امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔ ریاض میں سرمایا کاری فورم میں خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنا میری عزت افزائی ہوگی، ان کی خواہش اور خواب یہ ہے کہ سعودی عرب جلد ہی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا، ایسا ہوا تو یہ مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کےلیے بہت اہم پیش رفت ہوگی۔
بی بی سی کے مطابق امریکی صدر نے ریاض میں سعودی امریکن انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کو بھی امن کی پیشکش کی اور کہا کہ دنیا میں امن کے لئے ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ چاہتے تھے سعودی عرب ابراہیم معاہدے میں شریک ہوتا جس کے تحت ان کے پہلے دور میں اسرائیل کے بعض خلیجی ممالک کے ساتھ پہلی بار سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔مگر ان کے دوست محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ ایسا تب تک نہیں ہوگا جب تک غزہ میں مستقل جنگ بندی نہیں ہوتی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا راستہ صاف نہیں ہوجاتا۔