینیڈا بھر میں بالعموم سوگ کا سماں ہے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے متعدد عمارتوں پر لگے قومی پرچموں کو سرنگوں کر دیا گیا ہے۔

ملک میں مسلم کمیونٹی خاص طور پر پاکستانی برادری میں خوف اور تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

صحافی محسن عباس کے مطابق مقامی پولیس نے ملزم کے فلیٹ کے قریب واقع ایک پارکنگ لاٹ پر نظر رکھے ہوئے ہے اور تفتیش کا دائرہ کار وہاں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مقامی سماجی اور مذہبی تنظیموں کی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اس واقعے کو ایک معمولی واقعہ نہ سمجھیں اور اس واقعے کو دہشتگردی کی واردات کے طور پر دیکھا جائے اور ملزم پر دہشت گردی کی دفعات عائد کی جائیں۔

مقامی پولیس شہر کے مختلف علاقوں سے سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے تاکہ ملزم اور اس کی مقاصد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ پتا چلا سکیں۔ اس کے علاوہ شہر کی بڑی مسجد کے گرد حفاظتی پہرا بڑھا دیا گیا ہے۔

کینیڈا کے شہر لندن میں ملک کی ایک مشہور یونیورسٹی واقع ہے اور گذشتہ چند سالوں میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ملک کے دوسرے شہروں سے یہاں آ کر آباد ہونا شروع ہوئی ہے۔

’ہم باہر نکلتے ہوئے گھبرا رہے ہیں‘

کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن شازیہ نذیر کا کہنا ہے کہ ‘میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعظم ٹروڈو نے ہمیں کہا ہے کہ کینیڈا میں دہشتگردی یا اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ نہیں ہے، اب ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ جسٹن ٹروڈو اس واقعے کو کس طرح لیتے ہیں۔ آیا اس واقعے کو عام واقعہ قرار دیا جاتا ہے یا اس شخص پر کوئی دہشگردی کی وفعہ لگائی جاتی ہے۔

شازیہ کا کہنا ہے کہ ایک ماں ہونے کی حیثیت سے یہ اُن کے لیے بہت خطرناک صورتحال ہے۔ گذشتہ مارچ سے ہم بچوں کو لے کر گھروں میں قید ہیں، اب موسمِ گرما کی آمد آمد ہے اور ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ باہر نکلے، لیکن ایک ایسی خوفناک لہر آ گئی ہے کہ ہم باہر نکلتے وقت بھی گھبرا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ‘یہ واقعہ تو بہت بڑا ہے مگر چھوٹی سطح پر بھی یہاں اسلاموفوبیا کے واقعات ہوتے ہیں جیسے سکولوں میں، پارکس میں، اور اب خواتین آ کر بتا رہی ہیں کہ ان کے بچوں کے ساتھ کیا واقعات ہو رہے ہیں۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہر قدم پر ہی ان واقعات کو کیسے روکا جائے تاکہ اتنا بڑا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

شازیہ کا کہنا تھا کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو انصاف ملے۔

(بشکریہ : بی بی سی اردو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN