اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی سرکار پیگاسس جاسوسی کے مضر اثرات کو کب تک نظر انداز کر سکتی ہے؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
مودی سرکار پیگاسس جاسوسی کے مضر اثرات کو کب تک نظر انداز کر سکتی ہے؟

(فائل فوٹو)

31
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایم کے وینو

اپوزیشن پارٹیوں نے پیگاسس معاملے پر مرکزی حکومت کو گھیرنے کے لیے اتحاد کامظاہرہ کیا ہے، لیکن بی جے پی ابھی بھی شترمرغ کی طرح ریت میں سر چھپائے ہوئی ہے۔ پارٹی یہ دلیل دے رہی ہے کہ پیگاسس اسپائی ویئر معاملہ ’فرضی‘ ہے۔ ایسا تب ہو رہا ہے جب دنیا کے تمام ذمہ دار جمہوری ملک اسرائیل اور پیگاسس بنانے والے این ایس او گروپ پر دباؤ بناتے ہوئے عالمی انکشافات پر ان سے جواب طلب کر رہے ہیں۔یہاں تک کہ خود اسرائیل نےبھی حال ہی میں این ایس او کا دورہ کیا تھا۔

نریندرمودی سرکار اب عالمی جمہوریتوں کے بیچ پوری طرح سے الگ تھلگ دکھ رہی ہے، کیونکہ اس نے پیگاسس کی وجہ سےانسانی حقوق اور جمہوریت پر حملے کے خدشات کو لےکر ایک بھی معاملہ نہیں اٹھایا ہے۔ اسے’فرضی معاملہ‘ کہنے سےکوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ عالمی سطح پر عدالتیں اس معاملے کانوٹس لے رہی ہیں۔اصل میں ہندوستان چپ چاپ اسرائیلی کمپنی کے ساتھ کھڑا ہے، جس کی امیج اچھی نہیں ہے۔

اسرائیلی سرکارخودیہ کہنے کے لیے عالمی دباؤ میں آ گئی ہے کہ وہ سرکاروں کے ذریعےاسپائی ویئر کےممکنہ غلط استعمال کے معاملے کی جانچ کرےگی۔ اسرائیل جواب دینے کے لیےمجبور ہے کیونکہ ملٹری گریڈ کےاسپائی ویئر اس کی سرکار کے ذریعے دیے گئے سخت ایکسپورٹ لائسنس کے تحت فروخت کیے جاتے ہیں۔

جہاں تک ہندوستان کا معاملہ ہے، تو یہاں آئین کے آرٹیکل 14،19اور 21 کے تحت پرائیویسی اور اظہار کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی مانگ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔

مودی سرکار کی جانب سے دی گئی ایک کمزور دلیل یہ ہے کہ پیگاسس پروجیکٹ کے تحت میڈیا میں جو نام عوامی ہوئے ہیں وہ ’ممکنہ ٹارگیٹ‘ تھے، پیگاسس سے ان کی نگرانی کرنے کی بات ثابت نہیں ہوئی ہے۔

اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ ٹورنٹو یونیورسٹی کی سٹیزن لیب کے ذریعےبنائے گئے پروٹوکول کے تحت ایمنسٹی سیکورٹی لیب نے جتنے فون کی جانچ کی تھی، ان میں سے 50 فیصدی ہندوستانیوں پر پیگاسس کے ذریعے نگرانی ثابت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید فون کی جانچ کی جا رہی ہے۔

کسی بھی عدالت میں اس ثبوت کو خارج نہیں کیا جا سکتا ہے اور یہاں تک کہ اسرائیل کے صحافی عمر کبیر،بی جے پی نے جن کی رپورٹ کا استعمال انکشافات کو خارج کرنے کے لیے کیا تھا، نے بھی ایمنسٹی کی فورنسک جانچ کی حمایت کی ہے، جس کے کام کرنے کے طریقے کو سٹیزن لیب نے منظوری دی ہے۔

بی جے پی نے شروع میں ہی لیک ہوئے ڈیٹا کو ’فرضی‘ بتانے کی کوشش کی تھی، لیکن ان کومایوس کرتے ہوئے این ایس او گروپ نے فاربڈین اسٹوریز کو بھیجے ایک خط میں اس ڈیٹابیس کا نوٹس لیا، حالانکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ اس میں شامل سبھی نام پیگاسس کلائنٹ کے ذریعےہی چنے گئے ہوں، وہ’دوسرے کاموں‘ کے لیے بھی ہو سکتے ہیں، حالانکہ کمپنی یہ نہیں بتایا کہ’دوسرے کام ‘ کیا ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ این ایس او گروپ جس کا بنیادی کاروبارسائبر ہتھیار جیسی صلاحیتوں کےاسپائی ویئر کی فراہمی کرنا ہے، وہ اپنے کسی ہندوستانی کلائنٹ کو ایسی کیادیگر خدمات فراہم کر سکتی ہے جواپوزیشن رہنماؤں،صحافیوں، کارکنوں، فوج اورآئینی حکام کے نام بھیجتا ہے؟ یقینی طور پر اس خانے کے لوگوں کو صابن یا ٹوتھ پیسٹ خریدنے کے لیے این ایس او گروپ کے کسی ہندوستانی کلائنٹ کے ذریعے فہرست میں شامل نہیں کیا جا سکتا ہے!

قانونی طور پر لیک ہوا ڈیٹا ہی عالمی جانچ کا موضوع ہونا چاہیے۔ بھلے ہی ڈیٹابیس کا ایک چھوٹا سا نمونہ پیگاسس متاثرہ ثابت ہو پایا ہے، اس بنیاد پر فطری طور پر پورے ڈیٹا بیس کی جانچ کی جانی چاہیے۔ اس لیے ڈیٹا اپنے آپ میں ہی قانونی ماخذ موادکی شکل میں کافی اہم ہے۔قومی اورعالمی دونوں سطحوں پر صرف حقیقی جانچ سے ہی پیگاسس کے استعمال کی صحیح سطح کا پتہ چلےگا۔ صحافتی ادارے اپنے وسائل کی وجہ سےمحدود ہوتے ہیں اور اس کے تفتیشی شواہد کی بنیادپر کسی بڑے جرم کااشارہ دیتے ہیں۔

قابل اعتماداور مضبوط ارادے والی سرکاروں سے اس معاملے کی جانچ کرنے کا چیلنج قبول کرنے امید کی جا رہی ہے، جوجمہوریت اور انسانی حقوق کی بنیاد کو ہی متاثر کرتا ہے۔ کئی جمہوری سرکاریں سہی قدم اٹھا رہی ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ مودی سرکار اپنے ہی چھوٹے سے بلبلے میں مطمئن ہے اور اسے ’فیک نیوز‘قرار دے رہی ہے۔ یہ سرکار حقیقت سے اتنی دور ہے کہ اس نے ابھی تک یہ قبول نہیں کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی کمپنی سے پیگاسس اسپائی ویئر خریدا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے کیونکہ کسی دن کوئی سیکیورٹی افسر ہندوستان کے پیگاسس کے استعمال کو لےکر انکشاف کر دےگا۔ اس کے استعمال کوتسلیم کرنے کاسچ سرکاری رازداری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہوگی کیونکہ سرکار نے خود پارلیامنٹ میں کہا ہے کہ کچھ ملک اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہیں، جواگر قانونی طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ جرم نہیں ہوگا۔

بےشک بی جے پی کے روی شنکر پرساد بس اتنا ہی کہنے سے رک گئے تھے کہ ہندوستان نے بھی اسپائی ویئر کا استعمال کیا تھا، نہیں تو یہ ایک کھلا راز معلوم ہوتا ہے۔بھلے ہی بی جے پی اس معاملے کو ملک میں دبا دے، لیکن عالمی سطح پر بات کافی آگے نکل چکی ہے۔ اسرائیل اور این ایس اوگروپ کے خلاف سیاسی اور قانونی دباؤ بڑھتا ہی جائےگا۔ جیسے جیسےعالمی سطح پر پیگاسس کے استعمال کو لےکر آوازیں بلند ہوں گی، ویسے ویسےوزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی سرکار پرجمہوری ساکھ کے بادل پہلے سے کہیں زیادہ گھرتے جائیں گے۔

(بشکریہ: دی وائر)

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN