اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہیومن رائٹس واچ:بی جے پی حکومت میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
ہیومن رائٹس واچ:بی جے پی حکومت میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں
96
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے اپنی عالمی رپورٹ 2022 میں ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، نفرت انگیز جرائم، سماجی کارکنوں، صحافیوں اور حکومت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر روشنی ڈالی ہے۔

معروف قبائلی سماجی کارکن اسٹین سوامی کی حراست میں موت، تریپورہ پولیس کے ذریعہ وکلاء اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں کے خلاف مقدمات، سی اے اے مخالف مظاہروں پر طلباء اور کارکنوں کو نشانہ بنانا، کسانوں کی بے عزتی، پیگاسس لائن، انٹرنیٹ کی بندش اورکشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کرنا شامل ہیں۔ HRW کی رپورٹ میں ان جیسے امور کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔

ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے HRW کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’بی جے پی حکومت نے ایک ایسا ماحول بنایا ہے جس میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں، حکمراں پارٹی کے حامیوں کے حملے کا خطرہ ہے۔‘‘

752 صفحات پر مشتمل ورلڈ رپورٹ 2022، کے 32 ویں ایڈیشن میں، HRW نے تقریباً 100 ممالک میں انسانی حقوق کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ میں تریپورہ میں ہندوتوا کے ہجوم کے ذریعہ مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر حملوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس نے تشدد کے خلاف بولنے والے وکلاء اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں کے خلاف ریاستی پولیس کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

’’تریپورہ پولیس نے اکتوبر میں فرقہ وارانہ تشدد کی حقائق تلاش کرنے کی تحقیقات کرنے کے لیے چار وکلاء کے خلاف نومبر میں دہشت گردی کے مقدمات درج کیے اس تشدد میں ہندو ہجوم نے مساجد اور مسلمانوں کی املاک پر حملہ کیاتھا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے 102 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بھی درج کیے اور تشدد کی رپورٹنگ کرنے والے دو صحافیوں کو ‘فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا۔‘‘

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکام نے شہریت کے قانون میں ترمیم کے خلاف احتجاج کرنے پر انسداد دہشت گردی اور بغاوت کے قوانین سمیت متعدد طلباء اور کارکنوں کے خلاف الزامات عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

رپورٹ میں بی جے پی حکومت کی مناسب طبی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکامی کی بھی مذمت کی گئی ہے، جس کی وجہ سے کووڈ- 19 کے دوران ہزاروں افراد کی موت ہوئی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN