اردو
हिन्दी
جون 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بہار میں آکسیجن سلنڈروں کے نام پر لوگوں سے کروڑوں کی ٹھگی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بہار میں آکسیجن سلنڈروں کے نام پر لوگوں سے کروڑوں کی ٹھگی
44
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:
دہلی پولیس نے ایسے گینگ کا پردہ فاش کیاہے،جو کورونا کے قہر کے دوران پریشان لوگوں کو آکسیجن سلنڈر دینے کے نام پر پیسے اینٹھ رہا تھا۔ اس گینگ نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران تقریباً 100 سے زیادہ لوگوں کے ساتھ سائبر فراڈ کرکے کروڑوں روپے کی ٹھگی کی ۔ دہلی پولیس نے بہار کے نالندہ سے آرگنائز طریقے سے آپریٹر ہو رہے اس گینگ کے 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ کئی بینک اکاؤنٹس کو سیز کیا ہے۔ تفتیش کے دوران ایک کروڑ روپے کا لین دین پکڑا گیا ہے ۔
دہلی پولیس کرائم برانچ کے مطابق بہار کے نالندہ سے دہلی این آر سی سمیت ممبئی جیسے شہروں میں کورونا پازیٹیو مریضوں کے پریواروں کے تقریباً 200 لوگوں کے ساتھ سائبر فراڈ کی واردات کو انجام دیا گیا ۔ گینگ کا سرغنہ چھوٹو چودھری ہے، لہٰذا بہار میں اس گینگ کو چھوٹو چودھری گینگ کے نام سے جاناجاتا ہے ۔
یہ گینگ جھارکھنڈ کے جام تاڑا کی طرز پر بہار کے نالندہ میں بیس بناکر ملک بھر میں آکسیجن کے لیے پریشان لوگوں کو ٹارگیٹ کر رہا تھا۔ دہلی پولیس کو ایک شخص نے شکایت کی تھی کہ اس کے پریوار کاایک ممبر دہلی دین دیال اسپتال میں بھرتی تھا، انہیں آکسیجن سلنڈر کی ضرورت تھی، انہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک نمبر ملا۔
شکایت میں اس شخص نے بتایا کہ اس نمبر پر بات کرنے کے بعد سامنے والے شخص نےآکسیجن سلنڈر دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے PTMپر پیسوں کی ڈیمانڈ کی۔ دو قسطوں میں پیسے دینے کے باوجود سلنڈر نہیں ملا، جس کے بعد متاثرہ شخص نے دہلی پولیس کو شکایت کی۔ دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے جانچ شروع کی۔
تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلاکہ یہ گینگ بہار سے بڑے پیمانے پر سائبر فراڈ کی واردات کو انجام دے رہا ہے ۔ جس کے بعد دہلی پولیس کرائم برانچ کی ٹیم بہار کے نالندہ علاقے میں چھاپہ مارکارروائی شروع کردی اور دیپک، پنکج ،شرون اور متھلیش کو گرفتار کیا۔ تفتیش میں ملزمین نے انکشاف کیاکہ ان کا سرغنہ چھوٹوچودھری ہے۔
بہار کے نالندہ علاقے کا رہائشی چھوٹو چودھری گائوں کے لڑکوں کو عیش کی زندگی اور جلد پیسے کمانے کا لالچ دے کر اپنے گینگ میں بھرتی کرتا ہے، اس کے بعد ان کے ذریعہ سائبر فراڈ کے دھندے کو انجام دیتا ہے ۔ چھوٹو چودھری کے گینگ میں 200 سے 300 لوگ شامل ہے۔
پولیس کے مطابق چھوٹو چودھری گینگ پہلے فلپ کارڈ فون اینڈ فرنٹ جیسے پرانے طریقے سے سائبر کرائم کی واردات کو انجام دیتا تھا، لیکن کورونا انفیکشن کے دور میں آکسیجن کی کمی جیسے بحران کو اس گینگ نے موقع کے طور پر لیا اور لوگوںکو ٹھگنے میں مصروف ہوگئے۔
تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گینگ ایک پیغام تیار کرتا تھا ، جس میں فون نمبر لکھا ہوا تھا ، وہ اس پیغام کو سوشل میڈیا پر گردش کرتے تھے ، جب ضرورت مند افراد ان نمبروں پر آکسیجن کے لئے کال کرتے تھے تویہ 30 ہزار سے لے کر 80 ہزار روپے تک کی ڈیمانڈ کرتے ، متاثرہ شخص پیسے ایڈوانس میں دیتا، اس کے بعد یہ گینگ اپنا موبائل بند کردیتے۔
گینگ دو الگ الگ حصوں میں بٹا ہوا تھا پہلے گینگ کا کام مارکیٹنگ کرنا، کال اٹینڈ کرنا جبکہ دوسرے گینگ کا کام دہلی اور ممبئی جیسے شہروںمیں دوسروں کے نام سے اکاؤنٹ کھلوانا ہوتا تھا۔ اکاؤنٹ دوسروں کاہوتا لیکن اس میں موبائل نمبر یہ اپنا رجسٹرڈ کرواتے تھے، جیسے اکاؤنٹ میں پیسہ آتا بہار میں بیٹھا گینگ پیسے فوراً نکال لیتا تھا۔
معاملہ اگر پولیس کے پاس جاتا بھی تو پولیس اکاؤنٹ ہولڈر کے پاس دہلی یا ممبئی کے پتہ پر پہنچتی تھی،جبکہ پورا دھندا تو بہار کے نالندہ سے آپریٹر ہو رہا تھا۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے 21 موبائل فون، 23 اے ٹی ایم کارڈ، 22 فرضی موبائل سیم کارڈ، بینک اکاؤنٹ سے متعلق دستاویز، بینک کے پاس بک برآمد کی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN