"اگر مسلمانوں کے پاس بابر کا ڈی این اے ہے تو تمہارے اندر کس کا ڈی این اے ہے؟”رام جی لال سمن
آگرہ:یوپی میں اکھلیش یادو کے ایک ایم پی بار بار ایسے بیان دے رہے ہیں جس سے ہندوؤں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرسکتا ہے۔ رانا سانگا پر بیان کے بعد ایس پی کے سینئیر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ رام جی لال سمن نے ایک اور نیا متنازعہ بیان دیا ہے۔ امبیڈکر جینتی پر ایک پروگرام کے دوران رام جی لال سمن نے کہا، "اگر آپ کہتے ہیں کہ ہر مسجد کے نیچے ایک مندر ہے، تو ہمیں کہنا پڑے گا کہ ہر مندر کے نیچے ایک بدھ مٹھ ہے، اگر گڑھے مردے اکھاڑوگے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے،یہ بہت بھاری پڑے گا-۔” انہوں نے پوچھا، ‘اگر مسلمانوں کے پاس بابر کا ڈی این اے ہے تو تمہارے اندر کس کا ڈی این اے ہے؟
ایس پی رکن پارلیمنٹ نے کرنی سینا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو چین سے بچائیں جس نے ہماری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ان سے بڑا جعلی کوئی نہیں۔ادھر یوگی حکومت میں وزیر جے ویر سنگھ نے سماج وادی پارٹی کو گھیر لیا ہے۔ جے ویر سنگھ نے کہا کہ رام جی لال سمن دلت ہیں، اس لیے ایس پی انہیں آگے لائی ہے۔ لیکن لوگوں کو یاد ہے کہ دلتوں پر سب سے زیادہ مظالم ایس پی حکومت کے دوران ہوئے۔ یہ بیانات صرف ووٹ بینک کے لیے دیے جا رہے ہیں۔