اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گجرات میں نان ویج اسٹال و ٹھیلے بین، سابق سی ایم کامشور سبزی کھائیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گجرات میں نان ویج اسٹال و ٹھیلے بین، سابق سی ایم کامشور سبزی کھائیں
130
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

احمد آباد :(ایجنسی)

گجرات میں وڈودرا، راجکوٹ، بھاونگر اور جوناگڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتداربلدیہ نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر گوشت اور انڈے سے تیار کردہ کھانا بیچنے والے ٹھیلوں اور دکانداروں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔

بلدیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یا تو اپنی دکانوں میں نان ویج اشیا کی فروخت بند کر دیں یا انھیں ڈھک کر رکھیں تاکہ سڑک پر سے گزرنے والے یا فٹ پاتھ پر چلنے والے افراد کو نظر نہ آئیں۔ بلدیہ کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

خبروں کے مطابق حالانکہ کوئی باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن بلدیہ کے منتخب شعبوں نے زبانی طور پر عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑکوں پر نان ویج کھانا اور انڈے عام لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ رہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق گجرات بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل نے ان تمام فیصلوں کو ذاتی فیصلے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی بی جے پی کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’میں نے وڈودرا اور راجکوٹ کے بلدیاتی اداروں سے بات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ نان ویج فوڈ کے ٹھیلوں کو سڑکوں سے نہ ہٹائیں۔ یہ لیڈروں کی ذاتی رائے تھی۔ ہم اسے پوری ریاست میں نافذ نہیں کریں گے۔‘

تاہم اس مسئلے پر تنازع کے بعد گجرات کے وزیر برائے آمدنی راجندر ترویدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کو بھی فٹ پاتھ پر ٹھیلے کھڑے کرنے کا حق نہیں ہے۔ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لیے ہے۔‘ انھوں نے اس فیصلے پر بلدیات کے میئرز کو بھی مبارکباد دی ہے۔

Vadodara | On complaints of women & children about eyes itching while passing by street vendors cooking non-veg food openly, the Mayor has decided to convene a meeting with ward offices to start the practice of covering food with proper hygiene: Deputy Mayor Nandaben Joshi pic.twitter.com/5BQGKgLuXZ

— ANI (@ANI) November 13, 2021

وڈودرا کی ڈپٹی میئر نندابہن جوشی نے تنازع کے بعد ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورتیں اور بچے سرِ عام نان ویج ڈشز پکنے سے آنکھوں میں جلن کی شکایت کر رہے ہیں۔

حالانکہ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وڈودرا میں 24 گھنٹے کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا اور نان ویج اور انڈے بیچنے والے ٹھیلے فی الحال بند نہیں کیے گئے ہیں لیکن راجکوٹ کے پھول چھاب چوک سے ٹھیلوں کو ہٹانے کی خبریں آئی ہیں۔ ٹھیلوں کو ہٹاتے وقت راجکوٹ کے ڈپٹی کمشنر اے آر سنگھ نے کہا کہ ’لوگ سڑک پر کھڑے ایسے ٹھیلوں کو پسند نہیں کرتے اور اس سے ٹریفک ہوتی ہے۔‘

اس سے پہلے پانچ نومبر کو سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے بھی کہا تھا کہ ’نان ویج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بائیو وائلنس کی ضرورت نہیں ہے۔ سبزی جسم کو صحت مند رکھتی ہے۔‘

2019 میں جب وہ وزیر اعلیٰ تھے تو انھوں نے سوم ناتھ اور امباجی مندروں کے 500 میٹر ارد گرد کے علاقے کو ’سبزی خور‘ قرار دیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد ریاست میں نان ویج، انڈوں اور فاسٹ فوڈ کے تقریباً 17 لاکھ ٹھیلے والوں نے یہ فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں وڈودرا، راجکوٹ اور جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ حبیب غنی بھائی نے، جن کے بھتیجے کا ٹھیلا ہٹا دیا گیا ہے، بی بی سی کو بتایا کہ ’جہاں ٹھیلے ہٹائے گئے ہیں لوگ وہاں چار یا پانچ دہائیوں سے کاروبار کر رہے ہیں۔‘ ان کا کہنا ہے کہ گوشت اور سبزی خوری کے نام پر ہندوتوا کی سیاست ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’2022 کے انتخابات آ رہے ہیں اس لیے ہمارے ٹھیلے ہٹائے جا رہے ہیں۔‘

شراب پر پابندی اور سبزی خوری دو ایسے مسائل ہیں جو گجرات میں مسلسل زیر بحث رہتے ہیں۔ گجرات کو ایک ’سبزی خور ریاست‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے حالانکہ یہاں ایک خاصی آبادی گوشت خور بھی ہے۔

2014 کے رجسٹرار جنرل آف انڈیا کے ذریعے کیے گئے ایک سروے کے مطابق گجرات میں 61.80 فیصد لوگ سبزی خور جبکہ 39.05 فیصد لوگ نان ویج ہیں۔ مشہور ماہر طباخ اور مورخ پشپیش پنت اور دوسرے اسکالرز کا خیال ہے کہ گجرات میں جین مت یا وشنو مت یا فطری عدم تشدد کے رویے کا اثر بہت پہلے سے ہے۔

صحافی ویر سنگھوی لکھتے ہیں کہ ’بھارتکبھی بھی سبزی خور ملک نہیں رہا ہے۔ سبزی خوری کی مقبولیت ہندو روایت سے نہیں بلکہ جین روایت سے آئی ہے۔‘ گجرات میں جین تہوار پریوشن، جس میں سال میں ایک مرتبہ روزہ رکھنے جیسی رسم ہے، کے دوران مذبح خانے بند رکھے جاتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN