اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عمران مسعود نہ گھر کے نہ گھاٹ کے،عزت بھی گنوائی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
عمران مسعود نہ گھر کے نہ گھاٹ کے،عزت بھی گنوائی
482
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سہارنپور(ایجنسی)

مغربی اتر پردیش کے بڑے لیڈر کاگمان رکھنے والےعمران مسعود کے ساتھ اچانک وہ ہوا جس کے لیے محاورہ ہے کہ چوبے گئےتھے چھبے بننےاوردوبے بن کر لوٹے۔ کانگریس سے ملے قومی جنرل سکریٹری کا عہدہ اور کانگریس کی طرف سے ملنے والی تمام عزتوں کو چھوڑ کر عمران مسعود نے سماج وادی پارٹی کی دامن تھامنے کااعلان کیاتھا ، لیکن اکھلیش یادو نے بھی انہیں ٹکٹ نہ دےکر آئینہ دکھادیا ہے۔ یعنی نہ وہ گھر کےرہے اورنہ گھاٹ کے ۔

عمران مسعود کانگریس میں قیام کے دوران مغربی اتر پردیش کا سب سے بڑا چہرہ بنے ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی خواہش پر کئی اضلاع میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے جاتے تھے ۔ پارٹی چھوڑتے وقت انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ کانگریس نے انہیں بہت عزت دی، لیکن یوپی میں بی جے پی کو ہرانے کے لیے سماج وادی پارٹی کا ساتھ دینا ضروری ہے۔ وہ بھول گئے کہ بی جے پی کےحکومت کے خلاف سڑک پر اتر کر انتھک جد وجہد کانگریس نے کیاتھا نہ کہ سماج وادی پارٹی نے۔ سماج وادی پارٹی کے سب سے بڑے چہرے ملائم سنگھ یادونے تو 2019 کےالیکشن کے پہلے پارلیمنٹ میں کھڑےہو کر نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی خواہش کی تھی۔

عمران مسعود نے اپنے کانگریس ایم ایل اے مسعود اختر کے ساتھ 12 جنوری کو لکھنؤ میں اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی اور سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اب پتہ چلا ہے کہ سماج وادی پارٹی نے ان دونوں کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ درحقیقت، عمران مسعود 2017 کے اسمبلی انتخابات میں سہارنپور کی نکوڑ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے دھرم سنگھ سینی سے ہار گئے تھے۔ دھرم سنگھ سینی نے حال ہی میں یوگی کابینہ سے استعفیٰ دے کر سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ دوسری طرف سماج وادی پارٹی نے سہارنپور دیہی علاقوں سے آشو ملک اور بیہٹ سے عمر علی کو ٹکٹ دینے کا ارادہ کر لیا ہے جہاں عمران مسعود کی نظریں تھیں۔

کہا جا رہا ہے کہ عمران مسعود اور ان کے حامیوں کو سماج وادی پارٹی سے دھچکا لگا ہے۔ خبر ہے کہ اب بہوجن سماج پارٹی سے رجوع کیا جا رہا ہے۔ لیکن وہاں سے بھی بات بننا آسان نہیں ہے۔ ویسے بھی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر تین بار یوپی کی حکومت چلانے والی مایاوتی کا جھنڈا اٹھانے سے پہلے، عمران مسعود کو بی جے پی سے لڑنے کا اپنا دعویٰ ترک کرنا پڑے گا، جو انہوں نے کانگریس چھوڑتے وقت کیا تھا۔

عمران مسعودکو شاید سمجھ میں آگیاہو گا کہ موقع پر راستہ بدلنے والے کو کوئی بار وقت کا بھاری نیزہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ویسے بھی انہوں نے جس طرح کانگریس کو موقع پر دغا دیا ، اس کا داغ ان کی پیشانی سےجلد مٹنے والانہیں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN