بھوپال :
اترپردیش کے بلیا سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ممبر اسمبلی سریندر سنگھ کے گائے کے پیشاب کی مہم چلانے کے بعد بھوپال سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکران کی حمایتمیںاتر آئی ہیں۔
پرگیہ ٹھاکر نے بھوپال میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ دیسی گائے کو پالیں،دیسی گائے کے پیشاب کاعرق اگر ہم لیتے ہیں تو اس سے ہمارے پھیپھڑوں کا انفیکشن دور ہوتا ہے ۔ میں بہت تکلیف میں ہو ں لیکن ہر دن گائے کے پیشاب کا عرق لیتی ہوں اور اس لئے مجھے ابھی تک کورونا کے لیے کوئی دوا نہیں لینی پڑی اور نہ ہی میں کورونا زدہ ہوں اور نہ ہی ایشور مجھے کوروناسے متاثر کرے گا، کیونکہ میں اس دوا کااستعمال کررہی ہوں۔
بی جے پی کے لیڈروں میں شاید ہوڑ لگی ہوئی ہے کہ وہ کورونا وبائی کے اس مہلک دور میں آکسیجن اور احمقانہ بیانات دینے کی جھڑی لگا دیں۔
ایک طرف پوری دنیا کے ہزاروں سائنسداں اور ڈاکٹر دن رات کورونا وائرس پر اسٹڈی کرکے اس کے نئے نئے اسٹرین کے لیے موثر ویکسین بنانے کے لیے کام کررہے ہیں اور دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گائے کے پیشاب کا عرق لینے سے کورونا نہ ہونے کا دعویٰ کررہی ہیں۔
گائے کے پیشاب کی تشہیرزوروں پر
بی جے پی کے ایم ایل اے سریندر سنگھ کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گائے کے پیشاب یا گئو عرق سے کورونا کو بھاگنے کا دعویٰ کررہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ 50 ملی گائے کے پیشاب کا عرق پیجئے اور دن میں 5 سے 10 بار ہلدی کا استعمال کیجئے اور اس سے لوگوں کو کورونا میں ضرور فائدہ ملے گا۔